آپ کی کیا رائے ہے؟

آپ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کے متعلق کیسی رائے رکھتے ہیں؟


  • Total voters
    19
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میرے بہت ہی پیارے محفل کے دوستو آپ سب کو میری طرف سے سلام پہنچے۔ میں بہت عرصہ سے محفل کا ممبر ہوں۔ یہاں پر بہت سے دوستوں سے میرا تعارف ہے ۔ اس تمہید کے بعد میں آتا ہوں اپنے اصل موضوع کی طرف ۔ میرا یہ تھریڈ شروع کرنے کا مقصد پاکستان کی ایک بہت ہی مشہور و معروف شخصیت ڈاکٹر محمد طاہر القادری ،اگرمیں کہوں کہ بین الاقوامی طورپر پر شہرت رکھنے والی شخصیت تو میں غلطی پر نہیں ہوں گا۔ کے بارے میں آپ کی رائے یہاں حاصل کرنا چاہتا ہوں۔
(ان دنوں ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کے لیکچرز Q Tv پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔ جن کا موجودہ موضوع احادیث ہیں)
ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی بنیادی پہچان تقریر و تحریر ،خطابت و تصانیف ہیں۔ وہ اس وقت تک 7000سے زائد لیکچرزاور تقاریر مختلف موضوعات پر کر چکے ہیں۔
اس وقت تک ان کی 300سے زیادہ کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں۔ وہ ایک بین الاقوامی حیثیت کے ادارے کے سربراہ ہیں اور اس کے ساتھ وہ ایک ویلفیئر فاونڈیشن کے بھی سربراہ ہیں جو کہ بین الاقوامی حیثیت رکھتی ہے۔
اگر ان کی ان تمام خوبیوں کو دیکھتے ہوئے میں یہ کہوں کہ آپ 3منٹ کے لیے اپنی سوچ کو بالکل غیر جانبدار کرکے سوچیں کہ اس اللہ کے بندے کے اندر وہ کونسی خوبی ہے کہ صرف 57سال کی عمر میں اتنے بہت سارے کام کر چکے ہیں۔
ان سب باتوں کو سوچتے ہوے آپ اپنی رائے کا اظہار کریں کہ آپ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں۔ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے میری یہ سوچ ہے کہ ایک ایسے مسلمان کو جس نے دین اسلام کے لیے کچھ کیا ہے اسے اس کی زندگی میں ہی خراج تحسین پیش کر دیا جائے۔ جو کہ ایک بہت بڑا کام ہو گا۔ میرا ٹارگٹ ہے کہ میں یہاں 500افراد کی رائے کو جمع کروں۔ انشاء اللہ

والسلام ۔۔۔۔ عمران الحسینی
 
ویب سائٹس

اگر آپ ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری صاحب کی شخصیت اور ان کے کام کے متعلق معلومات چاہتے ہیں تو یہ ویب سائٹس ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ یہ اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

www.minhaj.org اور www.minhaj.net
 

محمد وارث

لائبریرین
حسینی صاحب آپ نے لکھا کہ آپ 'بہت عرصہ سے' محفل کے ممبر ہیں، لیکن آپ کی تاریخِ شمولیت تو جون 2008 یعنی اسی ماہ کی ہے؟
 
حسینی صاحب آپ نے لکھا کہ آپ 'بہت عرصہ سے' محفل کے ممبر ہیں، لیکن آپ کی تاریخِ شمولیت تو جون 2008 یعنی اسی ماہ کی ہے؟

اس بات کی وضاحت میں کچھ اس طرح کروں گا کہ میں فورم کا بے قاعدہ ممبر عرصہ دوسال سے ہوں اور میں باقاعدہ ممبر ابھی بنا ہوں۔ میں اس سے پہلے بھی محفل فورم کا وزٹ کرتا تھا اور یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا ۔ میں محفل فورم کو کافی عرصہ سے جانتا ہوں۔ میں اپنے سے جاننے کو ہی بے قاعدہ ممبر ہونا کہا ہے۔ اگر آپ میری اس وضاحت سے مطمئن ہیں تو مجھے خوشی ہوگی۔ اس کا ممبر بننا میرے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے کیونکہ اس کے ذریعے اردو کمپیوٹر اور زبان کی ترقی اور ترویج مدد مل رہی ہے۔

والسلام ۔۔ ۔۔ عمران الحسینی
 
وہ تو میں بھی سوچ رہا تھا :grin:


میں امید رکھوں گا کہ میرے مندرجہ بالا جواب سے محمد وارث صاحب اور بھائی گروجی کی تشفی ہو گئ ہوگی۔
مجھے اس چیز سے زیادہ مسرت ہوتی کہ آپ میرے اس شروع کیے ہوئے تھریڈ پر تبصرہ کے ساتھ ساتھ اس رائے شماری اور اپنی رائے کا بھی اظہار ضرور کرتے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید عمران صاحب

