دھاگے کے عنوان سے سمجھ تو آپ گئے ہونگے،،،
چلیں اب یہ بتائیں کہ ایسی کیا وجہ ہوئی تھی جو آپ محفل میں تشریف لے آئے؟ ؎
کسی رکن کی وجہ سے؟
گوگل پہ آوارہ گردی کے نتیجے میں؟
یا دیگر؟
گوگل پر آوارہ گردی کر رہا تھا۔ اچانک دماغ کی کوئی رگ ہلی اور بچپن کی کتابیں یاد آگئیں۔
وہ کتابیں جو بچپن میں پڑھی تھیں۔۔۔
دماغ پر زور دے کر نام یاد کیا اور لکھ کر اینٹر مارا۔
کچھ نہ ملا۔۔۔۔
پھر اردو میں لکھ کر اینٹر مارا تو اردو محفل کا ایک لنک ملا۔
وہاں راشد اشرف صاحب نے کچھ سرورق پوسٹ کیے تھے ان کتب کے۔ پوسٹ کو پڑھا تو وہ قیصرانی بھائی کی ترجمہ کردہ مکمل کتاب نکلی۔
اب منصور بھائی سے رابطہ کرنے کے لیے رجسٹرڈ ہونا ضروری تھا سو اسی لالچ میں رجسٹرڈ ہوگیا۔۔۔
اب کوئی مجھے اس بات کا جواب دے کہ
"کیا لالچ بری بلا ہے۔"