آپ کے علاقے کے ٹریفک کے قوانین اور معلومات

ہادیہ

محفلین
بھئی ہمارے علاقے میں صرف ایک اصول ہے۔۔
آن دیئو۔۔ آن دیئو۔۔ استاد جی۔۔جان دیئو۔۔ جان دیئو۔۔پکی نا چھڈیو۔۔۔ :p۔۔ (نوٹ: سامنے دیکھتے ہوئے کوئی گدھا گاڑی،بیل گاڑی وغیرہ تو نہیں آرہی۔۔)
بس پھر ڈرائیور ایسے بس چلاتا جیسے ریس لگائی ہو۔۔ اور ہم جیسے سکھے بندے پورے راستے ایکسرسائز کرتے جاتے۔۔۔:D
اور دوسرا اصول ہارن پہ ہاتھ رکھو۔:p
خود ہی راستہ ملتا جائے گا۔۔:sneaky:
 

ہادیہ

محفلین
آن دیئو ۔۔ جان دیئو استاد جی۔۔ ہمارے ہاں ٹریفک سگنل ہی ہیں۔۔ گاڑی کہاں کس سپیڈ سے چلانی ہے یا کہاں روکنی ہے۔۔ وہ اسی سگنلز سے پتہ چلتا۔۔
 

زیک

مسافر
یاز بھائی یہ کرتب میں خود بھی موٹر سائیکل پر کراچی میں برسوں دکھاتا رہا ہوں۔
بہت سال پہلے کی بات ہے دو دوستوں کو موٹرسائیکل پر ایک کرتب کا شوق چرایا۔ ایک موٹرسائیکل چلا رہا تھا اور دوسرا اس کے پیچھے بیٹھا تھا۔ انہوں نے چاہا کہ چلتے موٹرسائیکل پر جگہ تبدیل کریں۔ چلانے والا سامنے کو جھک گیا اور دوسرا اس کے اوپر سے آگے آنے کی کوشش کرنے لگا۔ ظاہر ہے اس کوشش میں دونوں زمین پر تھے۔ خوش قسمت تھے کہ صرف ایک آدھ ہڈی ہی ٹوٹی۔
 

فاتح

لائبریرین
حال ہی میں ہماری ریاست میں نیا قانون پاس ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہینڈز فری کے علاوہ فون کا گاڑی میں کوئی بھی استعمال غیر قانونی ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے ٹیکسٹنگ منع تھی لیکن فون پر کال کر سکتے تھے
کیا نیویگیشن کے طور پر فون کا استعمال بھی؟
 

شاہد شاہ

محفلین
اور ظاہر ہے یہ آئیڈیا آپکا تھا اور موٹر سائیکل آپ ہی چلا رہے تھے
بہت سال پہلے کی بات ہے دو دوستوں کو موٹرسائیکل پر ایک کرتب کا شوق چرایا۔ ایک موٹرسائیکل چلا رہا تھا اور دوسرا اس کے پیچھے بیٹھا تھا۔ انہوں نے چاہا کہ چلتے موٹرسائیکل پر جگہ تبدیل کریں۔ چلانے والا سامنے کو جھک گیا اور دوسرا اس کے اوپر سے آگے آنے کی کوشش کرنے لگا۔ ظاہر ہے اس کوشش میں دونوں زمین پر تھے۔ خوش قسمت تھے کہ صرف ایک آدھ ہڈی ہی ٹوٹی۔
 

سید عمران

محفلین

کعنان

محفلین
السلام علیکم

ڈرائیونگ ٹیکنک والے دھاگے کی طرح یہ دھاگا آپ کے علاقے کے ٹریفک کے قوانین ست متعلق عام معلومات کے لیے کھولا گیا ہے۔اس میں معلومات شریک کرنے کے علاوہ موضوع پر سوال جواب بھی کیے جانے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ دھاگا زیادہ مفید ہو۔
ایک سوال سے آغاز کرتا ہوں کہ آپ کے ہاں سپیڈ سے زیادہ جانے کا جرمانہ کتنا ہوتاہے ؟

