ویسے میرا اندازہ ہے کہ آپ کا رواں خط آپ کی شخصیت کے کچھ پہلؤوں کا عکاس بھی ہوتا ہے ۔
آپ کے اس تبصرے کو پڑھ کر رہا نہیں گیا۔ میری اس فن میں کچھ دلچسپی رہی ہے۔ مگر بدقسمتی سے اس پر جو بھی کام تاحال ملا ہے انگریزی سے متعلق ہے۔ انگریزی میں اسے گرافالوجی (graphology) کہتے ہیں۔ اردو میں شاید خط شناسی کہنا چاہیے۔
میں اردو میں اپنے رواں خط کا عکس شریک کر رہا ہوں۔ اگر کچھ تجزیہ فرما سکیں تو شکرگزار ہوں گا۔ اصول پر بھی بحث ہو جائے تو اور اچھا ہے۔ اگر مناسب سمجھیں تو اس کے لیے ایک اور لڑی بھی کھولی جا سکتی ہے۔ بہرحال، یہ رہی میری عمومی تحریر:
یہ اعتذار میرا بھی ہے کہ لکھنے کا موقع سال میں ایک دو بار سے زیادہ عموماً نہیں ملتا۔ حال میں امتحانات کی بدولت کچھ مشق رہی ہے ورنہ شاید دہائی مکمل ہو جاتی قلم اٹھائے ہوئے۔