آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
جی بالکل امی رات 12 بجے ہمارے پاس ہوں گی انشا اللہ۔۔سب لوگ اس وقت اپنی نیند پوری کر رہے ہیں کہ رات کو تو جاگنا ہوگا۔۔

زبردست آج تو مزے ہو گئے پھر، یعنی کہ آج جاگنے کی رات ھے۔ خوب ہنگامہ ہوگا امی کے ساتھ۔ مبارک ہو:)
 
ماوراء

محفلین
تو اور کیا۔۔۔میں تو سوچ سوچ کر ہی ہلکان ہو رہی ہوں۔ اور آجکل تو فارغ بھی نہیں۔۔۔ ورنہ سحری کو سوتی تو افطار وقت پر اٹھ جاتی تھی۔:(
تمھاری طرف کتنے کا ہے؟ ہمارا پورا 16 کا نہیں بن رہا، 15 منٹ کم ۔ لیکن 15 منٹ سے کچھ نہیں ہوتا۔:(
 
شمشاد

لائبریرین
تمہاری طرف تو پھر ٹھنڈے ٹھار روزے ہوں گے۔ یہاں کا سوچو جہاں ابھی بھی گرمی 46 سے 48 ڈگری ہے۔ پھر سارا دن دفتر میں بھی گزارنا ہے۔ وہ تو شکر ہے کہ دفتری اوقات آٹھ گھنٹوں سے کم ہو کر چھ گھنٹے ہو جائیں گے۔
 
حسن علوی

محفلین
تو اور کیا۔۔۔میں تو سوچ سوچ کر ہی ہلکان ہو رہی ہوں۔ اور آجکل تو فارغ بھی نہیں۔۔۔ ورنہ سحری کو سوتی تو افطار وقت پر اٹھ جاتی تھی۔:(
تمھاری طرف کتنے کا ہے؟ ہمارا پورا 16 کا نہیں بن رہا، 15 منٹ کم ۔ لیکن 15 منٹ سے کچھ نہیں ہوتا۔:(

ہماری طرف تو حالات کچھ سازگار ہی ہیں قریب قریب 13 گھنٹے کا روزہ بن رہا ھے۔ ویسے اگر چھٹیاں ہوتیں تو کیا 16 گھنٹے سو لیتی اور وہ بھی دن میں:confused:
اتنا سونا بھی کسی کسی کا ہی کام ھے۔
 
فاروقی

معطل
تمہیں نہیں معلوم حسن، خواتین کو سونا بہت ہی پسند ہوتا ہے۔ سمجھا کرو۔

یہی تو خواتین کا ایک اچھا کام ہے. . . . جب سو جاتی ہیں تو بولتی نہیں ہیں ، ، ، کتنی بڑی نعمت ہے اللہ کی طرف سے. . اگر سوتے وقت بھی باتیں کرتیں تو مرد تو بچارے سر درد سے ہی مار جاتے
 
زینب

محفلین
میں سوچ رہی ہوں کہ کافی دنوں سے ملتوی کیے ہوئے کام نپٹا لوں کہ پھر روزے بھی تو سر پے کھڑے ہیں
 
ماوراء

محفلین
ہماری طرف تو حالات کچھ سازگار ہی ہیں قریب قریب 13 گھنٹے کا روزہ بن رہا ھے۔ ویسے اگر چھٹیاں ہوتیں تو کیا 16 گھنٹے سو لیتی اور وہ بھی دن میں:confused:
اتنا سونا بھی کسی کسی کا ہی کام ھے۔
بقول اماں۔۔۔۔تین ہی کام مجھے آتے ہیں، سونا، کھانا اور کمپیوٹر کرنا۔ ;)
اور ماشاءاللہ مجھے نیند بہت اچھی آتی ہے۔ ویسے پورے بارہ گھنٹے تو سوئی ہوئی ہوں۔ چار ہی تو مزید گھنٹے ہیں۔ :grin:
لیکن اب سو نہیں سکتی، لیکن 16 گھنٹوں میں بےہوش ضرور ہو سکتی ہوں۔:(

شمشاد

لائبریرین
بہت سے کاموں سے فارغ ہو چکا ہوں۔ اب سب لوگ رخصت ہو چکے ہیں سوائے ایک فیملی کے۔ اب یہ بھی رخصت ہوں تو دوبارہ ہر چیز واپس اپنی جگہ پر رکھنی ہے۔
 