ہمارے یہاں سپیڈ سے زیادہ جانے پر تو کچھ نہیں ہوتا ہاں سپیڈنگ کیمرہ کی زد میں آنے پر 100£ جرمانہ اور لائسنس پر 3 پوائنٹس لگتے ہیں۔

کسی بھی ایک غلطی پر 3 پوائنٹس اور4 غلطیوں، 12 پوائنٹس پر لائسنس کینسل۔

موٹر وے پر سپیڈ لمٹس 70 میل فی گھنٹہ ہے اور کہیں ریڈار لگا ہوا ہو اور 120 میل فی گھنٹہ کی سپیڈ پر ریڈار نے پکڑ لیا تو موٹروے پولیس ریکارڈ شدہ کلپس کوٹ کو کیس بنا کے ریفر کرتی ہے جس پر لائسنس کینسل اور 2 سال تک ڈرائیونگ بین، ہزار پاؤنڈز تک جرمانہ اور جیل بھی ہو سکتی ہے۔ پھر دو سال بعد دوبارہ لائسنس نئے سرے سے پاس کرنا پڑے گا، لیکن ایسا سال میں ایک مرتبہ ہی ہوتا ہے کیونکہ سب اس معاملہ میں احتیاط ہی برتتے ہیں۔

والسلام
 
آخری تدوین:

کعنان

محفلین
السلام علیکم

کراچی میں گورنر ہاؤس کے قریب ایک ساتھی کے ساتھ ڈبل سواری کے ”جرم“ میں دھر لیا گیا تو 8 ماہ تک مجسٹریٹ صاحب کے دفتر چکر لگتے رہے کیوں کہ ناچیز مٹھی گرم کرنے کا قائل نہیں تھا۔ 8ویں ماہ دوست نے 1000 روپے ”نقد“ جمع کراکر دونوں کی جان چھڑوادی۔ وہ دِن ہے اور آج کا دِن توبۃ النصوح کرکے ٹریفک قوانین کے سامنے ”ہاتھ اور پاوں“ دونوں بندھے ہوتے ہیں۔:)

ایسے ہی ایک مرتبہ پاکستان جانا ہوا تو موٹر سائیکل پر ریگل چوک اشارہ پر رکا اور تیسری لین میں تھا، آفیسر نے موٹر سائیکل کی چابی نکالی اور مجھے کہا سائیڈ پر آ جاؤ۔
پھر اس نے کہا کہ موٹر سائیکل پہلی لین میں چلانی ہوتی ہے آپ تیسری لین میں چلا رہے ہیں، میں نے اسے کہا کہ میں چھٹی پر آیا ہوں معلوم نہیں کہ کب کیا قانون تبدیل ہوا، خیر اس نے لائسنس مانگا توہ بھی یہیں کا تھا اس پر بھی تھوڑی بحث ہوئی، پھر میں نے اسے بیک ڈور پیمنٹس کا کہا تو اس نے 150 کی پرچی مجھے دی اور میرا لائسنس اپنے پاس رکھ کے کہا، سر جی جی پی اور میں جرمانہ جمع کروا آئیں اور لائسنس لے لیں یہیں آ کر مجھ سے۔ جس پر معلومات کے مطابق ویسا ہی کرنا پڑا اور لائسنس ملا۔


والسلام
 
آخری تدوین:

کعنان

محفلین
السلام علیکم

تقریباً چار سال پہلے اوور سپیڈ کی وجہ سے کمیرے کی زد میں آئی تھی، تب تقریب 50 کویتی دینار جرمانہ ہوا تھا جو عدنان نے پے کر دیا تھا لیکن کافی سنائی بھی مجھے ، اس کے بعد ایک دفعہ سیٹ بیلٹ نہ لگانے کی وجہ سے 10 دینار کا جرمانہ ہوا

سمائل! اگر دوبارہ ایسا ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں لائسنسگ ڈپارٹمنٹ جہاں جرمانہ جمع کروانا ہوتا ہے وہیں کسی کو پوچھیں مدیر کا کمرہ کونسا ہے اس کے پاس جائیں جرمانہ کی پرچی اس کے سامنے رکھیں اور صرف یہ کہنا ہے "سیدی من فضلک" مدیر یا تو جرمانہ کم کر دے گا یا بالکل ختم کر کے پرچی پر لامانع لکھ دے گا، اس پرچی کو جرمانہ جمع کرنے والے شرطہ کے پاس لے جائیں وہ کمپیوٹر سے اسے کلیئر کر دے گا۔