یہ جو آپ نے اسلام اور عصر حاضر کے عنوان کے تحت ڈھیر ساری پوسٹنگ کر دی ہیں، تو ان کے حوالہ جات بھی تو لکھنے تھے کہ آپ نے یہ تحریریں کہاں سے لی ہیں۔
 

سپینوزا

محفلین
اتنی تعداد میں کتابیں طاہر القادری نے خود تو نہیں لکھی ہوں گی۔ ان کا گوسٹ رائٹر کون ہے؟
 

arifkarim

معطل
اس بات کی وضاحت میں کچھ اس طرح کروں گا کہ میں فورم کا بے قاعدہ ممبر عرصہ دوسال سے ہوں اور میں باقاعدہ ممبر ابھی بنا ہوں۔ میں اس سے پہلے بھی محفل فورم کا وزٹ کرتا تھا اور یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا ۔

والسلام ۔۔ ۔۔ عمران الحسینی[/quote

بے قاعدہ سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کیا آپ کوئی ڈپلیکیٹ آئی ڈی استعمال کر رہے ہیں؟
 

دوست

محفلین
ان تحاریر سے یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ حسینی صاحب کمپنی کی مشہوری کے لیے بے قاعدہ سے باقاعدہ ہوئے۔ :cool:
 
خوش آمدید عمران صاحب

یہ جو آپ نے اسلام اور عصر حاضر کے عنوان کے تحت ڈھیر ساری پوسٹنگ کر دی ہیں، تو ان کے حوالہ جات بھی تو لکھنے تھے کہ آپ نے یہ تحریریں کہاں سے لی ہیں۔


محترم شمشاد صاحب میں نے حوالہ کے لیے ہر مضمون کے شروع میں اس کو تحریر کرنے والے مصنف کا شامل کر دیا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
عمران صاحب میں نے بھی تمام تحریروں پر نام تو پڑھے ہیں۔ چونکہ مصنف ابھی اتنے معروف نہیں، ان کا مختصر سا تعارف اور ان کی یہ تحریر کس رسالے یا پرچے میں چھپی ہے جہاں سے آپ نے نقل کر کے چسپاں کیا ہے۔ اصل میں یہ سب حوالہ جات کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت ضروری خیال کیئے جاتے ہیں۔
 
عمران صاحب میں نے بھی تمام تحریروں پر نام تو پڑھے ہیں۔ چونکہ مصنف ابھی اتنے معروف نہیں، ان کا مختصر سا تعارف اور ان کی یہ تحریر کس رسالے یا پرچے میں چھپی ہے جہاں سے آپ نے نقل کر کے چسپاں کیا ہے۔ اصل میں یہ سب حوالہ جات کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت ضروری خیال کیئے جاتے ہیں۔

ویب سائٹ کا نام اور حوالے دونوں شامل کر دئیے ہیں ۔ آپ کی اتنی تاکید کا شکریہ ۔ورنہ اس ویب سائٹ کی طرف سے مواد کو شائع کرنے پر کوئی بھی پابندی نہیں‌ تھی ۔ آپ کے پرزور اصرار پر یہ تمام حوالہ جات شامل کر رہا ہوں میرے خیال میں‌تو صرف آرٹیکل کو تحریر کرنے والے مصنف کا نام ہی کافی تھا۔ تحریر کی اشاعت کے لیے۔
 
طاہر القادری صاحب ایک اچھے معلم ہیں ۔ ایک اچھے مسلمان ہیں اور ایک اچھے عالم ہیں۔ ان کی سوچیں صرف ایک مخصوص فرقہ کی آئینہ دار ہیں اور انکا کام زیادہ تر ایک تعلیمی ادارہ کومالی طور پر چلانا ہے ۔ اس ادارہ کا کام مذہبی ہے اور مذہب کو اس ادارہ کی مارکیٹینگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اب تک اس ادارہ سے ایک بھی قابل تذکرہ وکیل یا جج یا سائنسدان یا انجینئیر نہیں نکلا ہے۔ ان کے ادارہ کی عہد طفولیت کے باعث اس ادارہ کو یا جناب طاہر القادری کو کوئی بڑا کریڈٹ‌دینا جیسا کہ پاکستان کے کئی بڑے تعلیمی اداروں کو حاصل ہے ابھی نہیں دیا جاسکتا۔ جب تک کہ اس ادارہ سے بہترین دماغ نکل کر پاکستان کی خدمت نہ کریں۔ طاہر القادری صاحب کو کسی قسم کی قانون سازی کا حق قوم نے تفویض‌نہیں‌کیا لہذا ان کے نظریات انک اپنے نظریات ہیں جو ان کے ادارہ اور ان کےمکتبہ فکر کے لوگوں تک محدود ہیں۔
 

