آپ کا قد، وزن اور عمر!

ربیع م

محفلین
آج فٹبال کھیلتے ہوئے یہ خیال آیا کہ محفلین سے ان کا قد عمر اور وزن پوچھا جائے
اس میں یہ سوال بھی ہو سکتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ وزن کتنا رہا اور کس طرح سے کم کیا!
میرا قد 6 فٹ
وزن 74کلو گرام
اور عمر 26 سال
اگرچہ یہ مناسب وزن ہے لیکن ایکسرسائز چھوڑنے پر بڑھ جاتا ہے
اس کے ساتھ ساتھ اپنا آئیڈیل وزن بھی بتایا جا سکتا ہے!
 

ربیع م

محفلین
ویسے عموما ایک فٹ شخص کی چھاتی اور کمر کاتناسب بھی خاصا اہم ہوتا ہے، میرے خیال میں ایک فٹ شخص کی چھاتی اور کمر کے سائز میں 10 انچ کافرق ہونا چاہئے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
قد ۔ پانچ فٹ دس انچ
وزن ۔ ستر بہتر کے لگ بھگ
عمر ۔ ستر بہتر سے کافی کم، 44 سال :)

میرا وزن لڑکپن سے 35 سال کی عمر تک پچاسی نوے کلو کے لگ بھگ رہا ہوگا، ایک بیماری کی وجہ سے بتدریج 65 کلو کے قریب آ گیا تھا،اجنبی اور پہلی بار ملنے والے اب مثالی صحت کا مالک سمجھتے ہیں، پرانے شناسا ملتے ہیں تو ہکا بکا رہ جاتے ہیں :)
 

ہادیہ

محفلین
ہم تو محفلین میں سبھی کو شامل سمجھتے ہیں لیکن آپ کا سوال شاید صاحبِ لڑی سے ہے :)
جی ۔۔۔
وارث بھائی میں نے تو پھر اور سوال پوچھنے تھے نا۔۔۔ بھئی وزن وغیرہ کو پہلے بڑھانے کے طریقے بتائیں پھر ہم وزن بھی بتا دیں گے۔۔۔:p:ROFLMAO:
 

محمد وارث

لائبریرین
جی ۔۔۔
وارث بھائی میں نے تو پھر اور سوال پوچھنے تھے نا۔۔۔ بھئی وزن وغیرہ کو پہلے بڑھانے کے طریقے بتائیں پھر ہم وزن بھی بتا دیں گے۔۔۔:p:ROFLMAO:
پاکستانی بہنوں بیٹیوں کےلیے تو وزن بڑھانے کا سب سے آسان نسخہ شادی ہے ، ذاتی تجربہ ہے :LOL:
 
Top