آپ کا اوتار کیا کہتا ھے، اپنے یا دوسروں کے اوتار پہ تبصرہ کیجئے

رانا بھائی کا تبصرہ اپنے اوتار پر:)

ڈئیر میں یہ دھاگہ دیکھ چکا تھا لیکن اس لئے کچھ لکھا نہیں کہ میرے اوتار کے پس منظر میں کوئی خاص بات نہیں تھی۔ لیکن آپ ہیں کہ زبردستی کھینچ لائے یہاں۔:) بات صرف اتنی ہے کہ جب محفل میں شمولیت اختیار کی تو کوئی اوتار چاہئے تھا تا کہ خالی چوکھٹا عجیب سا نا لگے۔ اس لئے خانہ پری کے لئے شروع میں ایک اوتار منتخب کیا جو ایک اسمارٹ اور خوبصورت سے کارٹون کا چہرہ تھا بس اس کے بال اور انداز کچھ شاہانہ سا لگا تو دل کو بھایا اور اپنے اوتار میں اتار دیا۔ لیکن اسے دیکھ کر اکثر ہمیں کچھ عجیب سا لگتا تھا۔ جب بھی آن لائن ہوتے تو اسے دیکھ کر سوچتے کہ اس میں کیا عجیب ہے تو ایک دن انکشاف ہوا کہ وہ کسی لڑکی کا چہرہ ہے جسے ہم کوئی شہزادہ سمجھ کر اپنے چوکھٹے میں جما چکے تھے۔ بس پھر یہ دھن سوار ہوئی کہ اس سے پہلے کہ یہ انکشاف دوسروں پر بھی ہو جلد تر اوتار تبدیل کرنا چاہئے۔ شائد ایک ماہ کے قریب وہ اوتار رہا ہوگا۔ پھر ایک دن یہ موجودہ تصویر ملی تو اچھی لگی اور تب سے یہ اوتار میں موجود ہے۔ البتہ کچھ عرصے سے اس کے متعلق بھی کچھ عجیب سا احساس ہورہا ہے دیکھیں کب کوئی نیا انکشاف ہوتا ہے اور پھر اوتار تبدیل ہوتا ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

سوچ لو پھر۔۔۔۔ :devil:

:noxxx:

اپنے بال نوچنے والے صاحب ملے نہیں شاید پھر سے ہئر ٹرانسپلانٹ کے لئے گئے ہیں۔ ;):twisted:

معصومیت دیکھ کر میری تلاش میں نکل گئے ہیں۔۔۔ :p


ہیں!!!:eek:
غور سے دیکھو گڑیا۔۔۔۔:shock:

یہ کب کا دھاگہ ہے ؟؟

اک قبل مسیح کا دھاگہ۔۔۔۔:D
 

شہزاد وحید

محفلین
ارے میں تو صاحب بن گیا صاحب بن کے کیسا تن گیا :p
یہ سوٹ میرا دیکھو، یہ بوٹ میرا دیکھو۔ ہاہاہا، میں نے اس دن واقعی نئی شرٹ، نئی ٹائی، نئے شوز لیئے تھے اور ڈیلولپمنٹ سنٹر جانے سے کچھ پہلے ہوٹل میں فوٹو شوٹ کر رہا تھا۔
 

نیلم

محفلین
یہ سوٹ میرا دیکھو، یہ بوٹ میرا دیکھو۔ ہاہاہا، میں نے اس دن واقعی نئی شرٹ، نئی ٹائی، نئے شوز لیئے تھے اور ڈیلولپمنٹ سنٹر جانے سے کچھ پہلے ہوٹل میں فوٹو شوٹ کر رہا تھا۔
:p
دیکھا چھوٹے بھیا ہم بھی پُہنچے ہوئے لوگ ہیں
 
Top