آپ کی شخصیت اور بس

expensive beauty

محفلین
آپ کو یقیناً مسافر بس میں سفر کرنے کا اتفاق ہوا ہوگا اور آپ نے یہ محسوس کیا ہوگا کہ کئی مسافر اپنے طرز عمل کی بنا پر دوسرے مسافروں سے مختلف نظر آتے ہیں اور آپ کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔ اور کچھ کو آپ یکسر نظر انداز کردیتے ہیں۔ نفسیات کے ماہرین کا کہناہے کہ بس میں سفر کے دوران آپ کسی بھی مسافر کے طرزعمل کی بنا پر یہ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ عام زندگی میں اس کا کیا کردار ہے۔



سلفورڈ یونیورسٹی کے ایک ماہر نفسیات ڈاکٹر ٹام فوسٹ کا کہناہے کہ صرف یہی چیز کسی مسافر کی عام زندگی کے کرداربارے میں اندازہ لگانے کے لیے کافی ہے کہ وہ بس میں کس سیٹ پر بیٹھنا پسند کرتا ہے۔



ڈاکٹر ٹام فوسٹ بولٹن اور مانچسٹر کے درمیان بس پر باربار سفر کے دوران لوگوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ نئے خیالات رکھنے والے لوگ عام طورپر بس کی اگلی نشتوں پر نشتوں پر بیٹھنا پسند کرتے ہیں جبکہ آزادانہ سوچ کے حامل بس کی درمیانی سیٹوں پر اور باغیانہ سوچ کے حامل اپنے لیے عام طور پرپچھلی نشستیں چنتے ہیں۔

ان کی اس تحقیق کے نتیجے میں ان اداروں کے لیے آسانی پیدا ہوگئی ہے جو موزوں امیدوار کے انتخاب کے لیے بڑے پیمانے پر نفسیاتی ٹیسٹ لیتے ہیں۔ اب انہیں صرف یہ کرنا ہوگا کہ امیدواروں کو ایک بس میں سوار کرادیں اور پھر یہ دیکھیں کے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فوسٹ ذہنی دباؤکے ایک ماہر استاد ہیں اور وہ اولمپکس کے کھلاڑیوں کی تربیت میں مدد دے چکے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ بس کے مسافروں کو آپ سات گروپوں میں تقسیم کرسکتے ہیں۔


ڈاکٹر فوسٹ کہتے ہیں کہ یہ مطالعہ صرف مشاہدات پر مبنی تھا۔وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک مشاہداتی جائزے کے طورپر انجام دیا گیا تھا۔ ہم نے لوگوں کی جسمانی حرکات و سکنات کا جائزہ لیا اور یہ مشاہدہ کیا کہ کیا وہ دوسرے مسافروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کرتے ہیں یا یہ کہ آیا وہ بیرون بین ہیں اندون بین ہیں یا سماج مخالف ہیں۔

 

جہانزیب

محفلین
ابھی تو بس پر سفر کئے مجھے بہت عرصہ ہو گیا ہے، لیکن پہلے میں‌ روزانہ کام پر بس میں‌ آیا جایا کرتا تھا اور بس پر سب سے پچھلی نشستوں‌ پر بیٹھتا تھا ، وجہ یہ کہ اکثر وہ خالی ہوتی تھیں‌ ، اور دوسری وجہ کہ پوری بس میں‌ سب باقی نشستوں‌ سے وہ اونچی ہوتی تھیں‌ ۔
 

زین

لائبریرین
ہمارے ہاں‌تو بسوں‌میں‌جگہ ملتی ہی نہیں اسلیے جس کسی کو جہاں بھی جگہ ملتی ہے آرام سے وہاں‌ تشریف رکھ لیتا ہے ۔
 

ماوراء

محفلین
مجھے تو ڈرائیور کے پیچھے والی سیٹ یعنی سب سے آگے والی پسند ہے وہ خالی نا ہو تو درمیان والے دروازے کے ساتھ والی سیٹ ۔ سب سے پیچھے اگر سیٹ خالی بھی ہو تو پیچھے جاتی ہی نہیں۔ کھڑی ہی رہتی ہوں۔ :grin:
 

غازی عثمان

محفلین
میں عموماً بس کی آخری سیٹ پر بیٹھتا ہوں یہاں بھی اور پاکستان میں بھی ،، لیکن اس کی وجہ باغیانہ خیالات نہیں ہیں ،، یا شاید ہو بھی سکتے ہیں لیکن میرے خیال میں یہ اس لیئے ہے کہ اس کے آگے کافی جگہ ہوتی ہے ،، اور میرے لمبی لمبی ٹانگیں وہاں نہیں پھنستیں ۔۔۔

یہاں تو درمیانی سیٹوں پر بیٹھ بھی سکتے ہیں لیکن پاکستان میں اگر درمیانی سیٹ پر جگہ ملے تو گھٹنے سینے سے لگا کر بیٹھنا پڑتا ہے ۔۔
 

غازی عثمان

محفلین
نئے آزادانہ اور باغیانہ لیکن ڈاکٹر فوسٹ نے پرانے خیالات والوں کہ بارے میں نہیں بتایا کہ وہ کہاں بیٹھتے ہیں ، غالبا وہ کھڑے ہوکر سفر کرتے ہوں گے ؟؟؟
 
Top