شکیب
محفلین
کچھ قابل توجہ مراسلے:
اردو محفل اور اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کے لوگو را فارمیٹ میں موجود ہونے چاہئیں۔ خاص کر اردو محفل کا لوگو ایک کسٹم فونٹ کی مدد سے بنایا گیا ہے تو اس کی ویکٹر گرافکس موجود ہونی چاہیے۔
ہم نے اس دفعہ دہلی کے دورے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں اردو کے حوالے سے ایک عدد پروگرام کے لیے پریزینٹیشن تیار کی تھی۔ اس پریزینٹیشن میں اردو ویب کے پروجیکٹس کی تشہیر کا کافی مواد موجود ہے۔ اس میں ابھی مزید کچھ بہتری کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد اسے جاری کر دیا جائے گا۔
اردو کے حوالے سے محفل پر جتنی بھی ڈویلپمنٹ ماضی، حال اور مستقبل میں ہوگی، اس کو محفوظ کا کوئی مناسب نظام تو ہونا چاہئے۔ یوں ایک بار کیا ہوا کام بار بار کرنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔ اسوقت سوائے ڈیجیٹل لائبریری اور فانٹ سرور کے دیگر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو محفوظ کرنے کا کوئی خاطر خواہ نظام نظر نہیں آتا۔