آپ کی پسند کےگانے یہاں لکھیں

نوید ملک

محفلین
یہ جو پلکوں پہ رم جھم ستاروں کا میلہ سا ہے
یہ جو تیرے بنا کوئی اتنا اکیلا سا ہے
زندگی تیری یادوں سے مہکا ہوا شہر ہے
سب محبت کا اِک پہر ہے
سب محبت کا اِک پہر ہے
ساحلوں پہ گھروندے بنائے تھے ہم نے
تمہیں یاد ہے
رنگ بارش میں کیسے اڑائے تھے ہم نے
تمہیں یاد ہے
جانے کس کے لئے گھر سجائے تھے ہم نے
تمہیں یاد ہے
کوئی خوشبو کا جھونکا ادھر آ نکلتا کہیں
گُم ہے نیندوں کے صحرا میں خوابوں کا راستہ کہیں
ہر خوشی آتے جاتے ہوئے وقت کی لہر ہے
سب محبت کا اِک پہر ہے
سب محبت کا اِک پہر ہے
زندگی دھوپ چھاؤں کا اِک کھیل ہے
بھیڑ چھٹتی نہیں
اور اسی کھیل میں دن گزرتا نہیں
رات کٹتی نہیں
پیار کرتے ہوئے آدمی کی کبھی عمر گھٹتی نہیں
دل کی دہلیز پر عکس روشن ترے نام سے
رتجگے آئینوں میں کِھلے ہیں کئی شام سے
ایک دریا ہے چاروں طرف درمیاں بحر ہے
سب محبت کا اِک پہر ہے
یہ جو پلکوں پہ رم جھم ستاروں کا میلہ سا ہے
یہ جو تیرے بنا کوئی اتنا اکیلا سا ہے
زندگی تیری یادوں سے مہکا ہوا شہر ہے
سب محبت کا اِک پہر ہے
سب محبت کا اِک پہر ہے

فیصل لطیف
 

تیشہ

محفلین
پڑا جینا تیرے بن ِ ۔ ۔میری جان
تو میں جیون سے کہہ دوں گی نا بھئی نا ،

ہونا نہیں مجھ سے جداُ بس ہاں ،

پڑا جینا ترے بن ۔ ۔میری جان
تو میں جیون سے کہہ دوں گی نا بھئی نا ۔


:chalo:
 

ماہ وش

محفلین
ارے بوچھی باجو آپ تو بہت اچھا گاتی ہیں‌، کیا باتھ روم میں‌اکثر گایا کرتی ہیں ،،، بتائیں‌ نا پلیز
 

عمر سیف

محفلین
پیار ہے یاں سزا، اے میرے دل بتا
ٹوٹتا کیوں نہیں درد کا سلسلہ
اس پیار میں ہوں کیسے کیسے امتحاں
یہ پیار لکھے کیسی کیسی داستاں

یا ربّا ، دے دے کوئی جان بھی اگر
آددلبر پہ ہو نہ دلبر پہ ہو نہ کوئی اثر

کیسا ہے سفر، وفا کی منزل کا
نہ ہے کوئی حل، دلوں کی مشکل کا
دھڑکن دھڑکن بکھری رنجشیں
سانسیں سانسیں ٹوٹی بندشیں
کہیں تو ہر لمحہ ہونٹوں پہ فریاد ہے
کسی کی دُنیا چاہت میں برباد ہے

یا ربّا ، دے دے کوئی جان بھی اگر
دلبر پہ ہو نہ دلبر پہ ہو نہ کوئی اثر

کوئی نہ سنے، سسکتی آہوں کو
کوئی نہ کرے، تڑپتی بانہوں کو
آدھی آدھی پوری خواہشیں
ٹوٹی پھوٹی سب فرمائشیں
کہیں شک ہے کہیں نفرت کی دیوار ہے
کہیں جیت میں بھی شامل پل پل ہار ہے

یا ربّا ، دے دے کوئی جان بھی اگر
دلبر پہ ہو نہ دلبر پہ ہو نہ کوئی اثر

یا ربّا ، دے دے کوئی جان بھی اگر
دلبر پہ ہو نہ دلبر پہ ہو نہ کوئی اثر

پیار ہے یاں سزا، اے میرے دل بتا
ٹوٹتا کیوں نہیں درد کا سلسلہ

نہ پوچھو درد مندوں سے، ہنسی کیسی خوشی کیسی
مصیبت سر پہ رہتی ہے، کبھی کیسی کبھی کیسی
ہو ربّا ۔ ۔ ۔ !!!


