آپ کے علاقے کے ٹریفک کے قوانین اور معلومات

کعنان

محفلین
السلام علیکم

حال ہی میں ہماری ریاست میں نیا قانون پاس ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہینڈز فری کے علاوہ فون کا گاڑی میں کوئی بھی استعمال غیر قانونی ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے ٹیکسٹنگ منع تھی لیکن فون پر کال کر سکتے تھے

ہمارے یہاں دوران ڈرائیونگ اگر موبائل فون استعمال کرتے ہوئے کسی نے دیکھ کر فوٹو اتار لی یا سیول پولیس والے نے دیکھ لیا یا سٹریٹ کیمرہ میں آ گئے تو پہلے تھوڑی نرمی تھی مگر اب جرمانہ کے ساتھ پوائنٹس کر دئے گئے ہیں، ہاں بلیوٹوتھ یا ہینڈز فری استعمال کر سکتے ہیں۔

والسلام
 
محمد وارث

لائبریرین
مزید حیران کروں کیا؟
پاکستان میں کئی جگہوں پہ ہیلمٹ کے بغیر داخلہ منع ہے۔ جیسے کراچی میں ملیر کینٹ، راولپنڈی/اسلام آباد میں ڈی ایچ اے وغیرہ۔ اور ہم نے اپنی گنہگار آنکھوں سے ان جگہوں کے باہر ہیلمٹ کرائے پہ دینے کے کھوکھے لگے دیکھے۔ لوگ اپنا شناختی کارڈ رکھوا کے مبلغ 20 روپیہ کے عوض ہیلمٹ لے کر اندر داخل ہو جاتے ہیں۔ وہاں سے بندہ پیدل چل کر واپس آتا ہے اور ہیلمٹ واپس کر کے اپنا شناختی کارڈ چھڑاتا ہے اور یہ جا وہ جا۔
سیالکوٹ کینٹ میں بھی موٹر سائیکل سوار کا بغیر ہیلمٹ داخلہ منع ہے۔ پہلے صرف ڈرائیور کا ہیلمٹ لازمی تھی کچھ سالوں سے پیچھے بیٹھی مردانہ سواری کا بھی ہیلمٹ پہننا لازمی ہے (خواتین کو استثنا نہ جانے کیوں دے رکھا ہے)۔ مزید یہ کہ کینٹ کے اندر جگہ جگہ ایم پی چھاپوں کے لیے کھڑے ہوتے ہیں اور اگر کسی کو بغیر ہیلمٹ دیکھ لیں، چاہے وہ سول ہو یا فوجی، اس کا وہیں موٹر سائیکل پر بیٹھے بیٹھے چلان کر دیتے ہیں (سو یہ کرائے پر ہیلمٹ کا بزنس بھی نہیں چل سکتا بلکہ ہیلمٹ خریدنے ہی پڑتے ہیں، ایک درفطنی کسی نے یہاں یہ چھوڑی کہ کسی بریگیڈیر یا جنرل صاحب کا ہیلمٹ بیچنے کا کاروبار ہے یہاں، لا حول و لا۔۔۔۔۔۔۔)۔ :)
 
باباجی

اس معاملے لاہور کینٹ بہتر ہے ۔ بس چیک پوسٹ پہ اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے اس کے علاوہ ایم پی والے کہیں کہیں کھڑے ہوتے ہیں وہ بھی اگر روکیں تو اصل شناختی کارڈ مانگتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اتفاق ہے کہ ہم نے اب تک اس لڑی میں حصہ نہیں لیا ہے بلکہ پڑھا بھی نہیں ہے کہ یہاں کیا کیا باتیں ہوئی ہیں۔ تاہم اس کا نام پڑھ پڑھ کر رہ رہ کر اپنی ایک تحریر یاد آتی تھی سو وہ محفل میں شامل کر دی ہے۔ آپ احباب ملاحظہ فرمائیے۔ ہم تب تک دیکھیں کہ یہاں کیا باتیں ہو رہی ہیں۔ :)

نشست بند ، اردو اور چالان
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

یہ کیا ٹریننگ ہوتی ہے ؟

اس میں سپیڈ کیمرہ پر بتایا جاتا ہے کہ کس جگہ اور کیوں لگائے جاتے ہیں، جس پر سپیڈ کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے، پھر ویڈیوز کے ذریعے مختلف جگہوں پر لگے کیمروں پر ڈرائیونگ کے کیا اثرات ہوتے ہیں یہ ویڈیوز کی مدد سے بھی دکھا کر سمجھایا جاتا ہے۔

لیکن مقامی نیشنل کہتے ہیں حکومت میکنگ منی، جبکہ ایسا نہیں اس ٹریننگ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے کہ جس سے ایکسٹرا سیف ڈرائیونگ ہوتی ہے۔

والسلام
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمارے ہاں صوابی میں رکشے والے والے کو چھ سے زیادہ سواریوں پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔جرمانہ ادا کرنے کے بعد پھر آٹھ سواریوں کی اجازت ہوتی ہے صرف ایک دن کے لئے۔

