آپ کا ذوقِ مطالعہ

ساجد

محفلین
ساتھیو ،
مطالعہ ایک بہت اچھی عادت ہے۔ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی ترقی کے باوجود کتاب بینی کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔
آپ یہاں بتائیں گے کہ آپ کن موضوعات پر کتابیں پڑھنا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ اس میں ای بکس (برقی کتب) کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔
سب سے پہلے میں بتاؤں تو مجھے اپنے شعبے یعنی ائیر کنڈیشننگ کی جدید معلومات پر مبنی کتابوں کے ساتھ ساتھ سیاست ، عالمی معیشت ، جدید و قدیم طریقہ ہائے تعلیم اور تاریخ پر کتابیں پڑھنے کا شوق ہے۔ مذہبی موضوعات پر کتابیں پڑھنے کا بھی مجھے خاصا شوق رہ چکا ہے ۔ اب بھی یہ شوق تو موجود ہے لیکن صرف چیدہ چیدہ مصنفین کی تصانیف تک محدود ہو چکا ہے۔
 
الکبیر

محفلین
میرے پسندیدہ موضوعات ہیں،،، کمپیوٹر گرافکس، اردو ادب سے شاعری و نثر، واصف علی واصف اور خلیل جبران کی حد تک فلسفہ، عمران سیریز بہت پڑھی، اب تو بس سال میں ایک آدھ دفعہ ہی، وہ بھی اگر نیٹ سے مل جائے تو۔
 
فاروقی

معطل
مجھے ۔۔۔۔۔۔اسلام ، تاریخ ، کمپیوٹر۔ یوگا۔۔۔روحانیت،،۔سفر نامہ ۔۔۔۔۔شاعری۔۔۔۔۔۔۔۔مذاحیہ ادب۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ بیتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معلومات۔۔۔۔۔۔۔تجرباتی۔۔۔۔۔۔۔کتب پڑھنے کا شوق ہے ۔۔۔۔۔۔۔جب کچھ نہ مل رہا ہو تو بچوں کی درسی کتابیں ہی پڑھنا شروع کر دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں مطالعے کے بغیر نہٰیں رہ سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر کوئی مجھے قید کر دے اور پڑھنے کے لیئے کتابیں دے دے تو مجھے اس پر کوئی شکوہ نہیں ہو گا۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شکاریات اور سفرنامے، کمپیوٹرز اور شکار سے متعلقہ اسلحہ، انسائیکلوپیڈیا، کسی حد تک تاریخ، مزاحیہ
 
بنگش

محفلین
تاریخ اور سیاست کے مطالعہ سے مجھے خاص دلچسپی ہے۔ مجھے زیادہ تر وہ کتابیں اچھی لگیں جو مختلف لو گوں نے قید کی حالت میں لکھیں۔ بطور خاص ذوالفقار علی بھٹو کی" اگر مجھے قتل کر دیا گیا" اور کیپٹن صدیق سالک کی "ہمہ یاراں دوزخ"۔ اس کے علاوہ طنز و مزاح میں کرنل محمد خان اور ابن انشاء کا جواب نہیں۔ شوکت صدیقی کا ناول"خدا کی بستی"میرا پسندیدہ ناول ہے۔ شاعری کا محدود مطالعہ کیا، مصطفی زیدی ، جالب، فیض احمد فیض ، علامہ اقبال میرے پسندیدہ شعراء ہیں۔ کمپیوٹر پر کتابیں اب آکر پڑھنی شروع کی ہیں۔
 
ساتھیو ،
مطالعہ ایک بہت اچھی عادت ہے۔ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی ترقی کے باوجود کتاب بینی کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔
آپ یہاں بتائیں گے کہ آپ کن موضوعات پر کتابیں پڑھنا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ اس میں ای بکس (برقی کتب) کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔
سب سے پہلے میں بتاؤں تو مجھے اپنے شعبے یعنی ائیر کنڈیشننگ کی جدید معلومات پر مبنی کتابوں کے ساتھ ساتھ سیاست ، عالمی معیشت ، جدید و قدیم طریقہ ہائے تعلیم اور تاریخ پر کتابیں پڑھنے کا شوق ہے۔ مذہبی موضوعات پر کتابیں پڑھنے کا بھی مجھے خاصا شوق رہ چکا ہے ۔ اب بھی یہ شوق تو موجود ہے لیکن صرف چیدہ چیدہ مصنفین کی تصانیف تک محدود ہو چکا ہے۔

" چیدہ چیدہ مصنفین " کی وضاحت ہوتی تو مزہ آتا اور آپ کو لینے کے دینے پڑجاتے کیونکہ ہمارے ہاں کسی چیز کی صحت کے لیے معیار ہرآدمی کی اپنی ذہنیت ہے
 
مغزل

محفلین
میرے پیٹ میں تو کچھ نہ کچھ پڑھنے کا در د اٹھتا رہتا ہے ۔۔ کوئی خصوصیت نہیں ۔ بشمو ل ادب کے
 
