آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

یاقوت

محفلین
شادی شدہ زندگی سے متعلق سیلف ہیلپ کتب تحفہ کی ہوں گی
معذرت بندہ آپ کے تخمینے پر پورا نہ اتر سکا
زرگزشت
شام شعر یاراں
راکھ
آب گم
راجہ گدھ وغیرہ تھیں۔ میں نے ان سب کتابوں کا نام سنا تھا یا پڑھا تھا اپنی آنکھوں سے پہلی بار خریداری پر ہی دیکھی تھیں من پر کیا گزری یہ من ہی جانے۔
 
آج بہت عرصہ بعد کوئی اتنی ضخیم کتاب کئی نشستوں میں مستقل مزاجی کے ساتھ پڑھ کر ختم کی ہے۔
ڈاکٹر طاہر مسعود کے ادباء اور شعراء سے انٹرویوز پر مشتمل کتاب ”یہ صورت گر کچھ خوابوں کے“ آج مکمل ہوئی۔ بہت عمدہ تجربہ رہا اور وقت ضائع نہ ہوا، بلکہ بہت کچھ حاصل ہوا۔
20191209-202257.jpg

20191209-202425.jpg

20191209-202435.jpg
 
عدنان عمر

خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ کتاب ریختہ پر موجود ہے۔ البتہ اس انڈین ایڈیشن میں صرف 17 ادیبوں کے انٹرویو شامل کیے گئے ہیں، اور سنِ اشاعت 2012 درج ہے۔
 
عدنان عمر

محفلین
خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ کتاب ریختہ پر موجود ہے۔ البتہ اس انڈین ایڈیشن میں صرف 17 ادیبوں کے انٹرویو شامل کیے گئے ہیں، اور سنِ اشاعت 2012 درج ہے۔
لیں جی، ریختہ پر اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن بھی مل گیا جس میں 24 ادیبوں کے انٹرویو شامل کیے گئے ہیں۔
 
حامد خان صاحب کی مشہور زمانہ کتاب
Constitutional and Political History of Pakistan
بڑی تقطیع میں 850 صفحات کی ضخیم کتاب ہے اور 2017ء میں چھپنے والے تیسرے ایڈیشن میں 2013ء کے الیکشنز تک کی تاریخ اور آئینی ترامیم کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں خاص طور پر قابلِ ذکر اٹھارویں ترمیم ہے۔ میرے اگلے کچھ ہفتے اسی کتاب کے ساتھ گزریں گے۔

9780199406098_1.jpg
ہماری پسندیدہ کتابوں میں سے ایک ہے، لیکن افسوس کہ ہمارے پاس 2006کا ایڈیشن ہے جس میں مشرف کے ایل ایف او تک کا تذکرہ ہے۔ اٹھارویں ترمیم کا تذکرہ پڑھنے کے لیے ہمیں ان کا نیا ایڈیشن خریدنا پڑے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
ہماری پسندیدہ کتابوں میں سے ایک ہے، لیکن افسوس کہ ہمارے پاس 2006کا ایڈیشن ہے جس میں مشرف کے ایل ایف او تک کا تذکرہ ہے۔ اٹھارویں ترمیم کا تذکرہ پڑھنے کے لیے ہمیں ان کا نیا ایڈیشن خریدنا پڑے گا۔
18 ویں ترمیم کا تذکرہ یہ ہے کہ وفاق سالانہ بجٹ کا 60 فیصد صوبوں کو دے گا۔ پھر اپنے 40 فیصد کا پیٹ کاٹ کر ایک بڑا حصہ فوج کو دے گا۔ اس کے نتیجہ میں جو قومی خزانہ کو ریکارڈ خسارہ ہوگا وہ وفاق بیرونی قرضے لے کر پورے کرے گا۔ یوں صوبائی حکومتیں بجٹ کا 60 فیصد اور وفاقی حکومتیں فوج کا بجٹ نکال کر باقی بجٹ پر راج کریں گی۔ عوام کا کیا ہے وہ تو ہر 5 سال بعد انہی چوروں لٹیروں کو منتخب کرتی رہے گی۔
 
Top