آپ کے مستعمل مجرب نسخے

سید عمران

محفلین
اس لڑی میں تحریر کیجے عام نوعیت کی بیماریوں سے متعلق وہ نسخے جونسل در نسل، سینہ بسینہ یا کسی بھی ذریعہ سے آپ تک پہنچے ہیں، استعمال ہورہے ہیں اور بہتر نتائج کے حامل رہے ہیں...
چاہے ہربل ہوں، ہومیو پیتھک ہوں، ایلوپیتھک ہوں یا پھل، سبزیوں، اناج، خشک میووں یعنی علاج بالغذا پر مبنی ہوں...
شرط صرف ان کا ذاتی استعمال اور مفید ہونا ہے...
بیماریوں کے علاج کےعلاوہ فرحت بخش، موسم کے برے اثرات سے حفاظت کے لیے نیز کمزوری دور کرنے اور طاقت حاصل کرنے کے لیے قوت بخش اجزاء کی حامل ترکیبیں بھی پیش کی جاسکتی ہیں...
جن احباب کو اس لڑی سے مناسبت نہ ہو ان سے گزارش ہے کہ وہ اس کو موضوع سے دور لے جانے کی بجائے خود اس سے دور رہیں...
عین نوازش ہوگی!!!
 

سید عمران

محفلین
سب سے پہلے ایک مجرب نسخہ جو فوری مگر عارضی طور پر چھینکوں کو روک دیتا ہے پیش خدمت ہے...
اگر کہیں ضروری جانا ہو اور بے تحاشہ چھینکیں آرہی ہوں تو امرود کے دو تین پتے دھو کر ایک پیالی پانی میں ڈالیں ساتھ تین ثابت کالی مرچ ڈال کر جوش دیں اور ہلکا گرم پی لیں...
عارضی طور پر چھینکیں فورا رک جائیں گی...
بعد میں نزلہ کا مکمل علاج کرتے رہیں!!!
 
الٹی ,قہے ہونے لگ جائیں تو فوری لیموں کاٹ کر دو ٹکڑے کر لیں اور ایک ٹکڑا نیچوڑ کر متاثرہ مریض کو پلا دیں ,الٹی قہے ہونا بند ہوجائے گی۔
الحمدللہ آزمایا ہوا ٹوٹکا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

اے خان

محفلین
لہسن صبح نہار منہ کھانا بلڈ پریشر کے مریض کے لیے فائدہ مند ہے. صرف سنا ہے آزمایا نہیں ہے.
 

محمد وارث

لائبریرین
انتہائی آزمودہ اور مجرب نسخہ۔ کئی بار آزما چکا ہوں۔ جب کبھی سر میں شدید درد ہو تو ایک یا دو گولی پیناڈول! :)
 
انتہائی آزمودہ اور مجرب نسخہ۔ کئی بار آزما چکا ہوں۔ جب کبھی سر میں شدید درد ہو تو ایک یا دو گولی پیناڈول! :)
بہت خوب! میرا بھی بارہا آزمودہ ہے۔
ویسے یہاں ٹوٹکوں کے ساتھ ہلکی پھلکی زیر استعمال ایلوپیتھک دوائیں بھی بتاتے جائیں تو ہمارا بہت بھلا ہوگا۔ کہ ٹوٹکوں سے تو ہمارا کچھ بھی نہیں بگڑتا!!
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب! میرا بھی بارہا آزمودہ ہے۔
ویسے یہاں ٹوٹکوں کے ساتھ ہلکی پھلکی زیر استعمال ایلوپیتھک دوائیں بھی بتاتے جائیں تو ہمارا بہت بھلا ہوگا۔ کہ ٹوٹکوں سے تو ہمارا کچھ بھی نہیں بگڑتا!!
میرے مستقل استعمال میں بلامبالغہ آٹھ دس بارہ قسم کی ایلوپیتھک دوائیاں ہیں سو ساری ہی آزمودہ ہیں، لیکن یہاں ان کو بتانے کا فائدہ کوئی نہیں۔ :)
 
اگر گلے میں انفیکشن ہو تو
ایک پیالی دیسی گھی میں
ایک انڈے کی زردی،
ایک چمچ سیاہ مرچ،
ایک اجوائن،
ادرک کا ٹکڑا اور
دار چینی کا ایک ٹکڑا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر چولہے پر دھیمی آنچ پر ابلنے تک پکائیں۔
ابال آ جائے تو مکسچر کو ایک گھنٹہ ٹھنڈا کرنے کے لیے چھوڑ دیں۔
ایک گھنٹہ بعد اس مکسچر کو چکھے بغیر کوڑےدان میں ڈالیں۔
فوراً کسی اچھے ای این ٹی سپیشلسٹ کو دکھائیں۔

