آپ کی خوش خطی کیسی ہے؟

کچھ اس طرح کا خیال میرے ذہن میں کئ بار آیا، آج بھی اسی بارے میں سوچ رہا تھا۔ اچھا ہوا آپ نے یہ سلسلہ شروع کر دیا۔ یہ کچھ دن پہلے کی نب کٹے ہوئے فونٹن پین کی میری لکھائی ہے۔
12184150_1008045882585190_9191611583188176072_o.jpg
 

فاتح

لائبریرین
گذشتہ پندرہ بیس سالوں میں بمشکل تمام پندرہ صفحات بھی ہاتھ سے نہیں لکھے۔ اب تو پین یا پینسل سے ایک دو جملے لکھنے پر بھی ہاتھ درد کرنے لگتا ہے۔ اس پر خوش خطی جیسی شے تو کب کی عنقا ہو گئی۔
لیکن میں یہ کھیل شروع ہونے پر اپنا حصہ ضرور ڈالوں گا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
السلام علیکم،
کچھ عرصے سے میرے ذہن میں ایک نئے سلسلے کا آئیڈیا گردش کر رہا ہے کہ ارکان محفل تصاویر کے کھیل کی طرز پر اپنی ہاتھ کی لکھائی کا نمونہ شئیر کریں۔ اگر احباب کی نظر میں یہ تجویز قابل عمل ہو تو میں اسے اس طرز پر شروع کرنا چاہوں گا کہ باقاعدہ متن تجویز کرکے اس کو ہاتھ سے لکھا جائے اور اسے سکین کرکے یا اس کی تصویر کھینچ کر اسے اپلوڈ کرکے اسے شئیر کیا جائے۔ یہ سلسلہ اردو اور انگریزی دونوں کے لیے شروع کیا جانا چاہیے۔ ہاتھ کی لکھائی یعنی ہینڈرائٹنگ کا اردو متبادل مجھے خوش خطی ہی معلوم ہے۔ :) یہ کسی مقابلے کی تجویز نہیں ہے، بلکہ ہو سکتا ہے کہ اس سے ہمارے سامنے کچھ دوستوں کا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آجائے۔ فورم پر فونٹ سازی کے پراجیکٹس میں زیادہ تر اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز رہتی ہے جبکہ اشکال کی تیاری پر بہت کم کام کیا گیا ہے۔ خوش خطی کا سلسلہ شروع کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ آئندہ حروف اور ترسیمہ جات کی اشکال کی تیاری پر بھی کام کو ترویج ملے۔ اس سلسلے میں مجھے آپ دوستوں کی تجاویز جاننا چاہوں گا۔
والسلام
نبیل صاحب آ پ کے ذہن میں بہت ہی زبردست آئیڈیا گردش کر رہا تھا ۔۔۔۔۔تجویز یہ ہے کہ لکھنے والا اس میں دو تین یا زیادہ انداز سے لکھے ۔اور ہر انداز کی خصوصیت کی طرف اشارہ کردے ۔ مثلاہاتھ کی عام روانی سے لکھا گیا ۔ ہاتھ کو روک کر اور احتیاط سے لکھا گیا ۔ اسی طرح پینسل سے لکھا گیا بلٹ پوائنٹ مارکر چزل ٹپ مارکر قلم لکوئڈ انک فاؤنٹین بال پوائنٹ لکوئڈ پوائیٹر وغیرہوغیرہ ۔
ویسے میرا اندازہ ہے کہ آپ کا رواں خط آپ کی شخصیت کے کچھ پہلؤوں کا عکاس بھی ہوتا ہے ۔:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
کے ساتھ ساتھ کیا قلم کی قسم (پنسل، بال پوائنٹ، جیل پین، مارکر، ’نِب کٹا‘ مارکر، فاؤنٹین پین، وغیرہ) بھی مقرر کی جائے، یا ابتدا میں یہ ایک غیر ضروری شرط ہو گی؟

جی بالکل، ارادہ تو یہی ہے کہ باریک نوک اور موٹے قلم کے ساتھ لکھائی کے نمونے علیحدہ پیش کرنے کو کہا جائے۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
جی بالکل، ارادہ تو یہی ہے کہ باریک نوک اور موٹے قلم کے ساتھ لکھائی کے نمونے علیحدہ پیش کرنے کو کہا جائے۔ :)
نبیل بھائی، یہ باریک اور موٹے قلموں سے لکھنے کا کام تو صرف وہی احباب کر سکتے ہیں جو آج بھی خوش خطی کی مشق کرتے ہیں۔ مجھ جیسے شخص کو تو بلا مبالغہ گھر میں ایک عام سا پین بھی کہیں سے ڈھونڈ ڈھانڈ کر ہی نکالنا پڑے گا یا کسی سٹور سے جا کر خریدنا پڑے گا کیونکہ کبھی ضرورت ہی نہیں پڑتی تو موجود بھی نہیں ہے۔
 

زیک

مسافر
نبیل بھائی، یہ باریک اور موٹے قلموں سے لکھنے کا کام تو صرف وہی احباب کر سکتے ہیں جو آج بھی خوش خطی کی مشق کرتے ہیں۔ مجھ جیسے شخص کو تو بلا مبالغہ گھر میں ایک عام سا پین بھی کہیں سے ڈھونڈ ڈھانڈ کر ہی نکالنا پڑے گا یا کسی سٹور سے جا کر خریدنا پڑے گا کیونکہ کبھی ضرورت ہی نہیں پڑتی تو موجود بھی نہیں ہے۔
بیٹی سے پنسل ادھار لے سکتا ہوں۔ ایک آدھ بال پوائنٹ بھی گھر سے نکل آئے گا۔ موٹے قلم کے لئے کیا شارپی لینا پڑے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
بیٹی سے پنسل ادھار لے سکتا ہوں۔ ایک آدھ بال پوائنٹ بھی گھر سے نکل آئے گا۔ موٹے قلم کے لئے کیا شارپی لینا پڑے گا؟

شارپی پن کا آپ کی پوسٹ سے ہی معلوم ہوا ہے۔ :) ایمیزون پر calligraphy pen کے نام سے بھی آئٹم دستیاب ہیں، اگرچہ میرے خیال میں خوش خطی کے لیے کوئی اتنا تردد نہیں کرے گا۔ :) آپ اگر پنسل سے ہی کچھ لکھ کر دکھا دیں تو یہ بھی ہمارے لیے بہت ہوگا۔ :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
خوبصورت تجویز ہے ۔۔۔۔۔ آپ نے انگریزی میں ہینڈ رائٹنگ اور اردو میں خوش خطی لکھا ہے ۔۔۔ میرے خیال میں ہینڈ رائٹنگ کا اردو متبادل دستخط ہونا چاہیئے اور دست خط سے مراد کسی کا وہ انداز تحریر لیا جائے گا جو کہ وہ عام طور پر روانی میں کوئی متن لکھنے کے لیے اپناتا ہے اس کے بر عکس خوش خطی باقاعدہ قلم سے قواعد و ضوابط کے مطابق مشق خط کے ذریعہ ظاہر ہوتی ہے
میری تجویز ہے کہ دونوں طرح سے یعنی اراکین کے دست خط بھی حاصل کیے جائیں اور مشق قلم بھی
 
Top