سارا

محفلین
زبردست آج تو مزے ہو گئے پھر، یعنی کہ آج جاگنے کی رات ھے۔ خوب ہنگامہ ہوگا امی کے ساتھ۔ مبارک ہو:)

شکریہ۔۔۔ہاں رات 2 بجے واپسی ہوئی تھی بہت خوشی ہو رہی ہے۔۔رات کو ہی سب سامان کا معائینہ کیا گیا۔۔کپڑوں کو دیکھ دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں چھوٹا بھائی سب سے ناراض ہو رہا ہے کہ سب نے اوور لوڈ سامان منگوایا ہے اور سارے راستے اسے کیا کچھ کھینچنا پڑا ہے ہماری خاطر۔۔۔ البتہ جس میں کھانے کا سامان تھا وہ ایک سوٹ کیس لندن میں کہیں‌آگے پیچھے ہو گیا ہے کمپلین تو لکھوائی ہے شاید کل تک مل جائے:rolleyes:
 
سارا

محفلین
مبارک ہو سارہ۔ میرا تو امی کے بغیر ایک پل بھی گزارا نہیں ہوتا۔۔۔ پاکستان یا کہیں اور جائیں تو میں تو رونے بیٹھ جاتی ہوں۔:grin:

میں سوچ رہی ہوں، رمضان کب شروع ہو رہا ہے، اور کتنے گھنٹے کا روزہ ہو گا اس بار؟ :(

یہاں بھی یہی حال تھا۔۔:(
 
حسن علوی

محفلین
ایک دینی پروگرام دیکھ رہا ہوں جیو پر 'غامدی'۔ موضوع ھے 'اسلام اور ارتقائی سفر'
بہت معلوماتی پروگرام ھے۔
 
عندلیب

محفلین
اچھا ہے دنیاوی کاموں کے لئے ہمارے پاس وقت ہوتا ہے لیکن بہت کم لوگ دینی کاموں کے لئے وقت نکال پاتے ہیں ۔۔۔۔
 
حسن علوی

محفلین
تو اور کیا۔۔۔میں تو سوچ سوچ کر ہی ہلکان ہو رہی ہوں۔ اور آجکل تو فارغ بھی نہیں۔۔۔ ورنہ سحری کو سوتی تو افطار وقت پر اٹھ جاتی تھی۔:(
تمھاری طرف کتنے کا ہے؟ ہمارا پورا 16 کا نہیں بن رہا، 15 منٹ کم ۔ لیکن 15 منٹ سے کچھ نہیں ہوتا۔:(

ماوراء مر گئے میں سمجھا تھا کہ ہماری طرف روزہ 13 گھنٹے کا ہو گا مگر آج رمضان کا ٹائم ٹیبل دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ تقریباً 16 گھنٹے ہی بن رھے ہیں (پندرہ گھنٹے اور پینتیس منٹ:(:()
 
حسن علوی

محفلین
اچھا ہے دنیاوی کاموں کے لئے ہمارے پاس وقت ہوتا ہے لیکن بہت کم لوگ دینی کاموں کے لئے وقت نکال پاتے ہیں ۔۔۔۔

جی ہاں بالکل عندلیب ٹھیک کہا۔ وقت نکالنے کی بات ہوتی ھے اور میرا خیال ھے نکالنا بھی چاہیئے ہم سب کو۔
 
حسن علوی

محفلین
بقول اماں۔۔۔۔تین ہی کام مجھے آتے ہیں، سونا، کھانا اور کمپیوٹر کرنا۔ ;)
اور ماشاءاللہ مجھے نیند بہت اچھی آتی ہے۔ ویسے پورے بارہ گھنٹے تو سوئی ہوئی ہوں۔ چار ہی تو مزید گھنٹے ہیں۔ :grin:
لیکن اب سو نہیں سکتی، لیکن 16 گھنٹوں میں بےہوش ضرور ہو سکتی ہوں۔:(

باقی باتیں ایک طرف مجھے کمپیوٹر کرنے والی بات کا بڑا مزہ آیا میری نانی جان بھی ایسے ہی کہتی ہیں اور بہت چڑتی ہیں کمپیوٹر سے۔ کہتی ہیں کہ اس بیماری سے جان چھڑاؤ کہ اس پر بیٹھ کر تم سب کو اپنے آس پاس تک کی بھی ہوش نہیں رہتی کیا ڈھنڈتے رہتے ہو اس میں:grin::grin:
لو بھلا اب کیا بتائیں کہ کیا گم گیا ھے جو اس میں ڈھونڈتے ہیں:grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top