آپ نے کیا دیکھا ؟؟؟

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم، میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔۔لیکن آپ کا واقعہ پڑھ کر یاد آیا کہ میرے ابو نے بہت کچھ دیکھا ہے، اور جب تک ہم نے مکمل ہوش نہیں سنبھالی تھی، تب تک ہمیں کہانیاں سنا سنا کر خوب بےوقوف بناتے رہے۔۔ میں سوچ رہی ہوں، ابو کی کہانیاں لکھوں؟



بے وقوف بناتے رہے :confused: ؟؟
میرے تو خیال میں۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔:grin:




جی جی ضرور آپ وہی لکھ دے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائ تو یوں کہیں نا کہ کوئی واقعہ لکھیں جس کہ آپ چشم دید گواہ ہوں۔۔۔۔ آپ نے بھی نا حد کر دی۔۔۔۔

اچھا معافی چاہتا ہوں سر جی ویسے میں نے تو سمجھا تھا یہان بہت زہین لوگ ہیں :grin:

سچی سے میں نے کچھ نہیں دیکھا۔


آپ ڈر جاتے ہونگے نا اس لے آپ کچھ نہیں‌دیکھتے :grin:
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے بھی "کچھ" دیکھا ہے، وہی لکھتا ہوں گو زبانِ غیر ہی سے شرحِ آرزو کر رہا ہوں :)

چمن میں رنگِ بہار اترا تو میں نے دیکھا
نظر سے دل کا غبار اترا تو میں نے دیکھا

اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا

(منیر نیازی)
 

تیشہ

محفلین
میں نے خود اپنی آنکھو ں سے دیکھا ہے (شیشہ) ، اور میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ میں اسوقت کھیر کھا رہی ہوں ، جو کہ کھا بھی رہی ہوں ،۔۔ بس ابھی یہی کچھ دیکھا ہے

3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 

جیا راؤ

محفلین
میں نے بھی "کچھ" دیکھا ہے، وہی لکھتا ہوں گو زبانِ غیر ہی سے شرحِ آرزو کر رہا ہوں :)

چمن میں رنگِ بہار اترا تو میں نے دیکھا
نظر سے دل کا غبار اترا تو میں نے دیکھا

اک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا

(منیر نیازی)

آپ کا "دیکھنا" بہت پسند آیا:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
سڑک پر گاڑیوں کا حادثہ ہوتے کئی دفعہ دیکھا ہے۔ جو کہ اکثر تیز رفتاری کی وجہ سے ہوتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بہت سی باتیں یاد آ رہی ہیں فی الحال ایک حادثہ جو آپ کی پوسٹ دیکھتے ہی یاداشت میں فوراً ابھر آیا ۔

یہ آنکھوں دیکھا اس لحاظ سے تو نہیں ہے کہ یہ حادثہ کچھ دیر پہلے ہو چکا تھا جائے حاثہ پر پہنچنے سے پہلے، لیکن یہ منظر ابھی بھی ذہن کے پردے پر اسی طرح تازہ ہے۔ کافی سال پہلے میں اور امی گھر واپس آ رہے تھے تو راستے میں ایک جگہ کافی لوگ جمع تھے اور ایک کوچ کھڑی ہوئی تھی سڑک پر اور اس کوچ کے نیچے ایک موٹر سائیکل بہت بری طرح پھنسی ہوئی تھی صرف اس کے پہیے ذرا سے نظر آ رہے تھے کوچ کے نیچے سے

اور کچھ فاصلے پر اس موٹر سائکل سوار کی لاش سڑک پر ہی تھی ابھی اور سڑک پر اس جگہ بہت سا خون ۔ صرف میت کے اوپر ایک چادر ڈال دی تھی کسی نے ۔

یہ منظر نہایت تکلیف دہ اور رلا دینے والا تھا !
 

تعبیر

محفلین
مین نے کوشش کے باوجود کچھ نہیں دیکھا :mad: یہیں پر فہیم والی پوسٹ دیکھنے کی کوشش کی جس پر خوفناک مسیج ملا
کیوں نہین مین اسے دیکھ سکتی ۔۔۔بولووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووو :mad: :mad: :mad:
 

تیشہ

محفلین
میں نے کچھ دیر پہلے اپنے نکاح کی ویڈیو دیکھی ڈی ۔ وی ۔ڈی پے ،
اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے :cool:
 

تیشہ

محفلین
آپی اپنی آنکھوں سے ہی دیکھیں گینا چشمے سے دیکھی ہوتی تو سمجھ میں اتا ادھار لیا ہو گا اب انکھیں تو اپنی ہی ہو سکتی ہیں نا:grin:




