آپ کا اوتار کیا کہتا ھے، اپنے یا دوسروں کے اوتار پہ تبصرہ کیجئے

نایاب

لائبریرین
یہ نئی ریٹینگ مضحکہ خیز کا کیا مطلب ہوا؟
پر مزاح کی ریٹنگ اس پوسٹ کے لیئے جسے پڑھتے ہی خوشی بھری مسکراہٹ آپ کے لبوں پہ پھیل جائے ۔۔۔۔
مضحکہ خیز ریٹنگ ایسی پوسٹ کے لیئے جس کے مندرجات سے آپ متفق نہ ہوں ۔ جو آپ کو " بےوقوفی ۔ بودی دلیل کی حامل ۔ گپ ٹائپ " محسوس ہو ۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
دکھائیے تو ذرا ۔۔۔۔
عمر بھائی کی چلاکیاں دیکھیں
ایک طرف تو انہیں "مکھڑے کے تِل" تک نظر آ جاتے ہیں دوسری طرف انتہائی چھوٹا لکھا نہیں دیکھ سکتے کہ کہیں پکڑے نہ جائیں۔۔۔:p
 
نایاب

لائبریرین
محترم ماہی بٹیا کا اوتار تو بلاشک ان کی دلی خواہش کا عکاس ہے ۔۔۔ آئینے کی جانب متوجہ ہوتے اس سوچ کی اسیر ہیں کہ " یہ بننا سنورنا " بن دیکھے " اس " کے کس کام کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
:noxxx: ہائے اللہ!!! آپ سب کو ایسا لگتا ہے۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم صائمہ بہنا کا اوتار بھی ان کی باطنی سوچ کے مسلسل محو سفر رہنے کا عکاس ہے ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
صائمہ شاہ

محفلین
عمر بھائی کی چلاکیاں دیکھیں
ایک طرف تو انہیں "مکھڑے کے تِل" تک نظر آ جاتے ہیں دوسری طرف انتہائی چھوٹا لکھا نہیں دیکھ سکتے کہ کہیں پکڑے نہ جائیں۔۔۔:p
اسے سیلیکٹو سائٹ کہتے ہیں جس میں صرف وہی دیکھا جاتا ہے جو یہ دیکھنا چاہتے ہیں :)
 
نایاب

لائبریرین
محترم بٹیا رانی " صنف نازک " جب بھی آئینے کے سامنے ہوتی ہے ۔ اس سے یہی پوچھ رہی ہوتی ہے " میں کیسی دکھ رہی ہوں "
آئینہ اسے اس سوال کا جواب اس کی صورت کو اس کی نگاہ میں مزید نکھار کے دکھاتے دیتا ہے ۔ پھر " پیا ملن کی آس " کہ کوئی بولے کانوں میں رس گھولے ۔۔۔۔۔۔۔بہت خوبصورت دکھ رہی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور صنف نازک اس خراج تحسین بدلے ساری زندگی قربانی دیتی رہتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو فلسفیانہ بات ہے کہ " آئینہ باطن کی خوبصورتی دکھانے سے معذور ہوتا ہے " اور یہ قول کسی حد تک غلط بھی ٹھہرتا ہے کیونکہ باطن کی خوبصورتی چہرے پہ نور کی صورت دمکتی ہے ۔
بہت دعائیں
 
عمر سیف

نایاب بھائی ۔۔۔ اتنی ڈیٹیل ۔۔۔
 
:blush3: جی!!!
 
ماہی احمد

لائبریرین

عزیزامین

محفلین
پر مزاح کی ریٹنگ اس پوسٹ کے لیئے جسے پڑھتے ہی خوشی بھری مسکراہٹ آپ کے لبوں پہ پھیل جائے ۔۔۔۔
مضحکہ خیز ریٹنگ ایسی پوسٹ کے لیئے جس کے مندرجات سے آپ متفق نہ ہوں ۔ جو آپ کو " بےوقوفی ۔ بودی دلیل کی حامل ۔ گپ ٹائپ " محسوس ہو ۔
ہمیشہ کی طرح ایک استاد اور مہربان دوست کی طرح سمجھانے کا بہت بہت شکریہ جزاک اللہ
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمارے ایک بہت محترم دوست ہیں۔ خود کو اللہ کا بندہ کہتے ہیں اور دوسروں سے بھی اصرار کرتے ہیں کہ یہی کہا جائے۔ اوتار کے معاملے میں بھی اللہ ہی کے بندے ثابت ہوتے ہیں۔ ان کے اوتار میں ہر کچھ دنوں کے بعد ایک مرد اور عورت کی تصویر ہوتی ہے۔۔۔ جس میں عورت بدل جاتی ہے۔۔شروع میں ہم سمجھے تھے کہ "چار" والا قصہ ہے کیوں کہ مرد کو کبھی غور سے دیکھا نہیں کہ وہ بھی بدلتا ہے یا نہیں۔۔۔ ۔ بعدازاں یہ بھید کھلا کہ یہ تو وہ والا ٹریلر ہے جو "دل تو پاگل ہے" کے شروع میں چلتا ہے۔۔۔ اور چار کا تو تذکرہ ہی کیا کہ بقول ان کے خود کے ابھی گنتی شروع نہیں ہوئی۔ موصوف کی تحاریر سے بھی یہی پتا چلتا ہے کہ عورت" بدل "جاتی ہے۔
 
محمداحمد

اللہ اللہ ۔۔۔۔!

میں نے یہ جانا کہ گویا 'یہ ہی' میرے دل میں تھا۔

:)
 
Top