آپ عید پر کونسا لباس پہنیں گے؟

ایم اے راجا

محفلین
السلام علیکم اہلیانِ محفل۔
جیسا کہ عید کی آمد آمد ہے سو سوچا کہ اس مناسبت سے کوئی موضوع شروع کیا جائے تو اس حوالے سے دوسرا موضوع ہے،
" آپ اس عید پر کون سا اور کس رنگ کا لباس پہنیں گے؟ "
جی تو آئیے کہ جوابوں کی بھرمار کر دیں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
پہلا جواب میرا ہے، میں عید پر بوسکی ( ڈبل ہارس 10 پاؤنڈ ) کی شلوار قمیض پہنوں گا، اور نیچے سرخ سینڈل ( چارسدہ میڈ)
 

ایم اے راجا

محفلین
بوچھی جی آپ نے تو بڑی عجلت دکھائی جواب دینے میں، میرا تو پہلا جواب ہو ہی نہ سکا بہرحال، کیا ساڑھی اتنی بھاری ہے یا آپ اتنی ہلکی ہیں کہ چل ہی نہیں سکیں گی؟
 

تیشہ

محفلین
بوچھی جی آپ نے تو بڑی عجلت دکھائی جواب دینے میں، میرا تو پہلا جواب ہو ہی نہ سکا بہرحال، کیا ساڑھی اتنی بھاری ہے یا آپ اتنی ہلکی ہیں کہ چل ہی نہیں سکیں گی؟




ساڑھی پہن کر چلنا نہیں آتا :music: ہلکی تو میں بہت ہوں پھولوں جیسی :music: مگر مسلہ یہ ہے ساڑھی پہن کر چلنے میں دقت ِ ہے ۔ پہن لوں تو پھر اٹھنے نہیں ہوتا ، اٹھ جاؤں تو بیٹھنے نہیں ہوتا :music: اور ایک بار پہن کر منہ کے بل گرچکی ہوں :blush: ۔ اسلئے ڈر ہے دوبارہ نا گروں ایسا نا ساڑھی کہیں پے ۔ اور میں کہیں پے پڑی ہوں ، مگر شوق بھی ہے سو پہننی تو ہے ۔ بھلے بیٹھی ہی کیوں نا رہوں :music:
 

خرم

محفلین
بھیا کھائیں وہ جو جی کو بھائے اور پہنیں وہ جو بیگم کو بھائے۔ یہی ہے ایک خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز۔
 

ابو کاشان

محفلین
2 ماہ پہلے ہی 2 سادہ سے شلوار قمیض سلوا کر رکھ چھوڑے ہیں۔ (ایک زنگاری رنگ کا ہے، دوسرے کا رنگ یاد نہیں) کوئی سا بھی پہن لیں گے۔
عید تو اصل میں خواتین اور بچوں کی ہوتی ہے۔ اسی لیئے خریداری کا سارا زور بھی اسی طرف ہوتا ہے۔:)
 

طالوت

محفلین
سفید قمیض کرتا ٹائپ اور سفید شلوار سل کر آئی تھی پاکستان سے تو کافی رہے گی ۔۔۔۔۔۔۔
بوچھی عید پر اپنے قومی لباس کو ترجیح دیں ، کم از کم میری اپنے قومی لباس میں گردن کچھ اکڑ سی جاتی ہے کہ میں اسے دنیا کا بہترین لباس سمجھتا ہوں
وسلام
 

زینب

محفلین
میرون کلر کی شلوار قمیض۔۔۔۔۔اور عید کے دوسرے دن سبز رنگ کی شلوار قمیض۔کل کیوں کہ آخری جمعہ ہے تو اسکا بھی بہت اہتمام کیا جاتا ہے ہمارے گھر میں سب نیا لباس پہن کے جاتے ہیں نماز کے لیے۔۔کل کے لیے آف وائٹ اور پنک شلوار قمیض۔۔۔۔۔۔۔مذہبی تہواروں پے اپنے قومی لباس کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے
 

ملائکہ

محفلین
میں رسٹ کلر کی شلوار قمیص پہلے دن اور دوسرے دن سفید اور پیچ کلر کا سوٹ اور کل کے لئے نیلے کلر کا سوٹ ہے:):):)
 

شمشاد

لائبریرین
بھلے ہی سارا سال پینٹ قمیض میں گزر جائے لیکن عید پر شلوار قمیص ہی پہنتا ہوں، سو اس دفعہ بھی یہی لباس ہو گا۔
 
Top