آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

محمداحمد

لائبریرین
QwSnaYB.jpg

QI8OobZ.jpg
یہ افسانے ہیں؟
 
محمل ابراہیم

لائبریرین
السلام علیکم

مجھے سر سید احمد خاں کا مختلف ثقافتی نظریہ کے حوالے سے کوئی تحریر چاہیے تھی۔۔۔اگر کسی کے پاس ہو تو برائے مہربانی لنک یا pdf شیئر کر دے۔بہت ممنون ہوں گی ۔
 
محمل ابراہیم

لائبریرین
:)

بار بار اس لڑی میں آنا پڑ رہا ہے تو سوچ رہا ہوں کہ اب کچھ پڑھنا شروع کر ہی دوں۔ :) :)

:)

بار بار اس لڑی میں آنا پڑ رہا ہے تو سوچ رہا ہوں کہ اب کچھ پڑھنا شروع کر ہی دوں۔ :) :)
بعد سننے کے یہ سمجھ آیا
پڑھتے جانے کا سلسلہ بہتر
 
محمداحمد

لائبریرین
دو چار دن قبل یہ کتاب ختم کی ہے۔
خوب!

یہ کتاب کس بارے میں ہے؟

مقصد صرف یہ بتانا تھا کہ پڑھے لکھے ہم بھی ہیں۔

ہم بھی بتا دیں گے بلکہ جتلا دیں گے جب کبھی کوئی کتاب پڑھنی شروع کی اور ختم بھی کر لی۔ :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خوب!

یہ کتاب کس بارے میں ہے؟

ہم بھی بتا دیں گے بلکہ جتلا دیں گے جب کبھی کوئی کتاب پڑھنی شروع کی اور ختم بھی کر لی۔ :) :)
لیکن اس طرح آپ کا پول کھل جائے گا کہ آئے دن کتابوں کا بتا رہے ہوں گے۔ میں تو دہائی دو دہائی میں ایک کتاب پڑھنے والا آدمی ہوں۔
 
سیما علی

لائبریرین
h5WEzYM.jpg

U0Mpfww.jpg

جرنیلی سڑک علی عابدی صاحب کے اس سفرکی داستان ہے. ان کی تحریر پڑھتے ہوئے ایسا محسوس ہوے ہے کہ ہم اُن تو خود بولتے سن رہے ہیں ۔۔وہی آواز گونجتی ہے جو ہم بی بی سی اردو سروس میں سنتے تھے ۔۔۔
دوسری کتابوں سے ایک اور طرح سے بھی مختلف ہے۔ کیونکہ یہ بی بی سی لندن کی اردو سروس کے ایک سلسلے وار پروگرام پہ مبنی کتاب ہے۔ سڑک ساڑھے چار سو سال پہلے ہندوستان کے افغان بادشاہ شیرشاہ سوری نے بنائی تھی۔بعد میں اسے انگریز حکمرانوں نے وہ شکل دی جس میں یہ آج موجود ہے۔۔۔۔۔
 
یہ کتاب مجھے ایک دوست نے دی تھی۔۔۔ اور مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ پڑھنی بھی شروع کر دی تھی۔۔۔ دو چار سال بعد وہ واپس لے گیا۔۔۔ اب یہ یاد نہیں آرہا کہ ختم ہوگئی تھی یا نہیں۔۔۔ ختم ہو ہی گئی ہوگی ورنہ میں واپس نہ کرتا۔۔۔ یقین سے کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔۔۔ کتابوں کے بھید اللہ ہی جانے۔۔۔
 
Top