آپ اس کلپ میں کونسی آواز سن رہے ہیں؟ لارل یا یینی؟

میں نے مندرجہ ذیل لفظ سنا


  • Total voters
    31

سید ذیشان

محفلین
آج کل انٹرنیٹ پر ایک کلپ گردش کر رہی ہے جس میں مختلف لوگوں کو مختلف الفاظ سنائی دیتے ہیں۔
1۔ لارل یا Laurel
2-یینی یا Yanny

آپ کو کونسا لفظ سنائی دیتا ہے۔ رائے شماری میں بھی حصہ لیں۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
میرے بڑے بھائی نے کل میسج کیا کہ ان کے گھر میں ’پھڈا پڑ گیا ہے‘: خود انہیں لارل سنائی دیتا ہے، جبکہ باقی گھر والوں کو یینی۔ :LOL:
 

سین خے

محفلین
سات آٹھ مختلف ویڈیوز نکال کر سن لیں کہ شائد یینی سنائی دے جائے پر ہر بار لارل ہی سنائی دے رہا ہے :confused2:
 

سید ذیشان

محفلین
سات آٹھ مختلف ویڈیوز نکال کر سن لیں کہ شائد یینی سنائی دے جائے پر ہر بار لارل ہی سنائی دے رہا ہے :confused2:
کل پہلی مرتبہ لارل سنا تھا۔ آج یینی سنائی دے رہا تھا اور جب یہاں وڈیو پوسٹ کرنے لگا تو لارل ہی سنائی دے رہا تھا۔ ووٹ یینی کو ہی دیا کہ وہ زیادہ سنائی دیا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ابھی تو Laurel سنائی دیا ہے، جیسے کہ دوست کہہ رہے ہیں کہ مختلف اوقات میں مختلف آواز سنائی دے رہی ہے سو کچھ دیر بعد پھر کوشش کروں گا۔

ویسے اس سے ثابت کیا ہونا ہے! :)
 
مجھے لگتا ہے کہ یہ وقفہ وقفہ سے ویڈیو تبدیل کر دیتے ہیں۔ :p
میں نے بچوں کو تین سے چار بار سنایا تو ایک نے یانی اور تین نے لارل کہا۔
میرا خیال ہے کہ اس فرق کا تعلق کان کے سننے کی صلاحیت سے ہے۔ سائنسدانوں کی رائے لینی چاہیئے۔
 
ابھی تو Laurel سنائی دیا ہے، جیسے کہ دوست کہہ رہے ہیں کہ مختلف اوقات میں مختلف آواز سنائی دے رہی ہے سو کچھ دیر بعد پھر کوشش کروں گا۔

ویسے اس سے ثابت کیا ہونا ہے! :)
ایک ویڈیو میں تفصیل سے اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق دونوں ساؤنڈز کی ساؤنڈ ویو ایک جیسی ہے۔ لہٰذا معمولی فرق سے دونوں سنائی دے سکتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک ویڈیو میں تفصیل سے اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق دونوں ساؤنڈز کی ساؤنڈ ویو ایک جیسی ہے۔ لہٰذا معمولی فرق سے دونوں سنائی دے سکتے ہیں۔
مزید تحقیق کر کے ایسے اور نام ڈھونڈنے چاہیئں، کافی لوگوں کا بھلا ہو سکتا ہے، ایک کو پکارو دو تین چار اکھٹے جواب آ جائیں! :)
 

فہد اشرف

محفلین
ایک ویڈیو میں تفصیل سے اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق دونوں ساؤنڈز کی ساؤنڈ ویو ایک جیسی ہے۔ لہٰذا معمولی فرق سے دونوں سنائی دے سکتے ہیں۔
اگر وہی ویڈیو ہے جو ابھی میں نے دیکھا ہے تو اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بڈھوں کو لارل اور جوانوں کو یینی سنائی دے گا :p:p
 
آخری تدوین:
Top