امر شہزاد

محفلین
یہ میرا خیال ہے ک؂2001 یا 2002 کے مئی کی بات ہو گی کہ میرے ایک دوست جو منھاجی ہیں مجھے اپنے ساتھ گوجر خان ڈاکٹر صاحب کے جلسے میں لے گئے ظہر، اور عصر ہماری بھی اور ڈاکٹر صاحب کی مشترکہ طور پر قضا ہوئی اور مغرب سے کچھ دیر پہلے ڈاکٹر صاحب کی تقریر شروع ہوئی، اتنی دیر میں مغرب کی اذان شروع ہو گئی، لوگ اٹھنے لگے تو ڈاکٹر صاحب جذباتی انداز میں فرمانے لگے" بیٹھو بیٹھو، میں یہ مسئلہ سمجھتا ہوں میرے پاس حوالے موجود ہیں بس پانچ منٹ میں بات مکمل کرنے لگا ہوں" اذان بھی ہوتی رہی اور ڈاکٹر صاحب بھی لگے رہے۔

اور قریباً آدھا گھنٹا مزید اسی طرح گزر گیا۔
 

فر حان

محفلین
قبلہ حسینی صاحب پہلے تو خوش آمدید کے دو سال کے بعد آپ کو ممبر بنے کا خیال آگیا پھر یہ کے حضرت مولانا کے بارے میں پہلے مکمل تفصیلات حاصل کر لیں محض کیو ٹی وی وے متاثر ہوکر ان کی مہم نا چلائیں قبلہ طاہر صاحب کی کچھ تصانیف پر علما مطمین نہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میرا خیال ہے ک؂2001 یا 2002 کے مئی کی بات ہو گی کہ میرے ایک دوست جو منھاجی ہیں مجھے اپنے ساتھ گوجر خان ڈاکٹر صاحب کے جلسے میں لے گئے ظہر، اور عصر ہماری بھی اور ڈاکٹر صاحب کی مشترکہ طور پر قضا ہوئی اور مغرب سے کچھ دیر پہلے ڈاکٹر صاحب کی تقریر شروع ہوئی، اتنی دیر میں مغرب کی اذان شروع ہو گئی، لوگ اٹھنے لگے تو ڈاکٹر صاحب جذباتی انداز میں فرمانے لگے" بیٹھو بیٹھو، میں یہ مسئلہ سمجھتا ہوں میرے پاس حوالے موجود ہیں بس پانچ منٹ میں بات مکمل کرنے لگا ہوں" اذان بھی ہوتی رہی اور ڈاکٹر صاحب بھی لگے رہے۔

اور قریباً آدھا گھنٹا مزید اسی طرح گزر گیا۔

عمران حسینی صاحب آپ کی رائے کا انتظار ہے۔
 
جواب ندارد

جیسا کہ احباب جانتے ہیں کہ میں اٹلی کے شہر بریشیا میں رہتا ہوں، جہاں بہت غیر ملکی ہیں اور کل ملا کر چھوٹی بڑی کوئی 8 کے قریب مساجد ہونگی، ہمارے شہر میں چندہ کر کے منہاج مسجد کی بنیاد رکھی گئی، کوئی 4 سے 6 لاکھ کی مالیت کی رقم جمع ہوگئی، میں نے اور میرے بہت سے دوستوں نے بھی معقول رقوم فراہم کیں کہ مسجدیں جتنی زیادہ ہونگی اتنا ہی اچھا، اور پھر کیا ہوا، جو جگہ لی گئی تھی اس کا سودا کسی وجہ سے منسوخ ہوگیا یا کیا گیا اور رقم بغیر کسی کو بتلائے مولانا کے ادرہ منہاج کو منتقل کردی گئی، ہم نے شور کیا کہ مسجد بریشیا کی کےلئے چندہ لیا گیا تھا تو بریشیا کی ہی کسی مسجد کو لگنا چاہئے، نہیں تو جمع کروا دینا تھا جب آئندہ کوئی منصوبہ بنتا تو کام آتا۔ مگر بتلایا گیا کہ علامہ صاحب تشریف لائےاور رقم لے چلتے بنے کہ مسجد نہیں بنی تو کیا رقم بھی نہ لیں۔
علامہ صاحب سے میری ایک ملاقات بھی ہے۔ عجیب سی شخصیت ہیں۔ میں ذاتی طور پر انکو نہیں سمجھ سکا۔
 

بنتِ حوا

محفلین
لگتا ہے موضوع شروع کرنے والے بھائی صرف تعریف ہی سننا چاہتے ہیں انہیں چاہیے تھا کہ اور بھی آپشن دیتے جیسے 'بری ' بہت بری۔۔۔تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید سننے کا بھی حوصلہ ہونا چاہیے۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top