آپ کے فون میں کون کون سی اپلیکیشنز اور گیمز ہیں؟

فاتح

لائبریرین
کچھ نمبر تو اس نے واقعی شناخت کرلیے ہیں لیکن کچھ کو شناخت نہیں کر رہا۔ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ صرف انہی لوگوں کے نمبر شناخت کرتا ہے جو آن لائن ہیں یا پھر کوئی اور وجہ ہے؟
مجھے اس کی ضرورت اس لیے پیش آ رہی ہے کہ سم ڈپلیکیٹ نکلوانے کی وجہ سے میرے سب کانٹیکٹس ڈیلیٹ ہوگئے تھے۔
محمد تابش صدیقی
فاتح
حمیرا عدنان
مجھے نہیں معلوم کیونکہ میں نے کبھی یہ استعمال نہیں کی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایپ سب سے پہلے میری کانٹیکٹ لسٹ اپنے پاس کاپی کرتی ہے۔ جن ایپس کے بغیر گزارا مشکل ہے مثلاً واٹس ایپ اور گوگل وغیرہ انھیں تو کانٹیکٹ لسٹ دینا مجبوری ہے لیکن اس جیسی ہر ٹکے ٹکے کی ایپ کو کانٹیکٹ لسٹ نہیں دے سکتا۔
 

محمدظہیر

محفلین
کچھ نمبر تو اس نے واقعی شناخت کرلیے ہیں لیکن کچھ کو شناخت نہیں کر رہا۔ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ صرف انہی لوگوں کے نمبر شناخت کرتا ہے جو آن لائن ہیں یا پھر کوئی اور وجہ ہے؟
مجھے اس کی ضرورت اس لیے پیش آ رہی ہے کہ سم ڈپلیکیٹ نکلوانے کی وجہ سے میرے سب کانٹیکٹس ڈیلیٹ ہوگئے تھے۔
محمد تابش صدیقی
فاتح
حمیرا عدنان
اس ایپ کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ موبائل میں غیر محفوظ شدہ فون نمبر کی انفارمیشن دیتا ہے، یہ ایپ انسٹال کرنے کی دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ اسپیم نمبروں کو بلاک کر دیتا ہے. جہاں تک نمبروں تک رسائی کی بات ہے تو ٹرو کالر بہت بڑی ڈائریکٹری ہے، اگر میرے پاس سے نمبر نہ لے تو دوسروں کے پاس سے مل ہی جاتے ہیں.
اس ایپ کے متعلق بہت سی باتیں سنیں ہیں پتا پتا نہیں کتنی سچی ہیں. لیکن یہ ایپ میرے لیے تو بڑے کام کی ہے.
 
جہاں تک نمبروں تک رسائی کی بات ہے تو ٹرو کالر بہت بڑی ڈائریکٹری ہے، اگر میرے پاس سے نمبر نہ لے تو دوسروں کے پاس سے مل ہی جاتے ہیں.
جی بالکل۔
میرے والد صاحب کا نمبر اس میں "معین ماموں" کے نام سے آیا۔ ظاہر ہے ان کے کسی بھانجے کی ڈائریکٹری سے اٹھایا ہوگا:)
 

فاتح

لائبریرین
جہاں تک نمبروں تک رسائی کی بات ہے تو ٹرو کالر بہت بڑی ڈائریکٹری ہے، اگر میرے پاس سے نمبر نہ لے تو دوسروں کے پاس سے مل ہی جاتے ہیں.
اس ایپ کے متعلق بہت سی باتیں سنیں ہیں پتا پتا نہیں کتنی سچی ہیں. لیکن یہ ایپ میرے لیے تو بڑے کام کی ہے.
نمبر تو ٹیلی فون ڈائریکٹری میں بھی لاکھوں کروڑوں ہوتے ہیں لیکن یہ بہت ذاتی نوعیت کی معلومات ہیں کہ "میرے" پاس کس کس کا نمبر محفوظ ہے۔
 

ہادیہ

محفلین
Truecaller میں آپ اپنا نمبر چھپا سکتے ہیں
اس کے بعد وہ آپ کا نام نہیں بتائے گا
کیسے؟؟ میں نے یہ ایپ ایک دوست کے کہنے پر انسٹال کی تھی اس کے مطابق یہ unknown نمبرز کی شناخت کرکے آپ کو بتا سکتا ہے۔۔ کہ کال کرنے والا/والی کون ہے۔۔ خاص کر تنگ کرنے والوں کا پتہ چل جاتا ہے۔
 

مزمل اختر

محفلین
لو میں ایسے ہی شوخی بنی پھر رہی تھی مجھ سے پہلے بھی لوگوں نے اچھے کام کئے ہیں :p
پتا نہیں تھا ورنہ شروع ہی نہیں کرتی:unsure:
ایسا کچھ نہیں ہے آپ کی اس لڑی سے میں اب تک مستفیض ہورہا ہوں، جب سے آپ نے SwiftKey کے بارے میں بتایا ہے کوئی اور کیبورڈ اب پسند ہی نہیں آتا میری تو رائے ہیں کہ ان دنوں بھی آپ نے کچھ نئی اپلیکیشن استعمال کی ہوتو ضرور مطلع فرمائیں
 

