ہیں کیا کیا یہاں دو دو لوگ ہو گئے کمالیہ کے!! یہ تو کمالیہ سوری کمال ہو گیا۔
باجو، مجھے بھی کچھ تفصیل بتائیں نا۔ یہ شہر کہاں واقع ہے؟ہاں میں کمالیہ کا نام سن کر اتنی خوش ہوئی کہبس ۔
حالنکہ میں پیدا وہیں پر ہوئی مگر آج تک دیکھا نہیں مگر پھر بھی کتنی پیاری جگہ لگتی ہے وہ جہاں ہم نے آنکھ کھولی ہو
۔ اتنا سنبھال سنبھال کر اسے میں نے دل میں یاد رکھا ہوا تھا اور کل نام سن کر خوشی ہوئی ۔
شکریہ زکریا۔
اف۔۔۔باجو کو پتہ ہی نہیں تھا۔ ویسے میں تو حیران ہوں کہ کمالیہ کا نام کیسے باجو کو یاد رہ گیا۔
باجو، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کمالیہ ہے۔ لگتا ہے یہاں کمال بہت ہوتے ہیں۔ماورہ مجھے واقعی نہیں معلوم ۔ شاید وزیر آباد کی طرف یا پھر ملتان ، خانیوال ۔ سہیوال ، ، (میں امی سے پوچھ کر بتاؤں گی ) کیوں کہ میں نے نا آج تک دیکھا ہے ۔ صرف نام جانتی ہوں ۔ امی ابو تب خانیوال تھے کہ ابو کی ٹرانسفر ہوئی تھی ۔
چھوٹے چاچا بھی سرکاری ملازم تھے انکو کمالیہ ملا ۔ سو امی اور ابو کچھ دن چاچو سے ملنے ہی کمالیہ گئے تھے تو انہی دنوں میں بورن ہوئی ۔
مگر اب پاکستان جاؤں گی تو ضرور کمالیہ کو دیکھکر آؤں گی ۔
واقعی، جس جگہ بندہ دنیا میں تشریف لائے، اس کو کیسے بھول سکتا ہے۔ میں بھی وکیپیڈیا پر اپنا شہر دیکھ رہی تھی۔ جہاں میں پیدا ہوئی۔ وہاں تو ساری تفصیل لکھی ہوئی ہے۔ میرے سکول کا نام بھی۔lolکیوں نہ رہتا بھلا اس چھوٹے سے قضبے میں ، میں اس دنیا میں تشریف لائی تھی کیسے بھول سکتی ہوں
باجو، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کمالیہ ہے۔ لگتا ہے یہاں کمال بہت ہوتے ہیں۔
ہاں میں بھی سوچ رہی تھی کہ آپ اس طرف کہاں چلی گئیں۔ پھر ذہن میں یہی آیا کہ یقیناً ٹرانسفر وغیرہ کا ہی چکر ہو گا۔ ہاں بالکل ضرور دیکھ کر آنا۔