آپ اس کلپ میں کونسی آواز سن رہے ہیں؟ لارل یا یینی؟

میں نے مندرجہ ذیل لفظ سنا

  • Total voters
    31

عثمان

محفلین
مجھے پہلی مرتبہ تو 140٪ پر پہنچ کر یینی سنائی دیا اور 160٪ تک یینی سنائی دیتا رہا لیکن اس کے بعد جب 120٪ پر پہنچا تو بھی یینی ہی رہا چونکہ دماغ یینی سن رہا تھا۔ اس کے بعد اب صرف 160٪ پر یینی بنتا ہے
سیل فون پر ۱۲۰ اور اس سے اوپر یینی سنائی دے رہا ہے اور اس سے نیچے لارل۔
ڈیسک ٹاپ پر بھی یہی ہے ماسوائے اس کے کہ واپس ۱۰۰ پر لاتے ہوئے لارل اور یینی دونوں یکے بعد دیگرے سنائی دے جاتا ہے۔
 
میں نے افطاری سے پہلے یہ ویڈیو سنی تو لارل سنائی پڑتا تھا تقریباً 5 بار یہ آواز سنی ، لیکن افطاری سے پہلے عدنان اور آیان دونوں کو یہ آواز یینی ہی سنائی دی ، اب افطاری اور تراویح سے فارغ ہونے کے بعد یہ آواز یینی میں تبدیل ہو گئی
یا حیرت :sidefrown:
کیا کھانے اور بھوک کا کانوں پر بھی اثر پڑتا ہے :arrogant:
 
یاز

لگتا ہے کہ کانوں کو بھی روزہ رکھوایا تھا۔
 
شکیب

محفلین
سارے تبصرہ جات پڑھنے کے بعد ایک بار پھر سنا، پہلے کی طرح ہر بار Yannny ہی سنائی دے رہا ہے...
ویسے درست تو یہ ہے کہ صرف Y کی آواز واضح ہے، nn/r کی جگہ v سنائی دے رہا ہے...
لاریل سننے والے کان تھوڑا واضح کریں کہ
1. a کی آواز جو Yannny میں ae والی سنائی دیتی ہے،( مثال cap) کیا لارل میں وہ aa ہو جاتی ہے (مثال all)
2. کیا لارل کا آخری L واضح ہے؟(American accent میں پُر کرتے ہوئے) یا بس "اے" کرکے چھوڑ دیا ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
اگر یہ پچ دونوں نام سننے کے لیے درجہ بدرجہ تبدیل کی گئی ہے تو مجھے پھر بھی پورے دو منٹ پینتیس سیکنڈ ''یینی'' ہی سنا ہے۔ کیا ہے ! :( لارل کیسے سنتے ہیں؟
یہ وڈیو دیکھیں۔۔۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف اقسام کے ہیڈ فونز یا سپیکرز کے باعث بھی ایسا ہوتا ہے۔
 
عثمان

محفلین
میں نے افطاری سے پہلے یہ ویڈیو سنی تو لارل سنائی پڑتا تھا تقریباً 5 بار یہ آواز سنی ، لیکن افطاری سے پہلے عدنان اور آیان دونوں کو یہ آواز یینی ہی سنائی دی ، اب افطاری اور تراویح سے فارغ ہونے کے بعد یہ آواز یینی میں تبدیل ہو گئی
یا حیرت :sidefrown:
کیا کھانے اور بھوک کا کانوں پر بھی اثر پڑتا ہے :arrogant:
میرے خیال میں مزید تحقیق درکار ہے۔ آپ آئیندہ سحری سے پہلے اور بعد بھی یہی تجربہ کر کے دیکھیے گا۔ اس کے علاوہ افطاری کے مختلف لوازمات کے مدنظر یہ تجربہ پھر دہرائیے گا۔ مثلاً یہ کہ پکوڑے کھانے کے بعد مذکورہ فریکوئنسی پر کیا فرق پڑتا ہے۔:)
 
نیز افطاری سے عین پہلے جب روزہ شدت سے لگا ہو، اس وقت سننے کا تجربہ بھی ضروری ہے۔ شاید "لانی" یا "یارل" سنائی دے اس وقت۔
 
پر مزاح کی ریٹنگ آپ کی "--" کو دی ہے کیونکہ میں نے دیکھ لیا تھا کہ یہاں کونسا پیغام آپ نے پوسٹ کر دیا تھا! :)
آپ نے دہری ڈیش پر صرف پرمزاح کی ریٹنگ دی ہے؟ جبکہ میں تو سنگل ڈیش (۔) پر بھی زبردست کی ریٹنگ حاصل کرچکا ہوں۔:)
 
سین خے

محفلین
:laughing::rollingonthefloor:

استانی جی۔۔۔۔ ذرا ان صاحب سے بھی حساب چُکتا کروا دیجیے۔ :cool2:

ارے واقعی مدیر صاحب کے یو ٹرنز پر غور و فکر کرنا تو رہ ہی گیا :rolleyes:

فرقان احمد بھائی چونکہ آپ نے لارل کو پہچاننے سے انکار کیا سو آپ کا اسکور بنتا ہے 00/10! اسی اسکور کی مناسبت سے آپ کو کراچی کی گرمیوں کی خاص سوغات پیش کی جاتی ہے۔ جی ہاں، دو عدد گندے، سڑے ہوئے انڈے اور وہ بھی salmonella سے لبریز! :smug:

آئندہ کبھی یادداشت سے لارل کو خارج کر کے دیکھئے! منفیت میں اسکور جائے گا اور اسی حساب سے انڈوں کی تعداد بڑھتی جائے گی اور ان کا معیار اور بھی گرتا چلا جائے گا! :tongue:
 
شکیب

محفلین
سارے تبصرہ جات پڑھنے کے بعد ایک بار پھر سنا، پہلے کی طرح ہر بار Yannny ہی سنائی دے رہا ہے...
ویسے درست تو یہ ہے کہ صرف Y کی آواز واضح ہے، nn/r کی جگہ v سنائی دے رہا ہے...
لاریل سننے والے کان تھوڑا واضح کریں کہ
1. a کی آواز جو Yannny میں ae والی سنائی دیتی ہے،( مثال cap) کیا لارل میں وہ aa ہو جاتی ہے (مثال all)
2. کیا لارل کا آخری L واضح ہے؟(American accent میں پُر کرتے ہوئے) یا بس "اے" کرکے چھوڑ دیا ہے؟
کوئی تو جواب دے دے... :music:
 
فرقان احمد

محفلین
ارے واقعی مدیر صاحب کے یو ٹرنز پر غور و فکر کرنا تو رہ ہی گیا :rolleyes:

فرقان احمد بھائی چونکہ آپ نے لارل کو پہچاننے سے انکار کیا سو آپ کا اسکور بنتا ہے 00/10! اسی اسکور کی مناسبت سے آپ کو کراچی کی گرمیوں کی خاص سوغات پیش کی جاتی ہے۔ جی ہاں، دو عدد گندے، سڑے ہوئے انڈے اور وہ بھی salmonella سے لبریز! :smug:

آئندہ کبھی یادداشت سے لارل کو خارج کر کے دیکھئے! منفیت میں اسکور جائے گا اور اسی حساب سے انڈوں کی تعداد بڑھتی جائے گی اور ان کا معیار اور بھی گرتا چلا جائے گا! :tongue:
اب ہمیں لارل واضح طور پر سنائی دینے لگ گیا ہے۔:headphone:
 
Top