تو کیا دن بھر کی مہلت سے جرمانے کے پیسے وصول ہو جاتے ہیں؟ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اس معاملے لاہور کینٹ بہتر ہے ۔ بس چیک پوسٹ پہ اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے اس کے علاوہ ایم پی والے کہیں کہیں کھڑے ہوتے ہیں وہ بھی اگر روکیں تو اصل شناختی کارڈ مانگتے ہیں۔
جی محترم، اصل شناختی کارڈ دکھانا تو یہاں بھی لازمی ہے اور ہر کسی کو، وہ گاڑی پر ہو، موٹر سائیکل یا بائسیکل پر ہو یا پھر پیدل ہو۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل دونوں سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی ہے۔ سال میں دو تین بار لائسنس چیک کرنے کا بھی سیزن چلتا ہے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس والے کو کینٹ میں داخل نہیں ہوتے۔ بقول ایک ستم ظریف کے، لگتا ہے کہ ہم سیالکوٹ کینٹ میں نہیں بلکہ جموں کینٹ میں داخل ہو رہے ہیں! :)
 
یاز

نیز چیک پوسٹوں پہ دہشت گرد، مشکوک یا شریف آدمی کی درجہ بندی گاڑی کے ماڈل اور قیمت وغیرہ سے ہوا کرتی ہے۔ ایک خاص قیمت یا ماڈل سے اوپر کی گاڑی چیکنگ سے مستثنیٰ قرار پاتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نیز چیک پوسٹوں پہ دہشت گرد، مشکوک یا شریف آدمی کی درجہ بندی گاڑی کے ماڈل اور قیمت وغیرہ سے ہوا کرتی ہے۔ ایک خاص قیمت یا ماڈل سے اوپر کی گاڑی چیکنگ سے مستثنیٰ قرار پاتی ہے۔
یہ بھی وجہ ہے اور کچھ شناسائی بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ میں روزانہ چار بار مختلف چیک پوسٹوں سے کینٹ میں داخل ہوتا ہوں (دفتر اور بچوں کے اسکول کے سلسلے میں) اور گو ملٹری پولیس والوں کی ڈیوٹی بدلتی رہتی ہے لیکن پھر بھی شناسائی پیدا ہو جاتی ہے اور ایسی صورت میں وہ دور ہی سے اشارہ کر دیتے ہیں کہ جا بھائی تُو تو جان چھوڑ! :)
 
ہاں جی ایسا بھی ہوتا ہے ۔ لاہور کینٹ میں اکثر پولیس والے چیکنگ کرتے ہیں بائیکرز کی اور گاڑیوں کی ایم پی والے ۔ ۔ پولیس والے تو شناسا ہوجاتے ہیں جاتےآتے لیکن ایم پی والوں کو شاذ ہی لچک دکھاتے دیکھا ہے
 
فلک شیر

محفلین
ہمارے ہاں غیر تحریر شدہ قانون ہے کہ اگلی سیٹ پر تین بندے علاوہ ڈرائیور بیٹھیں گے
اور
رستے میں ڈرائیور سے "ڈریور وزڈم" کا سبق لے کر اگلی نسلوں کو منتقل کریں گے
 
محمد عمر

لائبریرین
السلام علیکم

اس میں سپیڈ کیمرہ پر بتایا جاتا ہے کہ کس جگہ اور کیوں لگائے جاتے ہیں، جس پر سپیڈ کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے، پھر ویڈیوز کے ذریعے مختلف جگہوں پر لگے کیمروں پر ڈرائیونگ کے کیا اثرات ہوتے ہیں یہ ویڈیوز کی مدد سے بھی دکھا کر سمجھایا جاتا ہے۔

لیکن مقامی نیشنل کہتے ہیں حکومت میکنگ منی، جبکہ ایسا نہیں اس ٹریننگ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے کہ جس سے ایکسٹرا سیف ڈرائیونگ ہوتی ہے۔

والسلام

اس کورس کا صحیح نام نیشنل سپیڈاوئیرنیس کورس ہے اور اس کا مقصد ڈرائیوروں میں حد رفتار کی اہمیت اور تیزرفتاری کے نقصانات سے آگاہی ہے۔ یہ کورس ہر کسی کو افر نہیں کیا جاتا اور افسر مجاذ کی صوابدید پر ہے۔ عمومی طور پر اگر آپ حد رفتار سے ۱۰ میل فی گھنٹہ زائد تک جا رہے ہوں تو آپ کو افر کیا جاتا ہے اور وہ بھی تین سال میں ایک دفعہ۔ البتہ جرمانہ تو ضرور بھرنا پڑتا ہے۔
 
محمد عمر

لائبریرین
عجیب کورس ہے۔
اس کورس کو تو معاشرتی علوم میں شامل کرنا چاہیئے ۔اس کورس کے کنٹینٹس ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے واجبات میں نہیں شامل ہوتے ؟

