آپ کی ترجیح

عزیزامین

محفلین
اگر آپ بیمار ہوں یا کسی طبی مسئلے کا شکار ہوں جیسے فلو سردرد زکام وغیریا بلڈپریشر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ تو آپ کسے علاج کروانا پسند کریں گے؟؟ ڈاکٹر۔ ہومیوپیتھک ، یا حکیم ۔ میں ڈاکٹر سے رجوع کروں گا
 
نایاب

لائبریرین
نزلہ زکام کھانسی بخار سر درد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کم از کم 72 گھنٹے انہیں اپنی جسمانی قوت مدافعت سے نبرد آزما رہنے کا وقت دوں گا ۔ اور اگر 72 گھنٹے بعد بھی ان کی شدت کو قائم پاؤں گا تو ڈاکٹر کا رخ کرلوں گا ۔۔
 
کرم اللہ کا کہ یہی ستاتے ہیں کبھی کبھار ۔ سو ان کا ہی ذکر کیا ۔
 
عزیزامین

محفلین
نزلہ زکام کھانسی بخار سر درد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کم از کم 72 گھنٹے انہیں اپنی جسمانی قوت مدافعت سے نبرد آزما رہنے کا وقت دوں گا ۔ اور اگر 72 گھنٹے بعد بھی ان کی شدت کو قائم پاؤں گا تو ڈاکٹر کا رخ کرلوں گا ۔۔
مجھے تو لگا شاید آپ حکیم کہیں گے؟
 
زیک

مسافر
کیا انسانی تاریخ پھر گیارہویں صدی کے بعد سے ہی شروع ہوتی ہے؟
نہیں مگر alternative medicine نے نہ جراثیم کو اپنے سسٹم میں تسلیم کیا ہے اور نہ ہی randomized controlled trials کئے ہیں۔ لہذا یہ کہنا مشکل ہے کہ ان کی دوائیاں اور ٹوٹکے کام کرتے ہیں یا نہیں۔
 
زیک بھائی گیارہ سو سال بعد از مسیح اور ہزاروں سال اس سے پہلے تلک ٹریڈیشنل یا الٹرنیٹ میڈیسن ہی طریقہ علاج رہا اور بعد کے سات آٹھ سو سال بھی ماڈرن میڈیسن کے ساتھ ہی ساتھ رہا۔

کیا ہم کسی اور سمت نہیں جا رہے اب جبکہ ہمارے سائنسدان انتہائی فکر مند ہیں بیکٹیریا اور جراثیم کی قوتِ مدافعت میں ہونے والے انتہائی اضافے سے۔ کیا ان کا یہ اندیشہ بجا ہے کہ ہم ایک ایسے دور میں داخل ہونے والے ہیں جب سائے فائے فلمیں حقیقت کا روپ دھار لیں گی۔ ہمارے پیراسائٹس اور بیکٹیریاز ہم پر غلبہ پا لیں گے اور ہم زومبیز کے عین تصور کی طرح اپنے بجائے ان کی ضرورت کے لیے باقی رہ جائیں گے۔
 
اگر آپ بیمار ہوں یا کسی طبی مسئلے کا شکار ہوں جیسے فلو سردرد زکام وغیریا بلڈپریشر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ تو آپ کسے علاج کروانا پسند کریں گے؟؟ ڈاکٹر۔ ہومیوپیتھک ، یا حکیم ۔ میں ڈاکٹر سے رجوع کروں گا
میں احتیاطی تدابیر اختیار کروں گا اور حتی الامکان کوشش کروں گا کہ ڈاکٹر کے پاس نہ جانا پڑے اور گولیاں نہ کھانا پڑیں۔
 
Top