شکیب
محفلین
تدوین : اس لڑی میں آپ محفلین سے کسی چیز یا کام کی فرمائش کر سکتے ہیں جو یا تو ان کی فیلڈ سے متعلق ہو، یا ان کا کوئی غیر تکمیل شدہ کام جو آپ چاہتے ہیں کہ تکمیل تک ضرور پہنچنا چاہیے. خواہش بڑی بھی ہو سکتی ہے (کسی سافٹ ویئر یا فانٹ کی درخواست) اور چھوٹی بھی(کسی مضمون کی یا آپ کے لیے ڈی پی کی درخواست وغیرہ)...
ممکن ہے کہ ہماری "بے جا" فرمائشوں کے لیے وقت نکالنا ان کے لیے نا ممکن ہو، چنانچہ انکار کر دیا جائے... اس صورت میں ہم سب کو"سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے" کی عملی تفسیر بننا ہوگا! البتہ "مراسلہ برائے انکار" پر دوستانہ و غمناک کی ریٹنگز ضرور دیجیے گا، کہ خمیدہ سر کے ساتھ بھی بلیک میلنگ پر کوئی پابندی نہیں ہے...
نیز یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جس چیز/کام کی درخواست کی جا رہی ہو اس میں اور افراد کی ضرورت پڑے، کیونکہ غم عاشقی/روزگار سبھی کے ساتھ لگے ہوئے ہیں اور اکیلے ان چیزوں کے لیے وقت نکالنا کسی کا "فعولن تریہا" بھی کر سکتا ہے!( یا نکال سکتا ہے...تریہا کے گرامر سے ہم واقف نہیں) چنانچہ ان کا ہاتھ بٹانے کے لیے احباب کو آگے بھی آنا ہوگا... ویسے اندازہ ہے کہ ہمارے ہاتھ بٹانے سے ان کے اتنے کام بڑھیں گے کہ وہ جھنجھلا کر خود ہی سے مکمل کرنے کی ٹھان لیں گے... کیا خبر ہمیں راستے سے ہٹنے کے لیے معاوضہ بھی دیں، اس سے کچھ آمدنی بھی ہو جائے گی!
اور قوی امکان اس بات کا بھی ہے کہ ہر چند بندہ انکار کا ارادہ کیے بیٹھا ہو لیکن ہماری "زبردستیوں" اور "متفق" سے اس کی آنکھیں بھر آئیں اور وہ غم عاشقی اور روزگار کو پس پشت ڈال دے...
سب سے زیادہ دعاؤں کے حقدار تو وہ ٹھہریں گے جو ہماری محبت بھری فرمائشوں پر "میں صدقے، میں واری" کہتے ہوئے بغیر چوں کیے تیار ہو جائیں! یہی لوگ ہیں جو ہمارے دلوں پر حاکم ہیں... یہی حق ہے اور اسی پر فتوی ہے!
- جس سے درخواست کی جا رہی ہے وہ اسے قبول کرنے میں آزاد ہے،کوئی زور زبردستی نہیں!
- فرمائش کی تکمیل کے لیے افرادی قوت کی ضرورت پڑ سکتی ہے جس کے لیے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کیا جا سکتا ہے!
- اگر آپ بھی کسی تجویز /فرمائش سے متفق ہوں تو "زبردست" "متفق" وغیرہ کی ریٹنگ سے تائید کریں...

آخری تدوین: