آپ کو کچھ کہنا ہے؟

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
دیکھیں‌ جی سارے تو ایک جیسے نہیں ہوتے۔
بھائی جی، بات وہی ہے کہ اکثریت کا کام جو ہوتا ہے، وہی سب پر لاگو ہوتا ہے۔ اور یہ کوئی ایسی غیرمعمولی بات بھی نہیں‌ پر اتنی اچھی بھی نہیں۔ آپ کسی بھی شہر میں‌کسی بھی وقت روڈ پر نکل کر دیکھ لیں، یہی چیزیں ہی دکھائی دیں گی، خصوصاً سکولوں کالجوں کی چھٹی کے اوقات
 
اس موضوع میں سب نے حصہ لینا ہے اور پوری سچائی سے کہنا ہے کہ کسی کو اگر کچھ کہنا ہے تو کیسے کہنا ہے؟ کیا کہنا ہے؟ اب تک کیوں نہیں کہا، کب کہیں گے اور کیوں کہیں گے؟ کس سے کہیں گے؟ کس لئے کہیں گے؟ کہنے کے لئے ہے کیا جو کہیں گے؟
اس سے اچھا موقعہ نہیں ملے گا، کہہ دیں جو کہنا ہے۔
مشورہ بھی مل جائے گا کیونکہ ایک فورم مشورے ہزار۔ ۔ ہی ہی ہی۔
کہیئے کیسا کہا؟
کب کہا؟
کیوں کہا؟
کس لئے کہا؟
کس سے کہا ؟؟؟؟؟؟

رانجھا رانجھا کہتے کہتے کیوں ہیر دیوانی ہوئی؟​
اظہار مدعا کا ارادہ تھا آج کچھ
تیور تمہارے دیکھ کے خاموش ہو گیا
 

سیما علی

لائبریرین
ﮐﺘﺎﺑﯿﮟ ﺟﮭﺎﻧﮑﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﺍﻟﻤﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﺷﯿﺸﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ
ﺣﺴﺮﺕ ﺳﮯ ﺗﮑﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﻣﮩﯿﻨﻮﮞ ﺍﺏ ﻣﻼﻗﺎﺗﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯿﮟ
ﺟﻮ ﺷﺎﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺻﺤﺒﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﭩﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ، ﺍﺏ ﺍﮐﺜﺮ
ﮔﺰﺭ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﮐﮯ ﭘﺮﺩﻭﮞ ﭘﺮ
ﺑﮍﯼ ﺑﮯ ﭼﯿﻦ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﺏ ﻧﯿﻨﺪ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ
ﺑﮍﯼ ﺣﺴﺮﺕ ﺳﮯ ﺗﮑﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﺟﻮ ﻗﺪﺭﯾﮟ ﻭﮦ ﺳﻨﺎﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ
گلزار
لیکن میرے ساتھ تو اب بھی ایسا ہی ہے نیند نہیں آتی جب تک ایک دو صفحے نہ پڑھ لوں۔۔۔۔یہ ایسی عیاشی جسکے بغیر زندگی بے معنیٰ ہے۔۔۔
کھلی کتاب کے صفحے الٹتے رہتے ہیں
ہوا چلے نہ چلے دن پلٹتے رہتے ہیں!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
تم سے بہت کچھ کہنا ہے
!!!مگر کبھی تم نہیں ملتے کبھی الفاظ نہیں ملتے ایک نئی دنیابساناچاہتے ہیں
مگر کبھی نیند نہیں آتی کبھی خواب نہیں ملتے یہ دُوریاں تو مٹادوں میں ایک پل میں مگر کبھی قدم نہیں چلتے تو کبھی راستے نہیں ملتے۔۔۔۔
 
Top