آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بروٹس بھائی اچانک یاد آ گئے ۔ ۔ نہ جانے کیوں؟؟
سیزر والا ۔۔۔یا ۔۔۔پوپائے دی سیلر والا؟! :D
کچھ پڑوسیوں کے حقوق بھی ہوتے ہیں۔ آپ نے یہی سوچ لیا ہوتا ! :D
جی جی ۔ بالکل ، بالکل ۔ ہوتے ہیں ، حقوق ہوتے ہیں ۔ یعنی جیسا کہ پہلے زمانے میں ہوتا تھا کہ کراچی سے آتے ہوئے گاجر کا حلوہ لے آئے اور پڑوس میں بھجوادیا ، کبھی شامی کباب غلطی سے اچھے بن گئے تو ایک پلیٹ بھجوادی ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ 😀
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہماری ایک دوست انی پی ایچ ڈی کے لیے امریکہ گئیں۔ وہاں سے آنے سے پہلے ان کے سپروائزر نے انھیں آفر کی کہ تقریباً ڈھائی سو کتابیں لے لیں ان سے۔ اس آفر سے انھوں نے صرف اس لیے فائدہ نہیں اٹھایا کہ دو لاکھ کا خرچہ تھا۔
میں کئی دن افسوس کرتی رہی اور سوچتی رہی کہ کسی طرح یہ کتابیں منگوائی جاتیں ۔۔۔۔
دراصل گزرتے وقت کے ساتھ کتابیں معدوم ہوتی جارہی ہیں ۔ اب ہر چیز آنلائن ہے ۔ جو سائنسی اور طبی جرائد ہر ماہ ڈاک میں آیا کرتے تھے اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کا انبار لگتا جاتا تھا اب برقی صورت میں ملتے ہیں ۔ سبسکرپشن لے لیجیے اور حسبِ ضرورت استفادہ کیجیے۔ اب تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کو اسی سمت میں پیش رفت کرنی چاہیے۔ خصوصاً سائنسی مواد کے ضمن میں برقی کتب زیادہ مؤثر اور مفید ہوتی ہیں کہ ان میں مطلوبہ معلومات آسانی سے تلاش کی جاسکتی ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
پچھلے ملینیئم میں تو صرف ڈیڑھ سو سال کی تھی میں۔ اب اتنا حساب کتاب نہ جانوں ہوں میں۔ملینیئم سنا ہے چار سو سال کا ہوتا ہے، ایک اضافی لیپ ایئر کے ساتھ۔
محفلین کو ایک عدد نئی نویلی جننی مبارک ہو...
نوع انسانی میں تو اتنی عمریں نہ پائی جاویں!!!
 

محمداحمد

لائبریرین
میرے تو وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اِس لڑی پر بھی مہربانوں کی نظر ہوگی۔ :)

اب سوچ رہا ہوں کہ ظہیر بھائی کا تو حرف حرف موتی ہے، چاہے لڑی کیسی ہی کیوں نہ ہو۔ :)

برائے توجہ!
صابرہ امین
:) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
آپ آ گئے !
آپ جا رہی ہیں!
آپ کیا کر رہی ہیں ! (حالانکہ نظر آ رہا ہے)
اففف!!!

سوچتے ہوں گے کہ اللہ نے معلومات کے حصول کے لئے پانچ حسیں دی ہیں، چھٹی کی بھی شنید ہے۔ ایسے میں محض ایک ہی حس پر گزارا کر لینا نا شکری ہے۔ :ROFLMAO:
:p
 

صابرہ امین

لائبریرین
میرے تو وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اِس لڑی پر بھی مہربانوں کی نظر ہوگی۔ :)

اب سوچ رہا ہوں کہ ظہیر بھائی کا تو حرف حرف موتی ہے، چاہے لڑی کیسی ہی کیوں نہ ہو۔ :)

برائے توجہ!
صابرہ امین
:) :) :)
حسد کرنے کی کوئی نقصان تو نہیں ہوتا ہے نا :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میرے تو وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اِس لڑی پر بھی مہربانوں کی نظر ہوگی۔ :)

اب سوچ رہا ہوں کہ ظہیر بھائی کا تو حرف حرف موتی ہے، چاہے لڑی کیسی ہی کیوں نہ ہو۔ :)

برائے توجہ!
صابرہ امین
:) :) :)
واہ! یہ ہوتا ہے مٹی کے تیل کا صحیح استعمال!
احمد بھائی دوبارہ زندہ باد!
:grin:
 

جاسمن

لائبریرین
ہم "منگل والے دن/ٹیوز ڈے کے دن" آئیں گے۔
"بدھ کے دن" ایسا کر لیں۔
آپ "اتوار کے دن/سنڈے کے دن" یہ کام کر لیا کریں۔
 
Top