آپ عید پر سب سے پہلے کیا کھائیں گے یا کھانا پسند کریں گے؟

شمشاد

لائبریرین
جس کو جو جی چاہے ڈالے آلو مٹروں میں۔

میں نے تو میٹھی مرغی بھی کھائی ہوئی ہے۔
 
سارا

محفلین
میٹھی مرغی:rolleyes:
ہم تو صبح کی آذان سے پہلے ہی اٹھ جاتے ہیں عادت جو بنی ہوتی ہے صبح جلدی اٹھنے کی۔۔یہاں عید کی نماز فجر سے تقریبا 2 گھنٹے بعد ہوتی ہے۔۔تو کافی ٹائم ہوتا ہے ناشتے کے لیے۔۔۔
ماوراء ہماری امی بھی سویاں ہی کھلاتی ہیں ہمیں۔۔ایسے تو میں بھی نہیں کھاتی لیکن عید کے دن کھا لیتی ہوں۔۔۔
 
حجاب

محفلین
میری امّی، عید کی صبح بوائل چھوہارے دودھ میں ڈال کر کھلاتی ہیں بھائیوں کو ، میں تو نہیں کھاتی ، میں ناشتہ کروں گی چکن قورمہ ، شامی کباب ، انڈہ اور پراٹھا کھاؤں گی اور اُس کے بعد ڈنر میں بریانی اور فِش کباب ۔ میٹھے میں فروٹ کریم کسٹرڈ تھوڑا سا :)
 
طالوت

شاید اگلے سال لوٹ کے بدھو گھر کو جائیں تو کھانے کو ملے :)
وسلام
 
سارہ خان

محفلین
میری عید کی صبح بڑی مصروف ہوتی ہے ۔۔ کچھ کھانے کا موقع ہی نہیں ملتا ۔۔۔ کیونکہ لنچ پر انوائیٹڈ ہوتے ہین کافی لوگ تو دعوت کی تیاری کرنی ہوتی ہے ۔۔ چائے پی کر بس اس ہی میں لگ جاتی ہوں ۔۔ شیر خورمہ رات کو بنا کر رکھ دیتی ہوں ۔۔ وہ ناشتے میں سب کھاتے ہیں ۔۔ باقی دعوت کے لئے جو اہتمام ہوتا ہے اس سے میں پوری طرح انصاف کرتی ہوں ۔۔۔ :tounge:
 
شمشاد

لائبریرین
ہمارے ہاں تو اعلان ہو گیا ہے کہ صبح عید ہو گی، تو کھیر تیار ہو رہی ہے۔ وہی کھائیں گے اور چائے پیئں گے۔
 
زینب

محفلین
میں نے تو آج بہتتتتتتت سے مٹھایئاں کھائی اور سب سے پہلے سویئوں سے انصاف کیا تھا
 
شمشاد

لائبریرین
او ہو، تو پھر سفر میں ہیں، میری لینڈ میں ہوتے تو پڑوسن حق ہمسایہ ادا کر ہی دیتی۔

فاروق بھائی سے بات ہوئی، کہاں ہیں وہ؟ اگر پھر بات ہو میرا سلام پہنچا دیجیئے گا۔

محب سے بھی کبھی بات ہوئی کہ نہیں؟
 
ظفری

جی بجا فرمایا شمشاد بھائی ۔۔۔۔ ;)
فاروق بھائی سے بات نہیں ہوئی مگر کل انشاءاللہ ضرور کروں گا ۔
ًمحب تو امریکہ آکر ایسے غائب ہوا کہ جیسے ا سکے سر سے سینگ غائب ہوجاتے ہیں ۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
ہاں یہ صحیح ہے۔ یہ تو میں بھول ہی گیا تھا کہ ورزش کر کے وزن کم بھی کر لینا ہے۔
 
تعبیر

محفلین
ہائے مجھے تو ناشتے کا ذائقہ ہی بھول گیا ہے سو میں کل بڑے ارام سے اور اہتمام سے ناشتہ کرونگی۔
 
Top