محمد تابش صدیقی
منتظم
آج نیٹ پر اپنے پہلے فون کی تصویر دیکھی تو سوچا کہ اس پر بھی ایک لڑی ہو جائے۔
اب تک آپ نے کون کون سے فون استعمال کئے ہیں؟ اگر ٹائم لائن اور تصاویر کے ساتھ بتا سکیں تو اور اچھی بات ہے۔
ذیل میں میری موبائل فون ٹائم لائن ہے۔ شروع کے موبائلز کا مہینہ غلط ہو سکتا ہے۔ کلر یہی رہے جو میں نے پوسٹ کیے ہیں۔
1۔ ستمبر 2004، Siemens A60:
2۔ جنوری 2006، Sony Ericsson t-290i:
3۔ اکتوبر 2007، Nokia 1110:
4۔ جولائی 2008، Nokia Xpressmusic 5130:
5۔ اکتوبر 2010، Nokia E-71:
میرا پہلا سمارٹ فون۔ ابھی تک میرے پسندیدہ فونز میں سے ایک۔ اسی کو میں نے سب سے زیادہ وقت کے لئے استعمال کیا۔ اور اگر اینڈرائڈ فون نہ خریدنا ہوتا تو مزید استعمال کرتا۔
6۔ فروری 2013، HTC Amaze 4G :
میرا پہلا اینڈرائڈ فون۔ تھوڑا وزنی تھا، مگر اچھا فون تھا۔ اینڈرائڈ اپڈیٹس نہ آنے کے باعث تبدیل کر لیا۔
7۔ فروری 2014، LG Google Nexus 5:
گوگل فونز میں پہلا اور اب تک کا آخری فون جو مجھے پسند آیا اور بہت پسند آیا۔ جب وارد نے 4جی سروسز لانچ کیں، تو امریکی ورژن ہونے کے باعث پاکستان میں استعمال ہونے والا 4جی بینڈ موجود نہیں تھا۔ لہٰذا بادل نخواستہ تبدیل کرنا پڑا۔
8۔ مارچ 2015، LG G3: (تاحال)
نیکسس 5 سے ایل جی پر اعتماد بنا، اور یونیک فیچرز کے باعث جی 3 خریدا۔ بہترین سمارٹ فون۔ ایل جی کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ اینڈرائڈ اپڈیٹس کے معاملے میں دیگر برانڈز کی نسبت تیز ہیں۔ ابھی تک یہی استعمال میں ہے۔شاید اگلے ایک دو ماہ میں تبدیلی برائے تبدیلی کے نظریہ پر اگلا سمارٹ فون خرید لوں۔
یہ ہے میری اب تک کی موبائل فون ٹائم لائن۔ 2 باتیں، کہ جن کا مجھے خود ابھی تک اندازہ نہیں ہوا کہ ایسا کیوں ہے۔
1۔ سیمسنگ کے سمارٹ فونز نے ابھی تک مجھے زیادہ اپنی طرف راغب نہیں کیا، سوائے نوٹ 5 کے۔
2۔ آئی فون کی طرف بھی ابھی تک کوئی رجحان موجود نہیں ہے، حالانکہ دوسری طرف یہ خواہش موجود ہے کہ میک بک کبھی خریدی جائے۔
زیادہ تر تصاویر جی ایس ایم ایرینا سے حاصل کی ہیں۔ کچھ تصاویر دیگر ویب سائٹس سے بھی ہیں۔ تصاویر کے یو آر ایل سے سورس تک پہنچا جا سکتا ہے۔

آخری تدوین: