برتن ساتھ لے جانا بھول گئی تھی یہ پاس ہی گھر ہے ایک گلی چھوڑ کر۔۔یہاں تو جس کے گھر کوئی بھی فروٹ لگا ہو کوئی کھاتا ہی نہیں ہے ہم جاتے ہیں ان سے اجازت لیتے ہیں کتنے تو کہہ دیتے ہیں کہ اجازت لینے کی ضرورت ہی نہیں جس وقت مرضی ہو آ کر لے جایا کرو۔۔۔تو سمجھ لیں اردگرد کے گھروں کے درختوں پر لگے ہوئے سب فروٹ اپنے ہی ہیں۔۔
جب مرضی ہو آ جانا مل کر چلے چلیں گے۔۔درخت سے توڑ کر کھانے کا مزا بہت آتا ہے۔۔۔اور ان کا ٹیسٹ بھی زیادہ اچھا ہوتا ہے
یہ تو بڑے مزے کی بات ہے سب آس پاس کے پھل فروٹ تمھارے ہی ہوئے ۔ کتنے اچھے ہیں نا لوگ ، کنجوس نہیں ہیں ، تو بس ابکی بار گئی تو برتن ساتھ لے جانا اور میرے لئے بھی لے آنا ،
میں شادی سے پہلے ایسے ہی لوگوں کے گھروں سے توڑ کر کھانے کی ماہر ہوا کرتی تھی ، کبھی کسی کے ہاتھ نہیں آتی تھی ، توڑ کر بھاگ جاتے تھے گھر ، اور گھر جاکر کھاتے تھے ، ایک بار کچے آم توڑتے ہوئے پکڑی گئی تھی
مالکن باہر نکل آئی تھی کمبخت پتا نہیں کس خفیہ کونے میں کھڑی دیکھ رہی تھی ۔
میں نے اسے کہا میری چچی بہت بیمار ہیں ، سو ان کچے آموں سے انکا علاج کرنا ہے ڈاکٹر نے بولا تھا
اس لئے توڑ رہی تھی ،۔ اگر آپکو نہیں پسند تو لے لیں اپنی ساری توڑی ہوئی آمیئاں مگر میری چچی کو کچھ ہوا تو ذمہ آپکا
وہ کہنے لگی کدھر ہے تمھاری چچی ۔؟ چلو مجھے لے کر چلو اسکے پاس
،
مگر میں بھاگ آئی ،
اس کے بعد اسکے گھر سے میں نے کچھ نہیں توڑا