اظفر

محفلین
ذوق مطالعہ :
یہ تو ہر کسی کے اپنے پیشہ سے کسی نہ کسی حد تک منسلک ہوتا ہے۔ مجھے الیکٹرانکس اور ٹیلی کام کے متعلقہ ہر قسم کا مواد پڑھنا اچھا لگتا ہے ۔ اس کے علاوہ گرافکس ، سافٹ ویر ز ، ویب ڈیزائیننگ ، ہارڈ وئیر ڈیزایننگ وغیرہ موجودہ مشغلے ہیں‌، کسی زمانے میں نسیم حجازی اور طارق اسماعیل ، اشفاق اور قدسیہ بانو وغیرہ کے ساتھ ناول پڑھے تھے ۔
 
arifkarim

معطل
تاریخ اور سیاست کے مطالعہ سے مجھے خاص دلچسپی ہے۔ مجھے زیادہ تر وہ کتابیں اچھی لگیں جو مختلف لو گوں نے قید کی حالت میں لکھیں۔ بطور خاص ذوالفقار علی بھٹو کی" اگر مجھے قتل کر دیا گیا" اور کیپٹن صدیق سالک کی "ہمہ یاراں دوزخ"۔ اس کے علاوہ طنز و مزاح میں کرنل محمد خان اور ابن انشاء کا جواب نہیں۔ شوکت صدیقی کا ناول"خدا کی بستی"میرا پسندیدہ ناول ہے۔ شاعری کا محدود مطالعہ کیا، مصطفی زیدی ، جالب، فیض احمد فیض ، علامہ اقبال میرے پسندیدہ شعراء ہیں۔ کمپیوٹر پر کتابیں اب آکر پڑھنی شروع کی ہیں۔

قید میں تو ہٹلر نے بھی ایک کتاب لکھی تھی’’Mein Kampf‘‘
جسکی عملی تصویر کچھ ہی سال میں سامنے آگئی!
 
arifkarim

معطل
نیٹ کی آمد کے بعد کتب پڑھنے کا رواج بہت کم ہو گیا ہے۔ اب توچند انگلیوں گھما کر کوئی بھی علم حاصل کیا جا سکتا ہے اور وہ بھی لیٹسٹ اپڈیٹڈ۔ جب تک کتاب چھپتی ہے، اس وقت تک بہت سے نئے سائنسی انکشافات ظہور پزیر ہو جاتے ہیں۔
ذاتی طور پر مجھے تاریخ کی کتب کا مطالعہ کرنے کا بہت شوق ہے۔ باقی ڈاکومنٹریزکو زیادہ ترجیح دیتا ہوں کہ وہ کئی کتابوں اور ریسرچ پر مشتمل ہوتی ہیں!
 
شمشاد

لائبریرین
اب کسی کو کیا معلوم کہ آپ کی دلچسپی کس میں ہے۔ اب الٹے سیدھے فیشن والی کتاب مجھے بور لگے گی، ہو سکتا ہے وہ آپ کے لیے دلچسپ ہو اور فلسفے کی کوئی کتاب مجھے دلچسپ لگے گی اور ہو سکتا ہے وہ آپ کے لیے بور ہو۔ اب فیصلہ کیسے ہو گا؟
 
ف۔قدوسی

نہیں مجھے فیشن والی پسند نہیں، مجھے تاریخ،سائنس،اسلامیات اور دلچسپ واقعات پسند ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلامیات بہت زیادہ پسند ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Ukashah

محفلین
arifkarim
نیٹ کی آمد کے بعد کتب پڑھنے کا رواج بہت کم ہو گیا ہے۔ اب توچند انگلیوں گھما کر کوئی بھی علم حاصل کیا جا سکتا ہے
اب چند انگلیاں گھما کر علم حاصل کیا جا سکتا ہے ۔۔۔ لیکن ویسا نہیں جیسا کہ کتابوں علم حاصل کرتے تھے ۔۔۔ کتابوب کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے
 
ف۔قدوسی

محفلین
سیرتہ النبی:۔علامہ شبلی نعمانی۔۔علامہ سید سلیمان ندوی رح۔۔۔۔۔3 جلدیں:۔
محسن انسانیت:۔ نعیم صدیقی:۔
حکیمانہ اقوال،نصایح اور واقعات:۔عبداللہ بدران:۔
تحفہ دلہن:۔محمد حنیف عبدالمجید:۔
پکوان کی 9/10 کتابیں تھوڑا بہت پڑھ چکی ہوں۔
انتخاب کلیات اقبال،بانگ درا،شکوہ جواب شکوہ۔۔۔۔۔۔۔
تحفہ خواتین:۔ مولانا محمد عاشق الہی۔
زاد راہ:۔
راہ عمل:۔
خواتین اسلام کا مثالی کردار:۔
کفر سے اسلام تک:۔محمد یونس سعدی
جنت کی خوشخبری پانے والی خواتین:
پردہ:۔
جنت کی حوریں:۔
کھانے پینے کی حلال اور حرام چیزیں:۔
مسلمان کی شادی:۔
خواتین کی زمہ داری:۔
ازواج مطہرات:۔
عورت کی اسلامی زندگی:۔
اصلاح النساء:۔
فضائل اعمال:۔
قصص الانبیاء:۔
قصص القرآن 2 جلدیں
حکیم محمد سعید صاحب کی 2 کتابیں
اسوہ رسول اکرم ص:۔
عقل والوں کیلئے حکایات:۔
اولاد کی تربیت کیسے کریں؟:۔
جنت کے مسافر(ان شہیدوں کے قصے جنہیں ایم کیو ایم نے شہید کیا)
ڈکشنری:۔
حصن حصین:۔دعاؤں کی کتاب
 
Top