آپ کی خوش خطی کیسی ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ عرصے سے میرے ذہن میں ایک نئے سلسلے کا آئیڈیا گردش کر رہا ہے کہ ارکان محفل تصاویر کے کھیل کی طرز پر اپنی ہاتھ کی لکھائی کا نمونہ شئیر کریں۔ اگر احباب کی نظر میں یہ تجویز قابل عمل ہو تو میں اسے اس طرز پر شروع کرنا چاہوں گا کہ باقاعدہ متن تجویز کرکے اس کو ہاتھ سے لکھا جائے اور اسے سکین کرکے یا اس کی تصویر کھینچ کر اسے اپلوڈ کرکے اسے شئیر کیا جائے۔ یہ سلسلہ اردو اور انگریزی دونوں کے لیے شروع کیا جانا چاہیے۔ ہاتھ کی لکھائی یعنی ہینڈرائٹنگ کا اردو متبادل مجھے خوش خطی ہی معلوم ہے۔ :) یہ کسی مقابلے کی تجویز نہیں ہے، بلکہ ہو سکتا ہے کہ اس سے ہمارے سامنے کچھ دوستوں کا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آجائے۔ فورم پر فونٹ سازی کے پراجیکٹس میں زیادہ تر اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز رہتی ہے جبکہ اشکال کی تیاری پر بہت کم کام کیا گیا ہے۔ خوش خطی کا سلسلہ شروع کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ آئندہ حروف اور ترسیمہ جات کی اشکال کی تیاری پر بھی کام کو ترویج ملے۔ اس سلسلے میں مجھے آپ دوستوں کی تجاویز جاننا چاہوں گا۔
والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
خوب خیال ہے برادرم نبیل اور امید ہے کہ احباب کی خوش خطی کے گراں قدر نمونے دیکھنے کو ملیں گے :)

جہاں تک میری اپنی بات ہے تو بچپن میں تختی لکھنے کے باوجود ہمیشہ نمبر ہی کٹوائے :)
 
ویسے میرے خط پر اشکال بنانا کافی دقت طلب کام ہو گا۔ ایک ایک حرف اور لیگیچر کی کئی کئی اشکال بنانی پڑیں گی۔
ایک دفعہ چیک کیش کرانے میں ناکامی ہونے پر بینک والوں نے ایک کاغذ پر چار طرح کے دستخط لئے، تاکہ آئندہ مسئلہ نہ ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے میرے خط پر اشکال بنانا کافی دقت طلب کام ہو گا۔ ایک ایک حرف اور لیگیچر کی کئی کئی اشکال بنانی پڑیں گی۔
ایک دفعہ چیک کیش کرانے میں ناکامی ہونے پر بینک والوں نے ایک کاغذ پر چار طرح کے دستخط لئے، تاکہ آئندہ مسئلہ نہ ہو۔

فی الوقت فونٹ کی اشکال تیار کرنے کی بات نہیں ہو رہی۔ زیادہ سے زیادہ یہی کیا جائے گا کہ کوئی ایک شعر یا سطر دے کر اسی کی خوش خطی کا نمونہ فراہم کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
 

یاز

محفلین
میری لکھائی سے جس نے ترسیمہ جات بنا لئے اس کو فونٹ سازی کا آسکر یا نوبیل انعام ملنا چاہئے۔
قصہ یوں ہے کہ فدوی پیدائشی طور پہ لیفٹ ہینڈڈ تھا، لیکن ہمارے معاشرے میں عمومی طور پہ بائیں ہاتھ سے لکھنے کو غیرمناسب یا نحوست سمجھا جاتا تھا۔ لہٰذا بندۂ ناچیز کو بچپن ہی سے کُوٹ پیٹ کر دائیں ہاتھ سے لکھنے پہ مجبور کر دیا گیا۔ نتیجتاََ
نہ اِدھر کے رہے، نہ اُدھر کے رہے
کافی سے زیادہ دفعہ خود کی لکھی تحریر کو بھی پڑھ نہیں پاتا :(۔
اللہ بھلا کرے کی بورڈ بنانے والوں کا۔
 

نایاب

لائبریرین
کوئی ایک شعر یا سطر دے کر اسی کی خوش خطی کا نمونہ فراہم کرنے کے لیے کہا جائے گا۔
خیال اچھا ہے ۔ بسم اللہ شروعات کیجئے ۔
قلم دوات تختی ڈھونڈتا ہوں اگر مل گئی یہاں ۔۔۔۔
ورنہ مارکر زندہ باد
سب کہتے ہیں کہ میری لکھائی اچھی نہیں
مگر مجھے تو موتیوں جیسی دکھے ۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

سید ذیشان

محفلین
میری اردو لکھائی تو انتہائی بےکار ہوتی تھی ، پھر میٹرک امتحانات سے پہلے لکھائی پر کچھ محنت کی تو کسی حد تک بہتر ہوگئی۔

اب تو پریکٹس بالکل بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔
 

حسیب

محفلین
وعلیکم السلام
آغاز کر دینا چاہیے۔ جب یہ شروع ہو گا تو امید ہے کہ سب حصہ لیں گے۔کیونکہ ایک مزے کی گیم بن جانی ہے
 
لکھنے سے چھٹکارا پانے کے لیے ہی تو صدف اردو نستعلیق ایجاد کی تھی ۔ :)
ایل او ایل

خوش خط ہوتا تو بھلا ایسا کیوں کرتا :)
حس مزاح کو ہاتھ سے نہیں جانے دیجئے ۔ :)
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
دلچسپ خیال ہے۔ میں ضرور حصہ لوں گا۔ :)

تھیم فوٹوگرافی کھیل میں بھی ایک مرتبہ ہینڈرائٹنگ کا تھیم تجویز ہوا تھا (البتہ اس میں کسی خاص متن کی شرط نہیں تھی اور اپنی لکھائی کا ہونا بھی ضروری نہیں تھا)۔

میں اسے اس طرز پر شروع کرنا چاہوں گا کہ باقاعدہ متن تجویز کرکے اس کو ہاتھ سے لکھا جائے
متن کے ساتھ ساتھ کیا قلم کی قسم (پنسل، بال پوائنٹ، جیل پین، مارکر، ’نِب کٹا‘ مارکر، فاؤنٹین پین، وغیرہ) بھی مقرر کی جائے، یا ابتدا میں یہ ایک غیر ضروری شرط ہو گی؟
 
Top