آپ کس چیز سے سب سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں؟

آپ کس چیز سے سب سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں؟

  • شدید بھوک کے بعد کھانا

    Votes: 2 22.2%
  • جو شخص برا لگتا ہے اس کی پیٹھ پیچھے برائیاں کرنا اور سننا

    Votes: 0 0.0%
  • شدید نیند آنے پر سونا

    Votes: 3 33.3%
  • شدید پیاس میں پانی پینا

    Votes: 3 33.3%
  • دشمن سے انتقام لینا

    Votes: 2 22.2%
  • دھول مٹی اور تھکاوٹ کے بعد نیم گرم پانی سے نہانا

    Votes: 0 0.0%
  • جس سے حسد یا نفرت کرتے ہیں اس کا نقصان ہوتے دیکھنا

    Votes: 1 11.1%
  • بہترین خوشبوؤیں سونگھنا

    Votes: 1 11.1%
  • لمبے سفر کے بعد گھر پہنچنا

    Votes: 2 22.2%
  • اپنے ہم خیال دوستوں میں بیٹھ کر گپیں ہانکنا

    Votes: 4 44.4%
  • اپنے محب سے لڑائی کے بعد صلح کرنا

    Votes: 3 33.3%
  • ٹریفک سگنل توڑنا

    Votes: 0 0.0%
  • شدید غصہ آنے ہر گھر کے برتن توڑنا

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    9
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
آپ کس چیز سے سب سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں؟

کھل کر اپنی رائے دیجئے منتظمین کے علاوہ کوئی نہیں دیکھ سکتا کہ کس نے کس چیز پر ووٹ دیا ہے۔ تو اگر آپ کو انتظامیہ پر شک نہیں ہے تو جس بات آپ کا دل گواہی دے وہی جواب منتخب کریں۔ یقین کریں سکون ملے گا :)
زیادہ سے زیادہ 3 جوابات منتخب کئے جا سکتے ہیں
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
ان میں سے میرے لئے کوئی بھی جواب نہیں ہے۔ میں سب سے زیادہ لطف اندوز کمرے میں اندھیرا کر کے غزلیں سن کر ہوتا ہوں۔ یا پھر کوئی دلچسپ کتاب پڑھنے پر لطف اندوز ہوتا ہوں۔ دوستوں کے ساتھ ایسے مقامات پر جانا جن پر پہلے کبھی جانے کا اتفاق نہ ہوا ہو بھی میرے لئے بہت پرلطف اور دلچسپ ہے۔ :)

اچھا دھاگا شروع کیا لئیق بھائی۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بس کچھ دن پہلے یہ خیال آیا کہ کس طرح اپنی کمزاریوں کا اعتراف کر کے لطف اور سکون لیا جا سکتا ہے تو دھاگا بنایا آج اتفاق سے وقت بھی مل گیا :)
اچھی بات ہے۔ کسی دور میں محفل میں اس طرح کی سرگرمیاں بہت عام تھیں۔ مگر اب بہت سی چیزوں کے نیچے وہ سب ڈوب گئیں ہیں۔ یہ ایک صحت مندانہ اقدام ہے۔ اس طرح کے اور بھی سلسلے شروع کریں۔
 
دئیے گئے آپشنز میں میں دو طرح کے لطف شامل ہیں۔۔
یہ سب منفی باتیں ہیں، انھیں لطف اندوزی نہیں بلکہ کچھ اور کہنا چاہیے :)
جو شخص برا لگتا ہے اس کی پیٹھ پیچھے برائیاں کرنا اور سننا
دشمن سے انتقام لینا
جس سے حسد یا نفرت کرتے ہیں اس کا نقصان ہوتے دیکھنا
اپنے محب سے لڑائی کے بعد صلح کرنا
ٹریفک سگنل توڑنا
شدید غصہ آنے ہر گھر کے برتن توڑنا

