زیک
مسافر
دستخط تو اردو میں signature کے لئے استعمال ہوتا ہے۔میرے خیال میں ہینڈ رائٹنگ کا اردو متبادل دستخط ہونا چاہیئے
دستخط تو اردو میں signature کے لئے استعمال ہوتا ہے۔میرے خیال میں ہینڈ رائٹنگ کا اردو متبادل دستخط ہونا چاہیئے
زیک !ویسے شاکرالقادری صاحب کا خیال نیک ہے میرے خیال میں، زیادہ مطابق و مناسب بھی ، اور عین ممکن ہے کہ محاورے کے ڈھلنے کے مرحلے میں رہا بھی ہو ، مگر اصطلاح کے رائج ہو نے کے باعث اب یہ خیال ٹھیک نہیں رہا ۔دستخط تو اردو میں signature کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
سٹائلس اور ٹچ سکرین تو موجود ہے لیکن اس سے جس شکل کا خط نکلتا ہے اسے پڑھنے کے لیے لکھے موسیٰ پڑھے خدا یا لکھے منہ سا پڑھے خود آ والا معاملہ ہو جاتا ہےٹچ اسکرین آلات پر سٹائلس سے لکھا جا سکتا ہے ویسے۔
دست خط ، ہینڈ رائٹنگ کے متبادل کے طور رائج ہونے میں یہ مشکل ہو سکتی ہے کہ یہ سگنیچرز کے معنوں میں عام و خاص میں استعمال ہوتا ہے اس کے اولین معنی چاہے کچھ بھی رہے ہوں۔ استعمال میں "کنیفوژن" ضرور پیدا کرے گا۔زیک !ویسے شاکرالقادری صاحب کا خیال نیک ہے میرے خیال میں، زیادہ مطابق و مناسب بھی ، اور عین ممکن ہے کہ محاورے کے ڈھلنے کے مرحلے میں رہا بھی ہو ، مگر اصطلاح کے رائج ہو نے کے باعث اب یہ خیال ٹھیک نہیں رہا ۔
ایک رائے
نستعلیق کی بجائے نسخ میں ہی لکھ دیںذرا کچھ ہمت باندھتا ہوں کہ حصہ لوں گا تو کوئی خطاط آ کر چار قلموں اور چھ طریقوں سے لکھنے کا ذکر کر کے حوصلے پست کر دیتا ہے۔
ویسے میرے خط پر اشکال بنانا کافی دقت طلب کام ہو گا۔
میری لکھائی سے جس نے ترسیمہ جات بنا لئے اس کو فونٹ سازی کا آسکر یا نوبیل انعام ملنا چاہئے۔
خوشخطی کے معاملہ میں ڈاکٹربرادری خوامخواہ بدنام ہے۔ یہاں تو ماشاءاللہ انجینئرز احباب بھی نکمے ہی نکلے!میری اردو لکھائی تو انتہائی بےکار ہوتی تھی ، پھر میٹرک امتحانات سے پہلے لکھائی پر کچھ محنت کی تو کسی حد تک بہتر ہوگئی۔
صدف نستعلیق کے گلفس کہاں ملیں گے؟ شاید انہیں ہم اوپن ٹائپ فانٹ میں کنورٹ کر سکیں۔لکھنے سے چھٹکارا پانے کے لیے ہی تو صدف اردو نستعلیق ایجاد کی تھی ۔
کیا تختی اور قلم دوات کا انتظام بھی آپ خود کریں گے؟کوئی بات نہیں جن کا خط بد ہے ان کیلیے بھی ایک پراجیکٹ ہے میرے پاس
جناب! آپ کے ہاتھ میں تو بہت صفائی ہے۔ نوری کیریکٹر کی اشکال آپ خود لکھ سکتے ہیں۔ جنکی بنیاد پر فانٹ بنانا زیادہ مشکل کام نہیں ہوگا۔بس۔۔۔۔۔ باقی کل
مجھ جیسے شخص کو تو بلا مبالغہ گھر میں ایک عام سا پین بھی کہیں سے ڈھونڈ ڈھانڈ کر ہی نکالنا پڑے گا یا کسی سٹور سے جا کر خریدنا پڑے گا کیونکہ کبھی ضرورت ہی نہیں پڑتی تو موجود بھی نہیں ہے۔
چلیں اس دھاگے کی بدولت ہی سہی اسٹیشنری بیچنے والوں کی وقتی عید تو ہو جائے گی۔بیٹی سے پنسل ادھار لے سکتا ہوں۔ ایک آدھ بال پوائنٹ بھی گھر سے نکل آئے گا۔ موٹے قلم کے لئے کیا شارپی لینا پڑے گا؟
میرے خیال میں ہینڈ رائٹنگ کا اردو متبادل دستخط ہونا چاہیئے
ہاتھ کی لکھائی، کتابت جیسی اصطلاحات شاید معدوم ہو گئی ہیں جو نئی ایجاد کرنے کی ضرورت پڑیخطِ دست بھی ہو سکتا ہے، تھوڑا علیحدہ بھی ہو جائے گا اور مطلب بھی وہی ہے
ایک تحفے والا پین تو میرے پاس بھی پڑا ہوا ہے لیکن سال بھر پہلے چیک کیا تھا تو اس کی سیاہی سوکھ چکی تھی۔آج سے دو سال پہلے پارکر کسی نے تحفہ دیا تھا، اس بہانے اس کا افتتاح ہی کر لوں گا.
اس میں تو کبھی روشنائی ڈالی ہی نہیں، وہ بھتیجے سے لوں گا.ایک تحفے والا پین تو میرے پاس بھی پڑا ہوا ہے لیکن سال بھر پہلے چیک کیا تھا تو اس کی سیاہی سوکھ چکی تھی۔