آپ کے مستعمل مجرب نسخے

سید عمران

محفلین
تفنن طبع کے لیے پیشگی معذرت سید صاحب قبلہ۔

لیکن آپ نے نسخے کا آغاز ہی یہاں سے کہاں ہے کہ "اگر کہیں ضروری جانا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔" تو دو سادہ سے سوال ہیں:

1۔ اگر کہیں نہ جانا ہو تو کیا یہ نسخہ پھر کارآمد ہے؟
2۔ اگر واقعی کہیں جانا ہو تو ایسی صورت میں امرود کے پتے کہاں سے ڈھونڈیں، ہمارے ارد گرد تو دور دور تک امرود کے پودے ہی نہیں؟
1.... جی ہاں.
2.... بے بسی سی بے بسی ہے!!!
 

زیک

مسافر
میرے مستقل استعمال میں بلامبالغہ آٹھ دس بارہ قسم کی ایلوپیتھک دوائیاں ہیں سو ساری ہی آزمودہ ہیں، لیکن یہاں ان کو بتانے کا فائدہ کوئی نہیں۔ :)
کیا آپ نے بھی وہ ڈبہ رکھا ہوا ہے جس میں ہفتے کے ساتوں دنوں اور صبح دوپہر شام کے خانے ہوتے ہیں دوائیوں کے؟
 

سید عمران

محفلین
کبھی بدہضمی، گیس، تیزابیت، پیٹ میں درد ہوجائے تو پانچ چھ پتے پودینے کے، ایک چمچہ سونف، آدھا چمچہ سفید زیرہ اور ایک عدد بڑی الائچی ڈیڑھ پیالی پانی میں اچھی طرح جوش دے لیں...
جب ایک پیالی جتنا پانی رہ جائے تو نیم گرم پی لیں...
چاہیں تو شکر ملا سکتے ہیں...
دن میں تین چار بار استعمال کریں...
پہلی دفعہ میں ہی اچھا خاصا فرق پڑ جاتا ہے...
برسوں سے آزمودہ نسخہ ہے!!!
 
انتہائی آزمودہ اور مجرب نسخہ۔ کئی بار آزما چکا ہوں۔ جب کبھی سر میں شدید درد ہو تو ایک یا دو گولی پیناڈول! :)
میرے تجربے کے مطابق جب تک سر درد کی وجہ کا علاج نہ کیا جائے جائے پینا ڈول کچھ خاص فائدہ نہیں دیتی سوائے اس کے کہ سر درد کی وجہ کم خوابی ہو۔
 
میرا ذاتی تجربہ، اگر دانت میں درد اور ساتھ میں کہیں سے ہلکا ہلکا خوب نکل رہا ہو تو چائے یا نیم گرم پانی میں ایک چمچ خالص شہد ڈال کر پی لیا جائے ۔ خون رک جائے گا ۔
 
زخموں کو ٹھیک کرنے کے لئے شہد بہت زبردست چیز ہے ۔ اگر کہیں زخم ہو جائے اور حتی کہ پیپ بھی بہہ رہی ہو تو وہاں شہد لگادیں انشاءاللہ بہت جلدی ٹھیک ہو جائے گا۔
 

فہیم

لائبریرین
نہیں ڈبہ تو نہیں رکھا ہوا، لیکن ساتوں دن اور صبح دوپہر شام استعمال ضرور کرتا ہوں! :)
اللہ خیر کرے۔ اتنی زیادہ میڈیسنز۔
کیا یہ سب آپ صرف شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے لیتے ہیں یا پھر بلڈ پریشر وغیرہ کے بھی معاملات ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اللہ خیر کرے۔ اتنی زیادہ میڈیسنز۔
کیا یہ سب آپ صرف شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے لیتے ہیں یا پھر بلڈ پریشر وغیرہ کے بھی معاملات ہیں۔
جی فہیم، شوگر اور بلڈ پریشر اور انہی دو سے متعلقہ ایک دو مزید امراض، اور کچھ احتیاطی ادویات! :)
 

