آپ عید پر سب سے پہلے کیا کھائیں گے یا کھانا پسند کریں گے؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

نہیں فہیم ، وزن کے معاملے میں تو کبھی بھی مسائل کا شکار نہیں ہونا پڑا ، نہ کبھی وزن کم کرنے کی ضرورت پیش آئی نہ ہی زیادہ کرنے کی ۔ ڈائٹنگ تو کبھی کی ہی نہیں اور کھانے پینے سے بس اتنی دلچسپی ہے کہ زندہ رہنے کو جتنا کھا لیا جائے دوسروں کو اتنا بھر بھر کھاتے دیکھ کر بھی ابھی تک کچھ نہیں سیکھا :)
 
فہیم

یعنی آپ کو واقعی کھانے پینے میں‌ دلچسپی نہیں:eek:

ارے بھئی آج تو سب لوگ شیر خرمہ اور چکن قورمہ وغیرہ کھانے میں مشغول ہیں
آپ بھی زیادہ نہیں‌ تو تھوڑی بہت تو یہ نعمتیں ضرور کھائیں:)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

بالکل بالکل ، کیوں نہیں یہ سب تو میری پسندیدہ چیزیں ہیں اور اگر اچھی بنی ہوں تو ٹھیک ٹھاک انصاف کرتی ہوں اور ہر نعمت سے انصاف کرتی ہوں ۔

کھانے پینے سے بالکل دلچسپی ہے البتہ صرف یہ کہ زندہ رہنے کے لیے کھانے کی طرف ۔ ۔ ۔ نہ کہ کھانے کے لیے ہی زندہ رہنا :) خود کھانے پینے سے زیادہ نئی نئی ڈشز بنانا اچھا لگتا ہے :)

ابو کاشان

محفلین
آج نمازِ عید سے پہلے موتی چُور کا لڈو کھایا تھا۔
اور نماز کے بعد شیر خورمہ، ہری مرچ قیمہ اور لوازمات وغیرہ وغیرہ
 
Top