آخری جملہ آزمودہ نسخہ ہے۔
 

سید عمران

محفلین
الٹی ,قہے ہونے لگ جائیں تو فوری لیموں کاٹ کر دو ٹکڑے کر لیں اور ایک ٹکڑا نیچوڑ کر متاثرہ مریض کو پلا دیں ,الٹی قہے ہونا بند ہوجائے گی۔
المحمد للہ آزمایا ہوا ٹوٹکا ہے۔
اس سے یاد آیا کہ لیموں کو کاٹ کر دو ٹکڑے کرلیں اور کٹا ہوا حصہ آگ پر ہلکا سا سینک کر چاٹنے سے الٹی رک جاتی ہے...
لیموں کے بیج چبا کر نگلنا اس سے بھی زیادہ سریع الاثر ہے!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
بشکریہ ابن سعید
بحوالہ محمد تابش صدیقی
  1. آسان نسخے‘‘ کے عنوان سے یہ نظم سیکڑوں بار چھپ چکی ہے ، لیکن اکثر شاعر نامعلوم درج ہوتا ہے یا کوئی غلط نام ۔ بے شمار حکیموں نے اسے خوش خط لکھوا کر اپنے مطب، کلینک پرآویزاں کیا اور یہ نظم ان کی ہی مشہور ہوگئی۔۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ نظم کسی حکیم کی نہیں، ایک بیوروکریٹ شاعر اسد ملتانی کی ہے۔ لیکن وہ محض بیورو کریٹ نہیں تھے ، اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر اورماہرِ اقبالیات تھے۔ اس نظم کی وجہ سے لوگ ان کے نام کے ساتھہ حکیم بھی لکھنے لگے۔ حالانکہ یہ سب کچھ محض مطالعے اور سیانوں کی صحبت سے اخذ کیا۔ یہ نظم پہلی بار مجید لاہوری کے رسالے ’’نمکدان‘‘ میں شائع ہوئی۔ اصل نظم کے سولہ اشعار ہیں لیکن لوگ اضافے کرتے رہے ہیں۔

    آسان نسخے

    جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے
    وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے
    ۔۔۔۔۔
    اگر تجھہ کو لگے جاڑے میں سردی
    تو استعمال کر انڈے کی زردی
    ۔۔۔۔۔
    اگرمعدے میں ہو تیرے گرانی
    تو جھٹ پی سونف یا ادرک کا پانی
    ۔۔۔۔۔
    اگر خوں کم بنے بلغم زیادہ
    تو کھا گاجر، چنے ،شلغم زیادہ
    ۔۔۔۔۔
    جو بد ہضمی میں تو چاہے افاقہ
    تو دو اِک وقت کا کر لے تو فاقہ
    ۔۔۔۔۔
    جو ہو پیچش تو پیچ اس طرح کس لے
    ملا کر دودھ میں لیموں کا رس لے
    ۔۔۔۔۔
    جگرکے بل پہ ہے انسان جیتا
    اگر ضعفِ جگر ہو کھا پپیتا
    ۔۔۔۔۔
    جگر میں ہو اگر گرمی، دہی کھا
    اگر آنتو ں میں خشکی ہے تو گھی کھا
    ۔۔۔۔۔
    تھکن سے ہوں اگرعضلات ڈھیلے
    تو فورا دودھ گرما گرم پی لے
    ۔۔۔۔۔
    جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس
    تومصری کی ڈلی ملتان کی چوس
    ۔۔۔۔۔
    زیادہ گر دماغی ہے تیرا کام
    تو کھا تو شہد کے ہمراہ بادام
    ۔۔۔۔۔
    اگر ہو دل کی کمزوری کا احساس
    تومربہ آملہ کھا اور انناس
    ۔۔۔۔۔
    جو دکھتا ہو گلا نزلے کے مارے
    تو کر نمکین پانی کے غرارے
    ۔۔۔۔۔
    اگر ہے درد سے دانتوں کے بےکل
    تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مل
    ۔۔۔۔۔
    اگر گرمی کی شدت ہو زیادہ
    تو شربت ہی بجائے آبِ سادہ
    ۔۔۔۔۔
    جو ہے افکارِ دنیا سے پریشاں
    نمکدان پڑھہ نمکداں پڑھہ نمکداں

    [ ماہنامہ ’’ نمکدان‘‘ کراچی ، فروری مارچ 1955 ]
    نیچے درج اشعار ، اسد ملتانی کے نہیں۔ دوسرے لوگوں نے اضافہ کئے ہیں۔۔۔مزید بھی ہو سکتے ہیں۔۔۔

    ذیابیطس اگر تجھہ کو ہے مارے
    تو جامن تازہ کھا اور لے نظارے

    شفا گر چاہیے کھانسی سے جلدی
    تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی

    اگر کانوں میں کبھی تکلیف ہووے
    تو سرسوں تیل پھائے سے نچوڑے

    اگر آنکھوں میں پڑ جاتے ہوں جالے
    تو دکھنی مرچ گھی کے ساتھہ کھا لے

    تپ دق سے اگر چاہیے رہائی
    بدل پانی کے گّنا چوس بھائی

    دمہ میں یہ غذا بے شک ہے اچھی
    کھٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھی

    گر ہندی تو ہے دنیا سے پریشاں
    خدا کی یاد سے کر دل کو شاداں
ربط
 

محمد وارث

لائبریرین
سب سے پہلے ایک مجرب نسخہ جو فوری مگر عارضی طور پر چھینکوں کو روک دیتا ہے پیش خدمت ہے...
اگر کہیں ضروری جانا ہو اور بے تحاشہ چھینکیں آرہی ہوں تو امرود کے دو تین پتے دھو کر ایک پیالی پانی میں ڈالیں ساتھ تین ثابت کالی مرچ ڈال کر جوش دیں اور ہلکا گرم پی لیں...
عارضی طور پر چھینکیں فورا رک جائیں گی...
بعد میں نزلہ کا مکمل علاج کرتے رہیں!!!
تفنن طبع کے لیے پیشگی معذرت سید صاحب قبلہ۔

لیکن آپ نے نسخے کا آغاز ہی یہاں سے کہاں ہے کہ "اگر کہیں ضروری جانا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔" تو دو سادہ سے سوال ہیں:

1۔ اگر کہیں نہ جانا ہو تو کیا یہ نسخہ پھر بھی کارآمد ہے؟
2۔ اگر واقعی کہیں جانا ہو تو ایسی صورت میں امرود کے پتے کہاں سے ڈھونڈیں، ہمارے ارد گرد تو دور دور تک امرود کے پودے ہی نہیں؟
 
آخری تدوین:
Top