آپ کا کیمرہ

عرفان سعید

محفلین
ایسا سوچیں بھی نہیں۔ ایک لینز کافی سال پہلے گرا تھا اور اس کے دو پلاسٹک کے حصے علیحدہ ہو گئے تھے اور الیکٹرانکس نظر آ رہی تھی۔ وہ ایک اچھی رپیئر شاپ کو دیا تھا جنہوں نے ٹھیک کر کے اور ٹیسٹ کر کے واپس کیا۔
آٹو فوکس لینز کے بارے تو کبھی ایسا نہیں سوچوں گا،
لیکن کچھ فنش دوستوں کی وساطت سے مینول فوکس وینٹج لینز کی اچھی خاصی مشترکہ کلیکشن ہو گئی ہے۔ ان میں ایک دو کے اپرچر کی میکانیات کام نہیں کر رہی۔ اس لیے سوچ رہا تھا کہ خود ہی کچھ آپریشن کیا جائے، لینز ٹھیک نہ ہوا تو کچھ سیکھنے کا موقع ہی مل جائے گا۔
 

زیک

مسافر
مینول فوکس وینٹج لینز کی اچھی خاصی مشترکہ کلیکشن ہو گئی ہے۔ ان میں ایک دو کے اپرچر کی میکانیات کام نہیں کر رہی۔
اگر خوب پرانے زمانے کا ہے اور بالکل کام کرنا چھوڑنے پر آپ کو کوئی دکھ نہ ہو گا تو پھر ضرور تجربہ کریں اور تصاویر سمیت ہمیں بھی آگاہ کریں۔
 

زیک

مسافر
پہلے خود سینسر صاف کرنے کا ارادہ کیا لیکن پھر کیمرہ شاپ کا آئیڈیا بہتر لگا کہ مجھے بھی صفائی کے لئے آلات خریدنے پڑتے اور شاپ کی کلیننگ کی قیمت اتنی ہی تھی۔
ایک دن میں سینسر کی صفائی ہو گئی۔ اب اس پر کوئی ڈسٹ سپیکس نظر نہیں آ رہے۔

ساتھ ہی نائکن اے ایف فائن ٹیون استعمال کرتے ہوئے تین لینزز کاآٹو فوکس بھی کیلیبریٹ کرا لیا۔
 
Top