تیرہویں سالگرہ آپ کی فرمائش: محفلین سے درخواست کیجیے

فاخر رضا

محفلین
بحیثیت ڈاکٹر ایک خواہش ہے تمام محفلین سے
تین دن تک آف لائن ہوجائیے اور اس نشے سے جان چھڑانے کی کوشش کیجئے
انتظامیہ سے درخواست ہے کہ سال میں ایک دفعہ تین سے پانچ دن کے لیے محفل بند کردیا کریں تاکہ اس نشے سے نکل سکیں
سوائے آفس کے انٹرانیٹ جس کے بغیر گزارہ نہیں ہے نیٹ سے تین دن دور رہیں
تین دن صرف اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو وقت دیجیے
پلیز
 
حالانکہ میں یہ چاہتا تھا کہ فرمائش نمبر2 کی تکمیل کروں جو میری معزز بہن مریم افتخار نے اپنے بھیا یعنی مجھ ناچیز سےکی ہے ،لیکن فی الحال یہ ناممکن ہے چناچہ فرمائش نمبر 1 پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شاید میں پہلا محفلین ہونگا جو یہاں پر کوئی فرمائش پوری کر رہا ہو،
پچھلے ہفتے اپن اپنی بیوی بچّوں کو لے کر اپنے اپنے سسرال گیا نئیں،پھر ادھر تھوڑا بہت ٹیم گزارنے کے بعد اپن تو گھر کے لئے نکل لیا لیکن بچا لوگ وہی پہ رہ گیا،ابھی ہم گھر نہیں پہنچا تھا کہ راستے میں ایک عجیب واقعہ ہوا جس نے میرا کھوپڑی گھما دیا لیکن بات کو سمجھا کرو نئیں اگر ہم اس واقعہ کا ذکرادھرکو کرنے لگا اورسارامحفلین بورہونے لگیں گا۔
ادھر کو جب ہم گھر پہنچا تو کیا کیا! کچھ نہیں : بس ایک کتاب اٹھایا اور پڑھنا شروع کردیا لیکن ہمارا ذہن ہمارا دماغ پتا نہیں کدھرتھاکہ کتاب سے بھی کوئی مزا نہیں آیا۔
لیکن مریم بہن یہ تو ایک دن کا بات سے پورا 15 لائنیں پورا ہوگیا ۔ ابھی ہم پورا ہفتے کا بارے میں لکھیں تو یہ پورا صفحہ بھر جائے گا!
چناچہ فی الحال یہیں تک۔ شکریہ ۔:):)
بھائی لوگ اپن کو آپ کا جواب بہت زبردست لگا نئیں، ہنستے ہنستے اپن کی ہڑبوں میں پِیڑ بھی ہونے لگی.
 
زیک

مسافر
بحیثیت ڈاکٹر ایک خواہش ہے تمام محفلین سے
تین دن تک آف لائن ہوجائیے اور اس نشے سے جان چھڑانے کی کوشش کیجئے
انتظامیہ سے درخواست ہے کہ سال میں ایک دفعہ تین سے پانچ دن کے لیے محفل بند کردیا کریں تاکہ اس نشے سے نکل سکیں
سوائے آفس کے انٹرانیٹ جس کے بغیر گزارہ نہیں ہے نیٹ سے تین دن دور رہیں
تین دن صرف اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو وقت دیجیے
پلیز
آپ کی خواہش ابھی کچھ دن پہلے ہفتے بھر کے لئے پوری کی ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
کچھ اور خواہش کرتے تو بہتر ہوتا، شائد قبولیت کی گھڑی تھی۔ کیونکہ ہمارے فون میں تو یہ موجود ہے۔ :sneaky:
KJfuBEh.jpg
اسکا ربط دے دیں ..اور بہت بہت شکریہ. جلدی سے اسکو ڈاؤن.لوڈ کریں ہم
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ فرمائشیں کرنے سے زیادہ زچ کرنے کا سلسلہ معلوم ہو رہا ہے۔ :(
ایسا ہی کچھ ہے، یہ نیچے والا ڈاکٹر صاحب کا ٹیکا ہی دیکھ لیں۔ :)

بحیثیت ڈاکٹر ایک خواہش ہے تمام محفلین سے
تین دن تک آف لائن ہوجائیے اور اس نشے سے جان چھڑانے کی کوشش کیجئے
انتظامیہ سے درخواست ہے کہ سال میں ایک دفعہ تین سے پانچ دن کے لیے محفل بند کردیا کریں تاکہ اس نشے سے نکل سکیں
سوائے آفس کے انٹرانیٹ جس کے بغیر گزارہ نہیں ہے نیٹ سے تین دن دور رہیں
تین دن صرف اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو وقت دیجیے
پلیز
 
بحیثیت ڈاکٹر ایک خواہش ہے تمام محفلین سے
تین دن تک آف لائن ہوجائیے اور اس نشے سے جان چھڑانے کی کوشش کیجئے
انتظامیہ سے درخواست ہے کہ سال میں ایک دفعہ تین سے پانچ دن کے لیے محفل بند کردیا کریں تاکہ اس نشے سے نکل سکیں
سوائے آفس کے انٹرانیٹ جس کے بغیر گزارہ نہیں ہے نیٹ سے تین دن دور رہیں
تین دن صرف اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو وقت دیجیے
پلیز
بہت اچھی تجویز
مگر سالگرہ تقریبات مکمل ہونے تک اس تجویز کا الطاف بھائی والا بائیکاٹ۔
ویسے بھی مسز کو بچوں سمیت کچھ دنوں کے لیے میکے بھیج چکا ہوں۔ :)
کافی دن مسلسل خدمت لی ہے۔ :)
 
