کیا یہ ماہنامہ نونہال میں چھپا تھا؟ اس کا اردو نام تین بندوقچی تو نہیں؟میں The Three Musketeers By Alexandre Dumas پڑھ رہی ہوں۔ کافی پہلے اسکا اردو ترجمہ جو ہمدرد نے کیا تھا وہ پڑھا تھا اب اصل کتاب پڑھ رہی ہوں
کیا یہ ماہنامہ نونہال میں چھپا تھا؟ اس کا اردو نام تین بندوقچی تو نہیں؟
جی ہاں بالکل مگر جب نونہال میں اسکا ماہنامہ ترجمہ شائع ہوا تھا تو شائد اس وقت میں پیدا بھی نہیں ہوئی تھی بعد میں ابو نے اسکی اردو کتاب لاکردی تھی
ہے کوئی اللہ کا بندہ جو یہ کتاب مجھے دلا دے ۔۔۔۔۔۔۔مذاق
پڑھنے لائق ہوگی
چلیے جی آپ بھی ڈھونڈیے اللہ کے اُس نیک بندے کو، ہم بھی ڈھونڈتے ہیں۔ مجھے کسی نے پڑھنے کے لیے دی ہے اور بقول شخصے ہمارا شمار ان بے وقوفوں میں ہوتا ہے جو کتاب پڑھ کر واپس کر دیتے ہیں۔
کتاب بہت شاندار ہے، ڈاکٹر حمید اللہ صاحب کی شخصیت کا مکمل احاطہ کر رکھا ہے۔ اس کے ساتھ خطبات بہاولپور بھی پڑھ لی جائے تو مزا دو آتشہ ہو جائے گا
تو کیا آپ اللہ کے بندے نہیں خطبات بہاول پور کا آخری لکچر کل ہی پڑھا اور یوں ساری کتاب مکمل پڑھ لی ۔
یہ کتاب کہاں سے ملے گی ، پبلشر کون ہے؟
مونٹی کرسٹو کا نواب اور اولیور ٹوئسٹ بھی نونہال میں شائع ہوئے تھے۔ کیا یہ بھی کتابی شکل میں موجود ہیں؟