خاکسار نے ایک عدد اینڈرائیڈ سیٹ لیا ہے اور اس میں کچھ ضروری ایپس تو اس دوست نے ہی انسٹال کردیں جس سے اوپننگ کرائی تھی کچھ پہلے سے انسٹال تھیں جیسے واٹس ایپ اور فیس بک وغیرہ اور کچھ بعد میں خود کی ہیں۔ مزید کے لئے اس دھاگے کو دیکھا جو سمجھ آیا ان کے مطابق مزید ایپس کی ایک لسٹ بنالی ہے جو اب انسٹال کروں گا۔ اس لسٹ کو دیکھ کر دوست احباب مشورہ دیں کہ اگر کوئی مفید ایپ رہ گئی ہے تو بتادیں۔
جو پہلے سے انسٹال کرچکا ہوں:
Google Keep ۔۔۔۔۔۔ نوٹس وغیرہ لینے کے لئے
Google Calender۔۔۔۔۔۔۔۔ ریمائینڈر وغیرہ جیسے کاموں کے لئے
Swift Key
WPS Office
SpeakingPal ...... انگلش لرننگ
Duolingo ۔۔۔۔۔ انگلش لرننگ
Google PDF Viewer
PDF Reader ......... یہ مجھے بہت اچھا لگا کہ اس میں ویژول شیلف بنے ہوئے نظر آتے ہیں مزید جہاں سے کتاب پڑھنی چھوڑی تھی وہیں سے دوبارہ صفحہ نمبر کھلتا ہے وغیرہ لیکن اس میں ایک مسئلہ ہے کہ ہر بار اوپن کرنے پر اشتہار نظر آتا ہے فل اسکرین پر۔ اس کا کوئی اچھا سا بغیر اشتہار کا مفت متبادل کسی کے علم میں ہے تو پلیز شئیر کریں ای بک اور پی ڈی ایف کے لئے جو بطور خاص پڑھنے والوں کی آسانی کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہو۔
مزید جن ایپس کی اس دھاگے کو پڑھ کر لسٹ بنائی ہے وہ درج زیل ہیں:
Khan Academy
Over photoeditor
Evernote
merriamwebster dictionary
Dewan e ghalib
CamScanner
ان کے علاوہ اگر کوئی مفید ایپ کسی کے علم میں ہو جو اس دھاگے میں شئیر نہ کی گئی ہو تو دوستوں سے گزارش ہے کہ پلیز شئیر کریں۔