سین خے

محفلین
میگرین کے لئے میری نانی کو کسی نے صبح ناشتے سے پہلے ادرک نمک لگا کر کھانے کو بتائی تھی۔ ان کو اس سے بہت فائدہ ہوا تھا۔ اسی طرح کا ایک زبیدہ آپا کا بھی ٹوٹکا تھا جس میں ادرک پاوَڈر یا سونٹھ کا استعمال تھا۔ ادرک کو میں نے بھی آزمایا ہے۔ مجھے بھی کافی فائدہ ہوا۔ اس کے علاوہ ادرک نزلہ زکام اور بلغم کے لئے بھی کافی فائدہ مند ہے۔
 

سین خے

محفلین
میری والدہ کو ایک زمانے میں بڑی تکلیف دہ کھانسی ہو گئی تھی۔ میری ایک خالہ نے جو کہ اس وقت کینیڈا میں رہائش پذیر تھیں، انھوں نے والدہ کو اوریگانو کا تیل بھجوایا۔ وہ خود بھی کافی مسائل کے لئے استعمال کرتی رہی تھیں اور اس سے ان کو بہت فائدہ ہوا تھا۔ تیل کے ایک دو قطرے 500 ایم ایل پانی میں ملا کر پانی وقفے وقفے سے پینا ہوتا تھا۔ والدہ کی کھانسی اس سے ہی ختم ہوئی۔

OREGANO: Uses, Side Effects, Interactions and Warnings - WebMD...

اوریگانو پر کافی ریسرچ ہوئی ہے۔ این سی بی آئی پر کافی ریسرچ پیپرز پڑھنے کو مل سکتے ہیں۔ اوریگانو کا تیل ہر کوئی استعمال نہیں کر سکتا ہے۔ اس کے سائیڈ ایفیکٹس بھی ہو سکتے ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
لوز موشن میں سب سے پہلے او آر ایس دینا لازمی ہے۔۔۔
اس کے علاوہ ایک پاؤ دہی میں دو کیلے کاٹ کر شامل کریں۔۔۔
اور ایک بڑا چمچہ اسپغول کی بھوسی بھی ڈال دیں۔۔۔
مگر اسے فوراً ہی کھانا ہے، رکھ کر نہیں چھوڑنا۔۔۔
کھانے کی جگہ یہی استعمال کریں۔۔۔
دو ہی خوراک میں مانو ٹانکا ہی لگ جائے گا!!!
 

اکمل زیدی

محفلین
۔
بڑی الائچی
کیسی ہوتی ہے ؟
۔
400 × 200 - ummulshifa.com
imgres
 
لوز موشن میں سب سے پہلے او آر ایس دینا لازمی ہے۔۔۔
اس کے علاوہ ایک پاؤ دہی میں دو کیلے کاٹ کر شامل کریں۔۔۔
اور ایک بڑا چمچہ اسپغول کی بھوسی بھی ڈال دیں۔۔۔
مگر اسے فوراً ہی کھانا ہے، رکھ کر نہیں چھوڑنا۔۔۔
کھانے کی جگہ یہی استعمال کریں۔۔۔
دو ہی خوراک میں مانو ٹانکا ہی لگ جائے گا!!!
لوز موشن انسان کی حالت بری طرح خراب کر سکتے ہیں اگر او آر ایس دستیاب نہ ہو اور کیلا، دہی وغیرہ بھی دستیاب نہ ہو تو فورا پانی میں نمک اور چینی ڈال کر مکس کر کے تھوڑا تھوڑا پیتے رہیں جب تک دہی وغیرہ اور ڈاکٹر کا بندوبست نہیں ہوجاتا اس نسخے سے آپ حالت بری ہونے سے بچ سکتے ہیں۔
 
Top