چند مہینے پہلے اہلیہ کی دوران ڈرائیونگ کار سپیڈنگ کیمرہ کی زر میں آ گئی، مجھے نہیں بتایا، جب لائسنسگ ڈپارٹمنٹس سے لیٹر موصول ہوا جس پر 100£ جرمانہ اور 3 پوائنٹس کے لئے لائسنس ساتھ بھیجنا پر لکھا ہوا تھا، جب میں جاب سے گھر آیا تو دیکھا کہ ڈرائینگ روم میں بیٹھی رو رہی ہے، رونے کی وجہ پوچنے پر اس نے لیٹر میرے سامنے رکھ دیا، خیر مجھے اس پر ایک فارمولہ معلوم تھا میں نے اسے نہیں بتایا اور اس تھوڑا ڈرایا تاکہ مزید اور رو لے اور آئیندہ احتیاط برتے گی۔ پھر تھوڑی دیر بعد میں نے لیٹر کے جواب میں انہیں ورکشاپ ٹریننگ کا آپشن چوز کیا جس پر معاملہ ٹریننگ پر ختم ہوا، ٹریننگ کے بعد میں نے اسے پھر ریمائیڈ کروایا کہ احتیاط برتنا جس پر اس نے جواب دیا کہ کوئی بات نہیں اب کی مرتبہ ایسا ہوا تو آپکے لائسنس پر آپکو ورکشاپ ٹریننگ کرواؤں گی۔ آف!

والسلام
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

بہت سے لوگ اور خاص طور پر ٹیکسی والے تو بس آگے بیلٹ ڈال لیتے ہیں۔ ہک نہیں کرتے۔

پاکستان میں یہ المیہ ہے کہ سیٹ بیلٹ نہیں لگانی پولیس والا آئے گا تو اسے دیکھ لیں گے، ایک مرتبہ اپنے کزن کی کار میں بیٹھنا ہوا میں نے سیٹ بیلٹ لگائی تو اس نے میری سیٹ بیلٹ اتار دی اور کہا ڈرنے کی ضرورت نہیں میں دیکھ لوں گا، جس پر میں نے اسے سمجھایا کہ سیٹ بیلٹ اپنی سیفٹی کے لئے باندھی جاتی ہے کسی سے ڈر کے نہیں، خدا نہ خواستہ اگر ایکسیڈنٹ ہو جائے تو بیلٹ بندہ کو وہیں روک دیتی ہے اور اگر بیلٹ نہ لگائی ہو تو بندہ وینڈ سکریں تو چیڑتا ہوا باہر سامنے کسی چیز کو جا کر لگے گا جس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے، آپ بھی اسے لگایا کرو۔

والسلام
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم


3 سال تک اگر کوئی جرمانہ یا پوائنٹس نہیں لگے ہوں تو ورکشاپ ٹریننگ کا آپشن موجود ہوتا ہے جس پر پھر لائسنسگ ڈپارٹمنٹ ریکارڈ چیک کرتی ہے اور اپروول کر دیتی ہے جس پر وہ ایک ویب سائٹ کا لنک فراہم کرتے ہیں وہاں 30 دن کے اندر ٹریننگ بک کروانی پڑتی ہے، جس پر 80£ فیس ہے اور 4 گھنٹہ کی ٹریننگ ہوتی ہے، ٹریننگ کے بعد وہی لائسنسگ ڈپارٹمنٹ کو رپورٹ کرتے ہیں۔ پھر اگلا کیمرہ 3 سال کے بعد لگنا چاہئے تو پھر یہی ٹریننگ نہیں تو جرمانہ اور پوائنٹس۔
ہر کسی کو اس کا علم نہیں ہوتا اور وہ لائسنس خراب کروا بیٹھتے ہیں۔

والسلام
 
Top