[align=left:8e796b1833]گلوکار: کیلاش کَھیر
فلم: سلامِ عشق
[/align:8e796b1833]

[align=right:8e796b1833]
ڈاونلوڈ[/align:8e796b1833]
 

ماوراء

محفلین
پل پل پل پل ہر پل ہر پل
کیسے کٹے گا پل ہر پل ہر پل
دل دل دل دل میں مچی ہے مچی مچی ہے ہلچل ہلچل
کیسے کٹے گا پل ہر پل ہر پل
پل پل پل پل ہر پل ہر پل
کیسے کٹے گا پل ہر پل ہر پل

او ہم سفر لگتا ہے ڈر رات کٹے نہ کبھی ہو سحر
اس پل میں سمٹے عمر رات کٹے نہ کبھی ہو سحر

تو جو ہے ساتھ میرے تو ڈگر
لگے کہ جیسے خوبصورت گھر

تو جو ہے ساتھ تو یہ عنبر
لگے کہ جیسے سایہ ہو سر پر
تیرے کاندھے پر رکھ کر سر یونہی کٹ جائے ساری عمر

پل پل پل پل ہر پل ہر پل
کیسے کٹے گا پل ہر پل ہر پل

کل کیا ہو کس کو خبر
لگتا ہے ڈر لگتا ہے ڈر
اس پل میں سمٹے عمر رات کٹے نہ کبھی ہو سحر

اچھا بتاؤ، دل کی اتنی ساری باتیں
کیسے لکھو گے اس چھوٹے خط پر

دل پر ٹوٹا ہے یہ کیسا قہر
تم کو پا کر کھونے کا ہے ڈر

پیار کا یہ ڈھائی آخر
کیسے لکھو گے اس چھوٹے خط پر

پل پل پل پل ہر پل
کیسے کٹے گا پل ہر پل
پل پل پل پل ہر پل ہر پل
کیسے کٹے گا پل ہر پل ہر پل
دل دل دل میں مچی ہے مچی مچی ہے ہلچل ہلچل
کیسے کٹے کا پل ہر پل ہر پل
کیسے کٹے گا پل ہر پل ہر پل


مووی: لگے رہو منا بھائی
سونو، شریا​
 

عمر سیف

محفلین
برسوں کے بعد دیکھا، اک شخص دلرُبا سا
اب ذہن میں نہیں ہے پر، نام تھا بھلا سا

برسوں کے بعد دیکھا ۔۔۔

ابرو کھیچی کھیچی سی، آنکھیں جُھکی جھُکی سی
باتیں روکی روکی سی، لہجہ کھیچا کھیچا سا

برسوں کے بعد دیکھا ۔۔۔

پہلے بھی لوگ آئے کتنے ہی زندگی میں
وہ ہر طرح سے لیکن اوروں سے تھا جُدا سا

برسوں کے بعد دیکھا ۔۔۔


[align=left:fab5be0c80]گلوکار: احمد جہانزیب
[/align:fab5be0c80]
 

حجاب

محفلین
او ساتھی رے تیرے بِنا بھی کیا جینا
تیرے بنا بھی کیا جینا
او ساتھی رے تیرے بِنا بھی کیا جینا
پھولوں میں کلیوں میں سپنوں کی گلیوں میں
پھولوں میں کلیوں میں سپنوں کی گلیوں میں
تیرے بنا کچھ کہیں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔
تیرے بنا بھی کیا جینا
او ساتھی رے تیرے بنا بھی کیا جینا
تیرے بنا بھی کیا جینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جانے کیسے ان جانے میں
آن بسا کوئی پیاسے من میں
اپنا سب کچھ کھو بیٹھے ہم
پاگل من کے پاگل پن میں
دل کے افسانے تو جانے میں جانوں
اور یہ کوئی جانے نا ۔۔۔۔۔۔۔
تیرے بنا بھی کیا جینا ۔۔۔۔۔۔
او ساتھی رے تیرے بنا بھی کیا جینا
تیرے بنا بھی کیا جینا۔۔۔۔۔۔۔
ہر دھڑکن میں پیاس ہے تیری
سانسوں میں تیری خوشبو ہے
اس دھرتی سے اُس امبر تک
میری نظر میں تو ہی تو ہے
پیار یہ ٹوٹے نا
تو مجھ سے روٹھے نا
ساتھ یہ چھوٹے کبھی نا
تیرے بنا بھی کیا جینا
او ساتھی رے تیرے بنا بھی کیا جینا
تیرے بنا بھی کیا جینا
تجھ بن جوگن میری راتیں
تجھ بن میرے دن بنجارے
میرا جیون جلتی دھونی
بجھے بجھے میرے سپنے سارے
تیرے بنا میری میرے بنا تیری
یہ زندگی ، زندگی نا ۔۔۔۔۔۔۔
تیرے بنا بھی کیا جینا
او ساتھی رے تیرے بنا بھی کیا جینا
تیرے بنا بھی کیا جینا
تیرے بنا بھی کیا جینا
تیرے بنا بھی کیا جینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

