آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟ (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ف۔قدوسی

محفلین
اگر ہو سکے تو میرے لیئے بھی ایک کپ بنا لینا؟
ماسلام

کیااا :eek: بنالوں :eek: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں اپنے لئے خود نہیں بناتی تو آپ کے لئے کیا بناؤنگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے لئے تو امی بناکر لاتی ہیں‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
میں سوچ رہی ہوں کہ آج ساری رات ٹی وی کے سامنے بیٹھنے کا ارادہ ہے۔۔لیکن صبح جلدی بھی اٹھنا ہے۔۔کیا کیا جائے۔:(
 

حسن علوی

محفلین
جیو نیوز دیکھ رہا ہوں، تیزی سے بدلتے حالات نے ملک میں بہت سنگینی پیدا کر دی ھے۔ کچھ ہی دیر میں وزیر اعظم گیلانی کا قوم سے خطاب ہونے والا ھے جس میں امید ھے کہ دو نومبر کی عدلیہ بحال کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
حسن یہاں پر تو سوائے بی بی سی اردو کے اور کچھ نہیں، ذرا یہاں پر ہی اپ ڈیٹ دے دینا۔
 

حسن علوی

محفلین
جی ضرور شمشاد بھائی بس ابھی تک تو لانگ مارچ کی لائیو کوریج ہی دکھائی جا رہی ھے اور کہا جا رہا ھے کہ وزیر اعظم کی صدر اور جنرل اشفاق کیانی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور مسودہ تیار کیا جارہا ھے عدلیہ کی بحالی کے حوالے سے اور آج رات کسی بھی لمحے قوم کو خوشخبری سننے کو مل سکتی ھے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، نیٹ پر جیو دیکھیں نا۔۔
ہمارے گھر میں تو صبح سے ٹی وی پر" آج" اور انٹرنیٹ پر "جیو" لگا ہوا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
کل سے لگا ہوا ہے ہماری طرف تو۔۔ کبھی کبھی رک جاتا ہے۔ لیکن چل رہا ہے۔۔ایک بجے کی خبریں سنی تھیں۔ اب کا نہیں پتہ۔
 

فہیم

لائبریرین
اس وقت میں بھی جیو نیوز دیکھ اور سن رہا ہوں انٹرنیٹ سے ہی۔
لیکن جیو کی اپنی ویب سائٹ سے تو جیو چل ہی نہیں‌ رہا۔ یا پھر وہی کہ کبھی چل رہا ہے تو کبھی رک رہا ہے۔

اس لیے میں اس لنک سے دیکھ رہا ہوں۔ یہاں سے بنا رکے بالکل درست کام کررہا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top