آپ کے فون میں کون کون سی اپلیکیشنز اور گیمز ہیں؟

arifkarim

معطل
عباس بھائی، بات اگر "اپنےآپ کو بہتر سمجھنے" کی ہے تو وہ تو نوکیا اور بلیک بیری بھی اپنے آپ کو سمجھتے ہیں۔ :laughing:
اب سمجھ آئی کہ آپ اس دن ملاقات کیلئے کیوں نہیں آئے کہ ہمارے پاس عباس اعوان صاحب عرف آئی فون ڈویلپر بھی موجود تھے :)
 
عباس اعوان

محفلین
عباس بھائی، بات اگر "اپنےآپ کو بہتر سمجھنے" کی ہے تو وہ تو نوکیا اور بلیک بیری بھی اپنے آپ کو سمجھتے ہیں۔ :laughing:
ہاہاہاہاہاہا
مارکیٹ شئیر اور پروفٹ ارننگز تو کچھ اور ہی کہانی سنا رہےہیں۔
ویسے میری مراد ایپل فین بوائز سے تھی۔
 
فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا
مارکیٹ شئیر اور پروفٹ ارننگز تو کچھ اور ہی کہانی سنا رہےہیں۔
ویسے میری مراد ایپل فین بوائز سے تھی۔
ہمارے محلے میں زیادہ جلیبیاں جس دکان والے کی بکتی ہیں اس کی کوالٹی گھٹیا ہے لیکن مارکیٹنگ اچھی ہے۔ یہی حال ایپل کا ہے۔ :laughing:
ہم بطور صارف یا خریدار جب دو پراڈکٹس کا موازنہ کرتے ہیں تو زیادہ یا کم بکنے کی بنیاد پر نہیں کرتے بلکہ صرف ٹیکنیکل سپیسیفکیشنز (پروسیسنگ پاور، میموری، سٹوریج، ریزولیوشن, وغیرہ) اور ان کی قیمتوں کے مابین کرتے ہیں۔
جس دن ایپل کی پراڈکٹس میں بہتر پروسیسنگ پاور، ریم، سٹوریج، سکرین ریزولیوشن وغیرہ مل گئی اور اینڈرائڈ سے کم قیمت پر اس دن ہم چار حرف بھیجیں گے سیم سنگ پر اور ایپل خرید لیں گے۔
 
فاتح

لائبریرین
اس باجے کو لاگ آؤٹ کر دیا کریں :(
کون سا باجا؟ سکائپ؟ ہاہاہاہاہاہاہا
جب سے مائکرو سافٹ نے خریدا ہے وہ باجا اس میں بگز ہی بگز نظر آتے ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر نئے سے نئے۔ لاگن پڑے پڑے خود ہی فریز ہو جاتا ہے۔ :(
 
زیک

مسافر
جہاں تک میرا ناقص علم ہے تو آئی فون میں "جیل بریکنگ" غیر قانونی ہے، جبکہ اینڈروئیڈ پوری آزادی دیتا ہے ڈویلپرز کو۔ بس اسی بات پر میرا ووٹ انڈروئیڈ کے حق میں ہے۔
امریکہ میں جیل بریک غیر قانونی نہیں ہے۔ باقی ملکوں کا نہیں معلوم۔
 
ناصر رانا

محفلین
امریکہ میں جیل بریک غیر قانونی نہیں ہے۔ باقی ملکوں کا نہیں معلوم۔
باقی ملکوں میں بھی نہیں ہے، کچھ عرصہ پہلے نیٹ پر ایک تحریر پڑھی تھی جس کا عنوان تھا کہ "ایسی باتین جو غیرقانونی ہیں مگر اکثریت کو معلوم نہیں"
چونکہ آئی فون بالکل پسند نہیں اسلئے مزید نہ تو تحقیق کی نہ ہی سوچا اس پر۔
آج عارف بھائی کے جواب کے بعد تلاش کیا تو معلوم ہوا کہ اس سے متعلق بہت سے ابہام ہیں محض اور کبھی کسی کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں آئی۔
 
http://copyright.gov/1201/2015/fedreg-publicinspectionFR.pdf
 
ناصر رانا

محفلین
اصلی جیل بریک تو پاکستان میں بھی ممنوع ہے:)
ممنوع کا تو نہیں پتا، اکثر ایسے بیان سنتا ہوں کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مجرمان بنا اجازت ہی قانون کو ہاتھ میں بھی لیتے ہیں اور پیروں میں بھی روندتے ہیں۔
 
Top