باقی بچ جانے والے آپشنز میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو جس سے میں نے کبھی ایسا لطف اٹھایا ہو جسے لطف اندوز ہونا کہا جا سکے۔ میری لطف اندوز ہونے والی باتیں یوں تو بہت سی ہیں لیکن تین کا ذکر کرتا ہوں ۔
  • کمرے، گھر یا دفتر کی صفائی کرنا اور پھیلی ہوئی چیزوں کو سمیٹنا سب سے زیادہ لطف اندوز کام ہے۔
  • من پسند انسان سے کسی ایسے موضوع پر طویل نشست جس پر دونوں کی گرفت بہت اچھی ہو۔
  • کسی بھی نوعیت کے دفتری یا ذاتی کام میں کسی ایسی گتھی کو سلجھانے کا عمل جو پیچدہ اور طویل ہو۔
:):):)
 
یہ سب منفی باتیں ہیں، انھیں لطف اندوزی نہیں بلکہ کچھ اور کہنا چاہیے :)
جو شخص برا لگتا ہے اس کی پیٹھ پیچھے برائیاں کرنا اور سننا
دشمن سے انتقام لینا
جس سے حسد یا نفرت کرتے ہیں اس کا نقصان ہوتے دیکھنا
اپنے محب سے لڑائی کے بعد صلح کرنا
ٹریفک سگنل توڑنا
شدید غصہ آنے ہر گھر کے برتن توڑنا
یہ باتیں منفی تو ہیں لیکن ایسا کرنے والے لوگ لطف اندوز بھی بہت ہوتے ہیں۔ زیادہ تر گناہ مزے لینے ہی کےلئے تو کئے جاتے ہیں :)
 

نظام الدین

محفلین
مختلف اوقات میں خوشی کا باعث بننے والے عوامل مختلف ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اوپر دیئے گئے تمام سوالات منتخب کئے جاسکتے ہیں
 

bilal260

محفلین
میں تمام کو منتخب کر لیتا مگر اجازت تین کی دی گئی ہے۔ سب باتیں ہی اپنی جگہ ہوتی ہے۔
 

bilal260

محفلین
اگر آپ یہاں یہ سب باتیں آپشن کی شکل میں نہ دیتے تو یہا ں اپنے دل کی بھڑاس کوئی نہ نکالتا ۔
اس طرح ذہن پہلےکی بہ نسبت زیادہ کام کرتا ہے۔
ایسے آپشن دے کر رائے شماری بہت ہی بہترین کام ہے کوشش کریں آپ جاری رکھے انشاء اللہ عزوجل دوست واحباب ضرور حاضری دے گے۔(جزاک اللہ خیر)(احسن الجزاء)۔
 
اگر آپ یہاں یہ سب باتیں آپشن کی شکل میں نہ دیتے تو یہا ں اپنے دل کی بھڑاس کوئی نہ نکالتا ۔
اس طرح ذہن پہلےکی بہ نسبت زیادہ کام کرتا ہے۔
ایسے آپشن دے کر رائے شماری بہت ہی بہترین کام ہے کوشش کریں آپ جاری رکھے انشاء اللہ عزوجل دوست واحباب ضرور حاضری دے گے۔(جزاک اللہ خیر)(احسن الجزاء)۔
بالکل دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع بھی ضرور ملنا چاہئے :)
 

عبد الرحمن

لائبریرین
بہت اچھا دھاگا شروع کیا ہے لئیق بھائی! خاصا دلچسپ ہے۔:)(y)

مذکورہ فہرست کو سامنے رکھ کر جواب دیا جائے تو بھوک ، پیاس ، نیند، خوش بو ، گھر پہنچنا ، گپیں ہانکنا والے آپشنز میرے لیے لطافت کا باعث ہیں۔ (معذرت تین سے زیادہ جواب دے دیے):sad:

لیکن ان سب میں سے جو بات سب سے زیادہ میرے لیے آرام و سکون کا سامان مہیا کرتی ہے وہ ہے وقت پر ذمہ داریوں کا پورا کرنا اور زیادہ سے زیادہ اپنوں کے کام آنا۔ اس سے مجھے جو خوشی اور لطف ملتا ہے اس کا شاید ہی کوئی نعم البدل ہو۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
باقی برتن توڑنے میں بھی بہت مسرت کا احساس ہوتا ہے۔ مگر اس کے بعد امی کا جو ری ایکشن ہوگا اس ڈر سے کبھی ایسا رسک لینے کی کوشش نہیں کی۔ :)
 
Top