آپ اس کلپ میں کونسی آواز سن رہے ہیں؟ لارل یا یینی؟

میں نے مندرجہ ذیل لفظ سنا


  • Total voters
    31
اپڈیٹ: ہفتے والے دن میں نے رشتے داروں کے موبائل پر سن کر دیکھ لیا پر ہر بار لارل ہی سنائی دیا۔ کل پھر سنا مگر پھر وہی لارل۔ آج بھی سنا مگر پھر وہی لارل۔
اصل لفظ چونکہ لارل ہی تو میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میرے، محمد وارث بھائی، یاز بھائی اور دیگر صرف لارل سننے والوں کے 10/10 نمبر ہیں۔
عبدالقیوم چوہدری بھائی کو چونکہ ایک بار یینی سنائی دیا سو ان کے 9/10 نمبر ہیں۔
جن کو کبھی ینیی، کبھی لارل سنائی دیتا ہے ان کے 5/10 نمبر آرہے ہیں۔
جن کو صرف یینی سنائی دے رہا ہے ان کا اسکور ہے 0/10 ہے۔ وہ فیل ہیں۔ انڈا مبارک ہو۔

اور بولو لارل والوں کو بڈھا! :p
:laughing::rollingonthefloor:

استانی جی۔۔۔۔ ذرا ان صاحب سے بھی حساب چُکتا کروا دیجیے۔ :cool2:
ہم اپنی رائے تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم کسی لارل کو نہیں جانتے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہر مرتبہ ہر طرح لارل ہی لارل ہے یہ یینی پتہ نہیں کہاں اور کیسے کانوں والوں کو سنائی دےرہا ہے ۔ہم سب گھر والوں نے لارل ہی کہا ( یعنی لارل ہی سنا :) )
 

آصف اثر

معطل
اس کا تعلق شائد قوتِ سماعت سے ہے یعنی کان کے پردے کی قوتِ ارتعاش سے۔ اگر زائد اور کم عمر کا نظریہ درست ہے تو بڑے عمر یا پختہ سماعت افراد (جو زیادہ شور والے علاقوں کے باسی ہیں) کو لارل سنائی دینا چاہیے جب کہ دیہاتیوں کو یینی کیوں کہ دیہات میں شور کی آلودگی نہ ہونے کے باعث پردۂ سماعت متاثر نہیں ہوتا اور اپنی قدرتی ساخت (نازکی) برقرار رکھتا ہے۔
لارل کے ”صاحب“ اور یینی کی ”صاحبہ“ ہونے سے بھی اس نظریے کو تقویت ملتی ہے!:)
 

فاتح

لائبریرین
مجھے پہلی مرتبہ تو 140٪ پر پہنچ کر یینی سنائی دیا اور 160٪ تک یینی سنائی دیتا رہا لیکن اس کے بعد جب 120٪ پر پہنچا تو بھی یینی ہی رہا چونکہ دماغ یینی سن رہا تھا۔ اس کے بعد اب صرف 160٪ پر یینی بنتا ہے
 
آخری تدوین:
ہر مرتبہ ہر طرح لارل ہی لارل ہے یہ یینی پتہ نہیں کہاں اور کیسے کانوں والوں کو سنائی دےرہا ہے ۔ہم سب گھر والوں نے لارل ہی کہا ( یعنی لارل ہی سنا :) )
ہمیں ہر مرتبہ اور ہر طرح یینی ہی سنائی دیتا ہے اور ہم بھی اس دن سے متواتر یہی سوچ رہے ہیں کہ بھئی یہ لارل سننے والے کان کیسے ہوتے ہوں گے؟ :)
 

فرقان احمد

محفلین
اگر یہ پچ دونوں نام سننے کے لیے درجہ بدرجہ تبدیل کی گئی ہے تو مجھے پھر بھی پورے دو منٹ پینتیس سیکنڈ ''یینی'' ہی سنا ہے۔ کیا ہے ! :( لارل کیسے سنتے ہیں؟
اور ہم سے قسم لے لی جائے جو ایک بار بھی 'لارل' کی بجائے 'یینی' سنا ہو۔
 

جان

محفلین
اپنے ایک دوست کے ساتھ بیٹھ کر سنا ہے۔ مجھے مسلسل لارل اور اسے یینی سنائی دے رہا ہے اور میں اس سے عمر میں تقریباً تین سال چھوٹا ہوں۔ :)
 

آصف اثر

معطل
اپنے ایک دوست کے ساتھ بیٹھ کر سنا ہے۔ مجھے مسلسل لارل اور اسے یینی سنائی دے رہا ہے اور میں اس سے عمر میں تقریباً تین سال چھوٹا ہوں۔ :)
میرے ساتھ بھی یہی ہوا ہے۔ مجھے لارل سنائی دیتا ہے حالاں کہ میں چار سال بڑا ہوں! اتنا ضرور ہے کہ میرے کان کا پردہ گاؤں سے شہر منتقلی اور شہری شور کے باعث متاثر رہاہے۔
اس حوالے سے لارل اور یینی کا قضیہ میرے لیے دلچسپی کا سبب ہے۔ جہاں تک میرا تجربہ ہے، عہدِ طفولیت سے جوانی تک اگر ایک ہی ماحول (چاہے جتنا ہی شدید کیوں نہ ہو) میسر رہے تو قوتِ سماعت پر بُرا اثر نہیں پڑتا۔ اگر درمیان ہی میں خاموش فضا سے شورآلود فضا میں منتقل ہو تو پھر یہ نقصان دِہ ثابت ہوتاہے۔
 
Top