کیا کریں زینب ، یہ تھریڈ ہی اپنی آنکھوں دیکھا کا ہے ،،
چشمہ میں لگاتی نہیں ، ابھی نوبت نہیں آئی چشمہ کی ،
animated029.gif
 

سارا

محفلین
میں نے ابھی 10 منٹ پہلے درخت پر انجیر لگی دیکھیں۔۔کچھ پکی ہوئی توڑ کر کھائی اور واپس گھر آگئی۔۔:rolleyes:
 

ابو کاشان

محفلین
مطلب اچھا خاصا بینڈ باجا بج چکا ہے خرّم بھائی کے اس تھریڈ کا۔۔۔۔خیر۔۔۔ ہم ہیں تو کیا غم ہے۔
ہم بتاتے ہیں آپ کو کہ کیا ہوا۔
 

سارا

محفلین
میرے لئے بھی لے آتیں ناں ، :(

برتن ساتھ لے جانا بھول گئی تھی یہ پاس ہی گھر ہے ایک گلی چھوڑ کر۔۔یہاں تو جس کے گھر کوئی بھی فروٹ لگا ہو کوئی کھاتا ہی نہیں ہے ہم جاتے ہیں ان سے اجازت لیتے ہیں کتنے تو کہہ دیتے ہیں کہ اجازت لینے کی‌ ضرورت ہی نہیں جس وقت مرضی ہو آ کر لے جایا کرو۔۔۔تو سمجھ لیں اردگرد کے گھروں کے درختوں پر لگے ہوئے سب فروٹ اپنے ہی ہیں۔۔:cool:جب مرضی ہو آ جانا مل کر چلے چلیں گے۔۔درخت سے توڑ کر کھانے کا مزا بہت آتا ہے۔۔۔اور ان کا ٹیسٹ بھی زیادہ اچھا ہوتا ہے
:)
 

تیشہ

محفلین
برتن ساتھ لے جانا بھول گئی تھی یہ پاس ہی گھر ہے ایک گلی چھوڑ کر۔۔یہاں تو جس کے گھر کوئی بھی فروٹ لگا ہو کوئی کھاتا ہی نہیں ہے ہم جاتے ہیں ان سے اجازت لیتے ہیں کتنے تو کہہ دیتے ہیں کہ اجازت لینے کی‌ ضرورت ہی نہیں جس وقت مرضی ہو آ کر لے جایا کرو۔۔۔تو سمجھ لیں اردگرد کے گھروں کے درختوں پر لگے ہوئے سب فروٹ اپنے ہی ہیں۔۔:cool:جب مرضی ہو آ جانا مل کر چلے چلیں گے۔۔درخت سے توڑ کر کھانے کا مزا بہت آتا ہے۔۔۔اور ان کا ٹیسٹ بھی زیادہ اچھا ہوتا ہے
:)





یہ تو بڑے مزے کی بات ہے سب آس پاس کے پھل فروٹ تمھارے ہی ہوئے ۔ کتنے اچھے ہیں نا لوگ ، کنجوس نہیں ہیں ، تو بس ابکی بار گئی تو برتن ساتھ لے جانا اور میرے لئے بھی لے آنا ،
میں شادی سے پہلے ایسے ہی لوگوں کے گھروں سے توڑ کر کھانے کی ماہر ہوا کرتی تھی ، کبھی کسی کے ہاتھ نہیں آتی تھی ، توڑ کر بھاگ جاتے تھے گھر ، اور گھر جاکر کھاتے تھے ، ایک بار کچے آم توڑتے ہوئے پکڑی گئی تھی :( مالکن باہر نکل آئی تھی کمبخت پتا نہیں کس خفیہ کونے میں کھڑی دیکھ رہی تھی ۔ :confused:
میں نے اسے کہا میری چچی بہت بیمار ہیں ، سو ان کچے آموں سے انکا علاج کرنا ہے ڈاکٹر نے بولا تھا :confused: اس لئے توڑ رہی تھی ،۔ اگر آپکو نہیں پسند تو لے لیں اپنی ساری توڑی ہوئی آمیئاں مگر میری چچی کو کچھ ہوا تو ذمہ آپکا :confused:
وہ کہنے لگی کدھر ہے تمھاری چچی ۔؟ چلو مجھے لے کر چلو اسکے پاس :( :confused: ،
مگر میں بھاگ آئی ،
اس کے بعد اسکے گھر سے میں نے کچھ نہیں توڑا :(
animated029.gif

animated0137.gif
 
Top