جاسمن

لائبریرین
CamScanner -Phone PDF Creator
اس سوفٹویر کی مدد سے آپ اپنی کتابوں کو اپنے موبائل کے کیمرے کی مدد سے سکین کر سکتے ہیں اور پی ڈی ایف فائلز میں بھی کنورٹ کر سکتے ہیں
کسی بھی کتاب کو سکین کرنے سے پہلے اپنے کیمرے کی ریزلوشن تبدیل کر لیں تاکہ پی ڈی ایف فائل کا سائز زیادہ نا ہو
CamScanner-Windows-Phone.jpg
یہ بہترین ہے۔ میں بھی استعمال کروں گی ان شاءاللہ۔
 

جاسمن

لائبریرین
میں فون کی سکرین پر کم از کم چار فولڈرز بناتا ہوں:
  1. Google گوگل کی تمام ایپس کے لیے۔
  2. Social سوشل میڈیا سے متعلق ایپس مثلاً فیس بک، ٹویٹر، ہینگ آؤٹ، سکائپ، وغیرہ وغیرہ کےلیے
  3. Tools ٹولز کی ایپس کے لیے
  4. Misc. متفرق ایپس
یوں میرے لیے ان ایپس کو کم سے وقت میں تلاش کر کے استعمال کرنا آسان ہو جاتا ہے
یہ اچھا طریقہ ہے۔ ورنہ کسی ایپ کو تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات بار بار اس پہ سے گزر جاتے ہیں اور نظر نہیں آتی۔ یا صرف میرے ساتھ ہی ایسا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کل سے میں ایک ایپ استعمال کر رہا ہوں جس کا نام Minimalist Phone App ہے۔

یہ ایک طرح کی لانچر ایپ ہے۔ یہ آپ کے فون کو سادگی کا حُسن عطا کرتی ہے یعنی Minimalist Look دیتی ہے۔ :) اور آپ کو وقت ضائع کرنے والی ایپس سے بچاتی ہے۔ لیکن اگر آپ فون اور سوشل میڈیا کے بہت زیادہ عادی (Addictive) ہیں تو آپ کو شاید اس ایپ کا استعمال جاری رکھنا مشکل لگے۔

تاہم اگر آپ خود پر قابو پانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر یہ ایپ آپ کا بہت سا قیمتی وقت بچا سکتی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
Screenshot-20250420-051139-2.png

میں اس میں سافٹ کارڈز، پریزینٹیشن اور ویڈیوز وغیرہ بناتی ہوں۔ رشتے داروں میں شادی تھی۔ محمد کو انھوں نے کارڈ بنانے کا کہا۔ وہ گھر آیا ہوا تھا لیکن ایم یو این کو چئیر کر رہا تھا تو بے حد مصروف اور رات گئے تک۔ میں نے سوچا کہ میں خود بنا دیتی ہوں۔ میں نے دو کارڈز بنائے۔ دو ویڈیو دعوت نامے بنائے۔ ایک شادی کا اور ایک مہندی کا۔ رشتے داروں میں بلے بلے۔ :)
 
یہاں ہم اپلیکیشنز اور گیمیز کے بارے میں بات کریں گئے
اور نئی نئی اپلیکیشنز جو آپ استعمال کرتے ہیں وہ سب کو بتائیں گے۔
محفل فورم پر تصاویر شئیر کرنے کے لیے میں Photobucket نام کی اپلیکیشن استعمال کرتی ہوں جو آپ کو پانچ جی بی تک فری سپیس دیتی ہے آپ کی تصاویر دیر تک محفوظ رہے گی جس سے آپ اپنی تصاویر کسی بھی جگہ شئیر کر سکتے ہیں :):)
فوٹو بکیٹ اب فری نہیں ہے ۔
 
میرے موبائل پر یہ ایپلیکیشنز انسٹالڈ ہیں، اگر کسی کے حوالے سے معلومات چاہیے ہوں تو پوچھ لیں۔ :)
ان کے علاوہ ابھی ابھی آپ کی وساطت سے فوٹو بکٹ انسٹال کی ہے۔ جزاک اللہ
Screenshot_2015-12-26-16-22-33_zpsquztmugt.png

Screenshot_2015-12-26-16-23-02_zpspcmludkm.png

Screenshot_2015-12-26-16-23-15_zpsnvg02254.png

Screenshot_2015-12-26-16-23-44_zpsggjevdf0.png
آپ کےموبائل کی تصویر دیکھ کر بہت ساری ایپلیکیشن اپنے موبائل میں انسٹال کی ہیں لیکن ابھی استعمال نہیں کیا ۔
 
آخری تدوین:
Top