نایاب بھائی پوسٹ نمبر دس کا جواب نہیں ملا ابھی تک
محترم ساقی بھائی
بلاشک یہ سب اعمال کالے جادو ہی سے منسلک تھے ۔
اک عمر گزاری ہےہو کے تجسس کا اسیر
اپنی عقل کو رہنما رکھتے اپنے دروں سے ابھرتے ہر سوال کا جواب تلاش کر نے کی ہر ممکن عملی کوشش کی ۔ اور اپنے تجسس کی تسکین کی ۔
عجب دورنگی سے بچپن ہی سے رنگا رہا ۔ آیت الکرسی ۔ درود شریف کے ذکر کی چھاؤں میں کالے پیلے نیلے ہر طرح کے جادو سیکھنے کی خواہش میں زندگی برباد کرتا رہا ۔ بلا شک یہ آیت الکرسی اور درود شریف کی ہی برکت تھی کہ میں کسی بھی شر سے محفوظ رہا ۔
اور پھر ملنگ کا روپ دھار نشے کی محفلیں سجا جھاڑ پھونک دم درود کاٹ پلٹ محبوب قابو کرنا ۔ لوگوں کو ان کے مستقبل بارے لفاظی کرتے ان کو دن میں تارے دکھانا ۔۔۔جیسی فضولیات میں بہت وقت ضائع کیا ۔ اپنے آپ کو کبھی کسی عامل کامل سے کم نہ سمجھا ۔ آیت الکرسی کے ذکر پاک کو دروں میں جاری رکھتے بڑے بڑے مشہور و معروف عاملوں سے بحث مباحثہ کرنا ۔ اور خود کو منوانا ۔۔۔۔ حماقت سی حماقت تھی ۔۔۔
23 سال دنیا میں بڑی شان سے نام کمایا ۔ یہ الگ بات کہ اپنے گھر میں آوارہ و نکما و نشہ بازقرار پایا ۔
پھر اک دن وقت نے اپنا سچ دکھایا ۔ اور اس حقیقت کا پوری معنویت سے احساس دلایا کہ تو جو بہت بڑا عامل کامل بنا پھرتا ہے ۔ اب اپنی زندگی کو نکال اس بھنور سے ۔ جو کہ خ؎ود تیری ہی حماقتوں پیدا ہوا ہے ۔ لوگوں کو مستقبل بتاتا تھا اور اپنے مستقبل سے ان جان رہا ۔
قصہ مختصر
وہ حال ہوا کہ بقول میاں محمد بخش رحمتہ اللہ علیہ
'روہ نوں کہو ہن روہ محمد ہن جے رویں تے مناں'
اور میں شہر لاہور کی گلیاں چھوڑ سعودی عرب آن بسا ۔
کالے پیلے نیلے عملیات اور ایسے وظائف جو کہ (قرانی آیات کو توڑ موڑ کر مخصوص طریقے سے پڑھے جاتے ہیں )اور دیگر ٹونے ۔۔۔۔۔ یہ سب ہی یقین کامل کے ساتھ کوشش کرنے پر انسان کے سامنے اپنے وجود کو سچ ثابت کر تے انسان کو گمراہی کی راہ پر ڈال دیتے ہیں ۔ اور (انسان کے لیئے وہی کچھ ہے جس کے لیئے وہ کوشش کرتا ہے ) کے حکم کے مصداق ٹھہرتے ہیں ۔
بالیقین کہ قران پاک کا ہر حرف اپنی اک تاثیر رکھتا ہے ۔ آپ اس میدان میں اترنے کی اگر خواہش رکھتے ہیں ۔ فجر کے سنت و فرض کے درمیانی وقت میں سورت الفاتحہ بلا کسی وقف کے اپنے دل میں پڑھا کریں اور اقامت ہونے کے ساتھ ہی اللہ سے دعا کیا کریں کہ میری دعاؤں کو قبولیت کا شرف عطا فر ما دے ۔۔۔۔۔۔ کچھ عرصہ اس معمول سے گزریں ۔ اور پھر اپنی کیفیت حالت کو جانچیئے گا ۔۔۔۔۔
سچی سچی بتائیے کہیں آپ کالا جادو تو سیکھنے کے چکر میں نہیں تھے؟