تمام محفلین سے درخواست ہے کہ مندرجہ ذیل مراسلے پر خصوصی توجہ فرمائیں تاکہ ہم جلد از جلد انتظامیہ مشاعرہ کا تعین کرپائیں اور مشاعرے کی تیاری شروع کی جائے۔

اردو محفل کا سالانہ مشاعرہ ۲۰۱۸

شعر و ادب سے تعلق رکھنے والے احباب کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کی تقریبات
جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اردومحفل کے عالمی مشاعرے
کا انعقادکیا جارہا ہے۔
شعراء کرام کو ، باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا البتہ محفلین سے گزارش ہے کہ وہ ذاتی طور پر اسی لڑی میں اپنی دلچسپی کا اظہار فرمائیں اور اپنی شرکت کا اعلان فرمائیں۔

مشاعرے میں نشت و برخاست کا مکمل تہذیبی پاس رکھتے ہوئے
صدرِ مشاعرہ، مہمانان خصوصی کی مسند بھی رہے گی۔
سامعین (قارئین ) داد ، پسند کی ناب سے ہی ادا کرپا ئیں گے، البتہ
تبصرہ جات کے لیے الگ لڑی کا اہتمام کیا جائے گا،
صدر و مہمانان باقاعدہ مشاعرے کےبارے میں اپنے تاثرات بھی بیان کریں گے
یوں ایک یادگار عالمی مشاعرہ محفل کے حسن کو چار چاند لگانے میں اپنا حصہ ملائے گا۔
درخواست ہے کہ شعراء کرام اپنی شمولیت سے
آگاہ فرماکر ہمیں ممنون و متشکر ہونے کا موقع دیں۔

انتظامیہ اردو محفل مشاعرہ: اردو محفل سال ہائے گزشتہ کی طرح محفلین کو دعوت دیتی ہے کہ وہ مشاعرے کی انتظامیہ میں شریک ہوکر اپنی انتظامی صلاحیتوں کا اظہار فرمائیں۔ مشاعرہ انتظامیہ کے ممبران کی تعداد محدود ہوگی، لہٰذا پہلے آئیے اور پہلے موقع پائیے۔

مشاعرے کی دیگر جزئیات کا تعین ممبران کے مشورے سے کیا جائے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک تجویز پیش کر رہا ہوں، اس پر عمل کرنا آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔
پہلی بات تو یہ کہ محفلین سے کوئی بھی فرمائش ایسی کریں جسے آسانی سے پورا کیا جا سکے۔ سوفٹویر لکھنا وغیرہ طویل المیعادی پراجیکٹ ہوتے ہیں، انہیں آنا فانا نہیں پیش کیا جا سکتا۔ دوسرے کسی فرمائش کے پورے کرنے کی یہ شرط ہونی چاہیے کہ اس پر کم از کم دس مثبت ریٹنگز آ جائیں۔ اس کا تجربہ پہلے بھی ڈسپلے پکچر تبدیل کرنے والے کھیل میں کیا جا چکا ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
اور بیگم کے جاتے ہی دوستوں کو بلا کے محفل سجا لی ہے۔ :)
ویسے کیا یہ درست نہیں ہے کہ اب بھی بغیر فون کے دوستوں کے ساتھ رات بارہ ایک بجے تک بیٹھنے میں زیادہ مزہ آتا ہے
Our gadgets therefore create an illusion of connection. The danger, though, is that they also set up a new way of relating in which we are continually in touch -- but emotionally detached.
How Gadgets Ruin Relationships and Corrupt Emotions
 
متفق ،
مگر گھر آ کر بہت جھاڑ پڑتی ہے ۔
 
حاضرین! 'کرتے ہیں کچھ' کی شاندار کامیابی کے بعد اب پیش خدمت ہے 'جلد ہی ان شاء اللہ'!
اس سے پہلے جب کمپنی نے 'چنگا پھڑیا جے' کی شاندار کامیابی کے بعد 'عمدہ گرفت ہے جی' لانچ کی تھی تو ہم تب ہی سمجھ گئے تھے کہ وہ اپنی خو نہ بدلیں گے بس زبان بدلیں گے!
مزیدار سمائیلی
 
یاز

محفلین
حاضرین! 'کرتے ہیں کچھ' کہ شاندار کامیابی کے بعد اب پیش خدمت ہے 'جلد ہی ان شاء اللہ'!
اس سے پہلے جب کمپنی نے 'چنگا پھڑیا جے' کی شاندار کامیابی کے بعد 'عمدہ گرفت ہے جی' لانچ کی تھی تو ہم تب ہی سمجھ گئے تھے کہ وہ اپنی خو نہ بدلیں گے بس زبان بدلیں گے!
مزیدار سمائیلی
ارے نہیں جناب، واقعی میں کر کے رہیں گے، وغیرہ

ویسے ہمارے پاس اوپر اوپر سے تسلی دینے والی سمائیلی بھی ہے۔
 
Top