ڈرائیوننگ لائسنس ٹیسٹ کی تو پوچھئے ہی مت۔ قسمت والوں کو ہی ملتا ہے۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

اس کورس کا صحیح نام نیشنل سپیڈاوئیرنیس کورس ہے اور اس کا مقصد ڈرائیوروں میں حد رفتار کی اہمیت اور تیزرفتاری کے نقصانات سے آگاہی ہے۔ یہ کورس ہر کسی کو افر نہیں کیا جاتا اور افسر مجاذ کی صوابدید پر ہے۔ عمومی طور پر اگر آپ حد رفتار سے ۱۰ میل فی گھنٹہ زائد تک جا رہے ہوں تو آپ کو افر کیا جاتا ہے اور وہ بھی تین سال میں ایک دفعہ۔ البتہ جرمانہ تو ضرور بھرنا پڑتا ہے۔

نہیں محترم آپ نے غلط سنا ہے، 10 مختلف قسم کی ورکشاپ کورسیز ہیں، 10 میل فی گھنٹہ کی سپیڈ والا کوئی آپشن نہیں اور نہ ہی یہ سپیڈ کہیں بھی ہے، یہ سپیڈ فیکٹری، یارڈ، بزنس سینٹر پرائیویٹ لینڈ کے اندر کی ہوتی ہے، جہاں سٹریٹ لائٹس ہوں وہاں کی سپیڈ لمنٹس 30 م ف گ ہے۔ ایکسیڈنٹس کو کم کرنے کے لئے اب کچھ عرص پہلے کچھ سٹریٹس کو 20 سپیڈز کیا گیا ہے۔ یہاں کیمرے نسب نہیں ہوتے بلکہ موبائل کیمرہ وین ایسی کسی بھی سٹریٹ میں کھڑی کی جاتی ہے۔
جہاں 20 سپیڈ والی سٹریٹس میں کیمرہ لگے گا اس کورس کا نام ہے "20 سپیڈ اویئرنس کورس"

جہاں 30 سے اوپر کی جتنی بھی سپیڈ پر کیمرہ لگے گا اس کورس کا نام "سپیڈ اویئرنس کورس" ہے۔

یہ کورس کسی کو بھی آفر نہیں کیا جاتا، بلکہ جب لیٹر موصول ہوتا ہے اس میں لکھا ہوتا ہے،

  1. جرمانہ اور اتنے پوائنٹس کے ساتھ لائسنس اس ایڈریس پر بھیجنا ہے۔
  2. ورکشاپ کورس کرنا ہے، تو ہم چیک کریں گے کہ آپ کو اس کی ضرورت ہے یا نہیں۔ (اس پر پہلے 3 سال تک کوئی بھی ڈرائیونگ افینس نہیں ہونا چاہے) تب ہی اس آپشن کو چوز کرنا ہے ورنہ جرمانہ بڑھ جائے گا اس لئے فارم کو غور سے پڑھنا بھی ضروری ہے۔
  3. کورٹ سے رجوع کرنا ہے۔
ان میں سے کسی ایک آپشن کو سلیکٹ کر کے فارم اس پتہ پر ارسال کری دیں۔
اگر فارم کو اگنور کر دیا اور اس مدت تک جواب نہیں دیا تو 1000£ جرمانہ کے ساتھ پوائنٹس لگیں گے۔

جب ورکشاپ کورس کی آفر ہو تو پھر جرمانہ نہیں بھرنا ہوتا پیارے

ڈرائیوننگ لائسنس ٹیسٹ کی تو پوچھئے ہی مت۔ قسمت والوں کو ہی ملتا ہے۔

اگر یہ برطانیہ سے ہے تو یہ آپ نے جس سے بھی سنا غلط سنا ہے آپ نے، جتنا آسان ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا اس ملک سے ہے دوسرے ممالک میں نہیں، دنیا کا سب سے مشکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا الامارات کی اسٹیٹ ابوظہبئی ہے۔

والسلام
 
آخری تدوین:

محمد عمر

لائبریرین
السلام علیکم

نہیں محترم آپ نے غلط سنا ہے، 10 مختلف قسم کی ورکشاپ کورسیز ہیں، 10 میل فی گھنٹہ کی سپیڈ والا کوئی آپشن نہیں اور نہ ہی یہ سپیڈ کہیں ۔۔۔۔
ج
جی میں یہ کورس کر چکا ہوں اس لئے بتا رہا ہوں۔ باقی باتیں جع اپ نے لکھی ہیں وہ تقریبا اس ٹکٹ کے مندرجات ہیں جو آپ وصول کرتے ہیں اور یہ جس کاونٹی میں ہوا ہے اس پر منحصر ہے کہ وہ آپ کو کیا آپشن دیتی ہے ۔اس کا کوئی قانون نہیں ہے کہ کسے آفر ہو۔ البتہ کچھ گائیڈلائنز ہیں جیسے کہ Speed awareness courses - Gocompare.com
 
Top