آپ کو کچھ کہنا ہے؟

شمشاد

لائبریرین
سپر مین

میں نے کہا کہ آپ نے روک لیا ہے کیوں ہمیں
اس نے کہا تم ایسی بات اپنی زباں پہ لائے کیوں

تم تو ہو صرف آدمی، ہم ہیں پولیس کے آدمی
بیٹھے ہیں رہگذر پہ ہم، کوئی گزر کے جائے کیوں
(انور مسعود)
 
شمشاد

لائبریرین
ضمیر کا گھر

لکڑی کی نصف ہٹ میں بسیرا ہے آج کل
فدوی بشر نہیں ہے بٹیرا ہے آج کل

“دو کمریاں“ کہ عرض ہے جن میں نہ طول ہے
جینا اگر یہی ہے تو مرنا فضول ہے
(ضمیر جعفری)
 
رضوان

محفلین
اس محفل کو کیا ھو گیا ھے مجال ھے جو کوئی دھاگہ صحیح چلے کبھی الجھ جاتا ھے تو کبھی کہیں اور چل پڑتا ھے چرخی پکڑنے والے خود پتنگے لوتنے لگ جاتے ھیں یہاں دیوانوں اورفرزانوں (عقلمند) میں کوئی فرق ہی نہیں رھا۔ اب اچھا خاصا سچ کھنے کا موڈ بنا تھا کہ مجھے کیا کہنا ھے مگر بات نکلے گی تو دورررررررررررررررررررر تلک جائے گی
 
شمشاد

لائبریرین
بڑے بھولے ہیں آپ جو آج کل کے دور میں بھی سچ کہنا اور سچ سننا چاہتے ہیں جب کہ کوئی بھی اس بات کے لیئے تیار نہیں۔

بہرحال آپ کہہ لیں جو کہنہ ہے کوئی سنے یا نہ سنے، آپ کے دل کی بھڑاس تو نکل جائے۔
 
F@rzana

محفلین
؛

نمبر دینے والوں نے واپس بھی لے لیا

تیلے بھائی اب کوئی نمبر لیا دیا نہیں جا رہا
لگتا ہے تیلے تیلے ہو کر اڑگیا ہے :lol:
آپ نے کسی کو نمبر دینا ہے کیا؟
 
F@rzana

محفلین
رضوان صاحب میں آپ سے متفق ہوں،

ہر دھاگے کا وہ حشر کیا جارہا ہے کی گرہوں پر گرہیں لگائی جانے کے باوجود نہ فرزانوں کے پلے پڑتا نہ دیوانوں کو دوش دیا جا سکتا ہے کہ وہ تو دیوانے ٹہرے

ادھر کا دھاگہ پکڑ کر ادھر گانٹھ لگاتے لگاتے میرے سارے ناخن بھی ٹوٹ گئے۔ ۔ ۔
ہائے اللہ اب میں نیل پالش کہاں لگاؤں

البتہ
آپ بیشک سچ بولیں، بول بھی دیں
ہم ہمہ تن گوش ہیں

“آپ کو کچہ کہنا ہے؟“
 
رضوان صاحب نے سچ بولنا نہیں تھا بس ایک چنگاری بھڑکانی تھی تاکہ سب سانس روک کر سچ کا انتظار شروع کردیں اور یہ رفو چکر ہو جائیں
 
F@rzana

محفلین
۔

پلیز اب آپ سانس لے سکتے ہیں، کل کلاں کو کچھ ہو گیا تو موضوع کی وجہ سے کہیں مجھ پر کیس نہ ہوجائے :oops:
 
شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
رضوان صاحب نے سچ بولنا نہیں تھا بس ایک چنگاری بھڑکانی تھی تاکہ سب سانس روک کر سچ کا انتظار شروع کردیں اور یہ رفو چکر ہو جائیں

رضوان صاحب رفوچکر نہیں تھے بلکہ زردہ پکانے میں مصروف تھے۔ اب زردہ تو پک چکا ہے، بس تقسیم کا مرحلہ درپیش ہے، وہ طے ہو جائے تو آتے ہیں تھان پر۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
رضوان صاحب نے سچ بولنا نہیں تھا بس ایک چنگاری بھڑکانی تھی تاکہ سب سانس روک کر سچ کا انتظار شروع کردیں اور یہ رفو چکر ہو جائیں

میں نے بھی ایک سچ بولنا ہے۔لیکن کیسے بولوں ۔ :? سمجھ نہیں آرہی۔ :p :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:

تو اس میں جھجھکنے یا شرمانے کی کیا بات ہے، جھٹ سے بول دو۔
ویسے بھی سچ بولنا ثواب کا کام ہے، اسی بہانے تھوڑا سا ثواب کما لو۔
 
ماوراء

محفلین
وہ ڈنڈا ابھی بنانا ہے۔تب تک تو گلے میں درد ہی رہے گی۔گلے میں پھنس گیا ہے۔نکل ہی نہیں رہا۔ :?
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
وہ ڈنڈا ابھی بنانا ہے۔تب تک تو گلے میں درد ہی رہے گی۔گلے میں پھنس گیا ہے۔نکل ہی نہیں رہا۔ :?

چلو تب تک وہ ڈنڈی استعمال کر لو جو تم مارتی رہتی ہو۔ اس سے بھی سچ کو باہر نکلنے میں مدد ملے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
وہ ڈنڈا ابھی بنانا ہے۔تب تک تو گلے میں درد ہی رہے گی۔گلے میں پھنس گیا ہے۔نکل ہی نہیں رہا۔ :?

چلو تب تک وہ ڈنڈی استعمال کر لو جو تم مارتی رہتی ہو۔ اس سے بھی سچ کو باہر نکلنے میں مدد ملے گی۔

ہاں جی وہ سچ باہر نکلا کہ ابھی تک گلے میں اٹکا ہوا ہے؟
 
ثناءاللہ

محفلین
خبردار سچ بلکل نہیں بولنا کیونکہ سچ بڑا کڑوا ہوتا ہے سننے والا کتنا ہی میٹھا کیوں نہ ہو اس کی بھی زبان کا ذائقہ کڑوا ہو جاتا ہے :p
 
Top