ماوراء

محفلین
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تیری یاد تھی اب یاد آیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
حالِ دل ہم بھی سناتے لیکن
جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا
جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا
وہ تیری یاد تھی اب یاد آیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
بیٹھ کر سایہء گل میں ناصر
ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا
ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا
وہ تیری یاد تھی اب یاد آیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا


وقار علی نے اس غزل کو کیا خوب گایا ہے۔​
 

ماوراء

محفلین
تو روٹھا تو میں رو دوں گی صنم
آ جا میری بانہوں میں آ
آ جا میری بانہوں میں آ
تو روٹھا تو میں رو دوں گی صنم
تو روٹھا تو میں رو دوں گی صنم
آ جا میری بانہوں میں آ
آ جا میری بانہوں میں آ
لے لے گی جاں میری تیری ناراضگی
جس میں تو خوش رہے اس میں میری خوشی
لے لے گی جاں میری تیری ناراضگی
جس میں تو خوش رہے اس میں میری خوشی
تو روٹھا تو میں رو دوں گی صنم
آ جا میری بانہوں میں آ
آ جا میری بانہوں میں آ
چپکے سے بول دے دل میں جو بات ہے
اب کوئی ڈر نہیں اپنی ہر رات ہے
اپنا یہ پیار بھی تو جاں سے کم نہیں
مجھ کو یہ ناز ہے تو میرے ساتھ ہے
تو روٹھا تو میں رو دوں گی صنم
آ جا میری بانہوں میں آ​

(پتہ نہیں کس نے گایا ہے۔:()
 

ظفری

لائبریرین
اچھا ۔۔۔ اب آپ لوگ لڑیں مت ۔۔۔ میں بتا دیتا ہوں کہ کس نے گایا ہے یہ گانا ۔۔ :lol:

آشا بھونسلے
 

ماوراء

محفلین
او شکریہ ظفری۔ :)

میں کیوں دامن کو پھیلاؤں
میں کیوں کوئی دعا مانگوں
تجھے جب پا لیا میں نے
خدا سے اور کیا مانگوں

بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں
اپنے خدا سے مانگ لی میں نے تیری وفا صنم
بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں
اپنے خدا سے مانگ لی میں نے تیری وفا صنم

میری وفا کے ساز میں گونج رہی ہے لہہ تیری
میں بھی ہوں تیری جانے جاں،میری وفا بھی ہے تیری
تو ہی جو مل گیا مجھے، چاہیے اور کیا صنم

بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں
اپنے خدا سے مانگ لی میں نے تیری وفا صنم

کاش میں اپنی زندگی پیار میں یوں گزار دوں
کاش میں اپنی زندگی پیار میں یوں گزار دوں
وقت پڑے تو دل کے ساتھ جان بھی اپنی وار دوں
شاید اسی طرح سے ہو، پیار کا حق ادا صنم

بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں
اپنے خدا سے مانگ لی میں نے تیری وفا صنم

لوگ یہاں تیرے میرے پیار کو آزمائیں گے
تجھ کو الگ ستائیں گے، مجھ کو الگ رلائیں گے
اپنا مگر ہے فیصلہ، ہوں گے نہ ہم جدا صنم

بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں
بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں
اپنے خدا سے مانگ لی میں نے تیری وفا صنم
اپنے خدا سے مانگ لی میں نے تیری وفا صنم​
 

ظفری

لائبریرین
بہت اچھا گانا پھر پوسٹ کیا ہے ماوراء ۔۔۔ کیا پھر نہیں‌ پوچھنا کہ یہ گانا کس نے گایا تھا ۔ ؟ :wink:
 

ماوراء

محفلین
میرا خیال ہے ظفری یہ Alka Yagnik نے گایا ہے۔ لیکن ساتھ کس نے گایا یہ معلوم نہیں۔ لیکن پوچھا تو میں نے پہلے بھی نہیں تھا۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
پتہ نہیں کس نے گایا ہے۔:()

یہ کس نے پوچھا تھا ۔۔؟ ۔۔ چچ چچ ۔۔۔ اپنی کہی ہوئی بات بھی یاد نہیں رہتی ۔۔ ارے شمشاد بھائی کہاں ہیں ۔ ؟ ۔۔۔ میں نہیں کہا تھا ۔۔۔ میرا شک اب یقین میں تبدیل ہو چلا ہے ۔ :lol:
 
Top