آپ کو ناروے سیر کیلئے کیوں آنا چاہئے؟

الشفاء

لائبریرین
دلکش نظارے۔۔۔
میں جہاں بھی جاؤں دنیا میں ، تیرے جلوے میرے سنگ سنگ۔۔
تیرے رنگ رنگ، تیرے رنگ رنگ۔۔۔
 
arifkarim

معطل
یہی کہ آپ کے دائرہ اختیار میں نہیں۔۔۔:) ورنہ آپ نے چن چن کر اینٹی عمران خان تارکین وطن کو سست، کام چور اور جرائم پیشہ قرار دے دے کر پاکستان واپس بجھوا دینا تھا :p
ہاہاہا۔ ناروے میں اکثریت تارکین وطن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ آج ہی پاکستانی وزارت خانہ اوسلو میں تو تو میں میں کر کے آیا ہوں جہاں دھرنا دیئے بیٹھے پریشان پاکستانی گو نواز گو کا ورد کر رہے تھے :)

اگنور کرنا زیادہ آسان ہے
زیک کو اگنور کرنا ممکن نہیں۔ وہ ماضی میں محفل کے ناظم اعلیٰ رہ چکے ہیں :)
 
arifkarim

معطل
کیا پریشانی ہو گئی ؟
وہی جو عموماً بیرونی سفارتخانوں میں ہم پاکستانیوں کیساتھ ہوتا ہے۔ ہم سے ہزاروں روپے کی رشوت بٹورنے کی چکر میں ویزے اور دیگر اوریجن کارڈز کی قیمتیں ہر سال بڑھا دیتے ہیں۔ اسلئے شور مچا ہوا تھا۔ پھر سفیر پاکستان صاحب آئے اور لوگوں کو ٹھنڈا کر کے چلے گئے۔ تب جا کر کام بحال ہوا :)
 
آپکو کس نے بتایا؟ :eek: اپنا اینٹی وائرس اور فائر وال اپڈیٹ کرتا ہوں :mrgreen:
یہ ایک کامن نیچر کو جج کرنے کی کامن سینس ہے اس کے لیے وائرس انجیکٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ خود اوپر چڑھنے کے بعد، بعد والوں کی رسی کاٹنا ۔ خود ایک فائدہ حاصل کر کے دوسروں کو اس کی تگ و دو کرتا دیکھ کر برا بھلا کہنا کوئی نئی بات نہیں۔
 
میں یہ پہلے بھی کئی بار بیان کر چکا ہوں کہ میں نے ناروے میں سیاسی پناہ نہیں لی بلکہ انسانی ہمدردی کے تحت یہاں ویزا ملا تھا۔ ہمارے کیس کا پاکستانی سیاسیات سے کوئی تعلق نہیں۔ میری لڑائی ان لوگوں سے ہے جو یہاں بہانے کر کے یا جھوٹ بول کر ویزا لیتے ہیں اور پھر یہاں آکر کام کرنے کی بجائے سوشل بینیفیٹس پر پلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
 
اگر آپ کو ایک آپشن سے ویزا مل چکا ہے تو دوسروں کو کیوں روک رہے ہیں دوسرے آپشنز استعمال کرنے سے۔ آپ کیا سمجھتے ہیں جو ویزا لینا چاہ رہے ہوں گے انہیں یہاں کوئی پرابلم نہیں ہو گی؟؟
ہو سکتا ہے انہیں انسانی ہمدردی والا آپشن معلوم ہی نا ہو انہیں صرف سیدھا سیدھا سیاسی پناہ کے سین کا ہی پتہ ہو خبریں پڑھ پڑھ کر :)
 
ناروے کی حکومت اب پہلے والی بونگی نہیں رہی۔ غیرملکیوں کیساتھ رہ رہ کر انکے جرائم کی جانچ پڑتال کر کے خاصی ذہین ہو گئی ہے۔ ناروے میں اب پہلے کی طرح ویزا لینا آسان نہیں۔ اسی لئے زیادہ تر پاکستانی آجکل اسٹوڈنٹ ویزے پر اسویڈن اور فن لینڈ کا رُخ کر رہے ہیں کہ وہاں کے قوانین یہاں کے مقابلے می نرم ہیں۔
 
اوہ!!! چلیں شکر ہے آپ کا معاملہ ا ن کے بونگے پن کے دِنوں میں ہی حل ہو گیا :) :)
 
arifkarim

معطل
اوہ!!! چلیں شکر ہے آپ کا معاملہ ا ن کے بونگے پن کے دِنوں میں ہی حل ہو گیا :) :)
جی اسوقت یہاں صلیبیوں یعنی ایک عیسائی جماعت کی مخلوط حکومت تھی اور دھڑا دھڑ انسانی حقوق کی مد میں ویزے جاری کر رہی تھی۔ ہمارا ویزا لگتے ہی وہ حکومت گر گئی اور اینٹی امیگریشن ایجنڈا نافذ ہو گیا۔ یہاں قانون ہے کہ پرانی حکومت کے کئے گئے اقدامات کو ریورس نہیں کیا جاسکتا جیسا کہ پاکستان میں معمول ہے۔ یوں جنکو ویزے جاری ہو چکے تھے انکو مجبوراً نئی حکومت نے قبول کیا۔
 
arifkarim

معطل
یہاں قانون ہے کہ پرانی حکومت کے کئے گئے اقدامات کو ریورس نہیں کیا جاسکتا جیسا کہ پاکستان میں معمول ہے۔
اس قانون کا ایک نقصان یہ ہے جن اسلامی، جہادی، دہشت گرد مسلمانوں کو یہاں کی مقامی شہریت مل چکی ہے اسے اسرائیلی شہریت کی طرح منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ اسی لئے یہاں مُلا کریکر اور مُلا عبیداللہ جیسے نمونوں کی بہتات ہے جو آئے دن یہاں "اسلامی شریعت" کے نفاذ کا میڈیا پر ڈھنڈورا پیٹ کر مقامیوں کو خوفزدہ کرتے رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ناروے سے بھی کچھ مسلمان جہادی داعش یعنی خلافت راشدہ میں 72 حوروں حاصل کرنے جا چکے ہیں۔ جنکی واپسی کو روکنا قانوناً ناممکن ہے اور اسکے لئے نئے انسداد دہشتگردی قوانین بنانے پر غور ہو رہا ہے۔ ہم مسلمانوں کی اتنی اہمیت ہے یہاں کہ ہماری روک تھام کیلئے نت نئے قوانین تک یہاں کی اسمبلی میں بن رہے ہیں :)
امجد میانداد عبدالقیوم چوہدری زیک
 
Top