آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کیسے کیا مطلب، جیسے اور بات کرتے ہیں ایسے ہی یہ بھی کہہ دیں، شرما کیوں رہے ہیں؟
 

سارا

محفلین
سوچ رہی ہوں کہ اٹھوں اور سارے گھر کو چمکاؤں۔۔لیکن ابھی نیند سے جاگی ہوں تو سستی آئی ہوئی ہے :roll:
 

سارا

محفلین
جی بالکل امی رات 12 بجے ہمارے پاس ہوں گی انشا اللہ۔۔سب لوگ اس وقت اپنی نیند پوری کر رہے ہیں کہ رات کو تو جاگنا ہوگا۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں یہ اعجاز بھائی کہاں رہ گئے اور ڈاکٹر عباس کافی دنوں سے غیر حاضر ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
مبارک ہو سارہ۔ میرا تو امی کے بغیر ایک پل بھی گزارا نہیں ہوتا۔۔۔ پاکستان یا کہیں اور جائیں تو میں تو رونے بیٹھ جاتی ہوں۔:grin:

میں سوچ رہی ہوں، رمضان کب شروع ہو رہا ہے، اور کتنے گھنٹے کا روزہ ہو گا اس بار؟ :(
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء یہاں آج فجر کی اذان 4:09 پر اور مغرب کی اذان شام 6:16 پر ہوئی تھی۔ اور دن بدن فجر کی اذان ایک منٹ تاخیر سے اور مغرب کی اذان ایک منٹ پہلے ہوتی جائے گی۔ ہمارا روزہ تقریباً 14 گھنٹوں کا ہو گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top