آپ کے علاقے میں ٹماٹروں کی قیمت؟

سین خے

محفلین
پاکستان میں آجکل ٹماٹروں کی قیمت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ فوڈ فیوژن یوٹیوب چینل پر اس موضوع پر ایک لڑی دیکھی لیکن وہاں پر سنجیدہ جوابات اور بحث نظر نہیں آئی تو سوچا کہ کیوں نا محفلین سے پوچھا جائے کہ ان کے علاقے میں ٹماٹروں کی کیا قیمت چل رہی ہے۔ اس طرح ہم دوسرے ممالک میں ٹماٹروں کی قیمت سے بھی موازنہ کر سکیں گے۔

پاکستان میں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد اتنے مہنگے ٹماٹر خریدنے کی استطاعت ہی نہیں رکھتی ہے۔ بہت سارے افراد ٹماٹروں کا بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں۔

ہمارے یہاں 300 روپے کلو ٹماٹر مل رہے ہیں۔ ہم تازہ ٹماٹروں کے بجائے مچلز کی ٹماٹو پیوری استعمال کر رہے ہیں جو کہ چیز اپ پر 145 روپے میں دستیاب ہے۔ زیادہ تر کوشش یہی کی جا رہی ہے کہ بغیر ٹماٹروں کے کھانا پکایا جائے۔

اگر آپ پاکستان میں ہیں اور ٹماٹر استعمال نہیں کر رہے ہیں تو نعم البدل کے طور پر آپ کے یہاں کیا استعمال ہو رہا ہے؟
 
قیمت کا نہیں پتا کہ ان دنوں نا خریدے نا بھاؤ پوچھا۔ البتہ سب سے مہنگے مہنگے کی دھائی سن رہے ہیں۔
البتہ ہر ہنڈیا میں ٹماٹر استعمال ضرور ہو رہے ہیں کہ ہمارے ہاں چار پانچ کلو اکٹھے لیکر فریز کرنے کا رواج ہے اور موجودہ سٹاک اس شارٹ فال سے پہلے کا ہے۔
 
اور وہ سترہ روپے کا ریٹ ؟
وہ تو شاید کراچی سبزی منڈی کا تھا۔ :p

ویسے ہمارے ایک دوست نے اس کی وجہ بھی پیش کی ہے۔
وہ بتاتے ہیں کہ یونیورسٹی دور میں ہاسٹل میں رہنے کی وجہ سے گھر کبھی کبھار جانا ہوتا تھا، ایک دفعہ اسی طرح گھر گئے ہوئے تھے تو امی نے دہی لانے کے لیے بھیجا۔ وہ آخری دفعہ کوئی چھ سال پہلے دہی لینے گئے تھے۔ جب دہی لے کر ریٹ پوچھا تو وہ ان کے ذہن میں موجود 40 روپے کے بجائے 120 روپے کلو تھا۔

تو وزیرِ خزانہ موصوف کی بھی غلطی نہیں ہے، جب آخری دفعہ انھوں نے کئی سال پہلے سبزی منڈی کا چکر لگایا ہو گا تو 17 روپے کلو ہی ہو گا۔ :)
 

بافقیہ

محفلین
ہندوستان میں عام قیمت ہے۔۔۔ اللہ کا شکر ہے۔۔۔ چالیس روپئے۔۔۔
لیکن پیاز کی قیمت روز افزوں ہے۔۔۔ ۱۰۰ روپئے تک پہنچ چکی ہے۔۔۔
 

فرقان احمد

محفلین
جس علاقے، شہر یا ملک میں جس شے کی پیداوار ہو گی، وہاں دیگر علاقوں، شہروں یا ملکوں کی بہ نسبت قیمت کم ہی ہو گی یا ہونی چاہیے۔
 

الف عین

لائبریرین
پچھلے بدھ کو میں پچاس روپیے کے تین کلو کے حساب سے لایا تھا، لیکن بہت اچھے ٹماٹر پچیس روپیے سے تھے۔ آج یہاں ہی ٹھیلے والا بیس روپیے کی آواز لگا رہا تھا جو اچھے ہی تھے۔ ممبئی کا بھاؤ تو نہیں معلوم، مگر ان لائن اور یہاں کے اخباروں میں بھی تیس روپیے سے کم نہیں۔ پاکستان کے بھاؤ کا دسواں حصہ!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں ریاض میں تقریباََ نو یا دس ریال فی کلو ہیں ۔یعنی کوئی ساڑھے تین ، چار سو روپے کلو ۔
ویسے عموماََ چار ریال کلو ہوتے ہیں ۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہم تو آج کل سالن میں ٹماٹر کے بجائے دہی ڈال کر بنوارہے ہیں، جیسے قورمے میں ٹماٹر کی جگہ دہی ڈالا جاتا ہے۔ ہم نے ٹماٹر کامکمل بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔
حکومتی موقف پر چلنے کا شکریہ :)
ٹماٹر مہنگے ہیں تو دہی استعمال کریں، شوکت یوسفزئی کا عوام کو مشورہ - ایکسپریس اردو
 

جاسم محمد

محفلین
یعنی لگ بھگ تین سو روپیے کلو ۔ یہی قیمت پاکستان میں بھی ہے۔ تب تو مہنگے نہ ہوئے؟
ایک کلو 2.9 سنگاپور ڈالر میں ملتے ہیں۔ یعنی 330 روپے قریبا۔
یہاں ریاض میں تقریباََ نو یا دس ریال فی کلو ہیں ۔یعنی کوئی ساڑھے تین ، چار سو روپے کلو ۔
ویسے عموماََ چار ریال کلو ہوتے ہیں ۔
نارویجن کرونرز کے حساب سے بھی یہی ریٹ ہے ٹماٹروں کا۔
 
Top