آپ کے موبائل کی ہوم سکرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ بھائی، یہ تھیم کیسے بنائی جاتی؟
تھیم بنانے کے اوزار کافی زیادہ ہیں سر۔ اور ہر موبائل کی تھیم بھی الگ بنتی ہے۔ خاص کر HTC کے لئے یہ عذاب دگنا ہے کہ Sense کے ہر اخراجے کے ساتھ ایک نیا محاذ شروع ہو جاتا ہے۔ آپ نے کس کی تھیم بنانی ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ بادشاہ لوگ ہیں۔ ہمنے تو آج تک اسمارٹ فون کو اپنایا ہی نہیں۔ 6 سال پرانا سونی ایریکسن استعمال کر رہے ہیں۔
مجھے ترس آ رہا ہے پورے آئی ٹی ٹیک ڈیپارٹمنٹ پر :)
خود میں ناروے کی سب سے بڑی سول انجینئرنگ فرم کے آئی ٹی ٹیک ڈیپارٹمنٹ کا انچارج ہوں۔ میرے مقابلہ میں کئی مقامی نارویجن تھے لیکن چونکہ میرا تجربہ زیادہ تھا اسلئے میرٹ پر میرا انتخاب کیا گیا۔
 
تھیم بنانے کے اوزار کافی زیادہ ہیں سر۔ اور ہر موبائل کی تھیم بھی الگ بنتی ہے۔ خاص کر HTC کے لئے یہ عذاب دگنا ہے کہ Sense کے ہر اخراجے کے ساتھ ایک نیا محاذ شروع ہو جاتا ہے۔ آپ نے کس کی تھیم بنانی ہے؟
سیمسنگ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ابھی تو ون پلس ون پر بھی ہوں، سائنو جن پر ابھی تک روٹ کی ضرورت نہیں محسوس ہوئی :)
Cyanogen چونکہ Open Source ہے۔ اس لئے یہ اطلاقیوں پر پابندیاں اس طریق سے عائد نہیں کرتا۔ جس طرح باقی کرتے ہیں۔ بعض نئے اینڈرائڈ فونز تو File Manager کو بھی میموری کارڈ پر Access نہیں دیتے۔ اس لئے اس پر روٹ کی کچھ ایسی ضرورت نہیں رہتی۔ تاہم اس کے پہلے Versions میں Default Root ہی ہوتا تھا۔ پھر انہوں نے اس کو ختم کر دیا۔ لیکن ان کا One Click Install آپ کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے۔
 
شکریہ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا سب نے اپنے موبائل کی ہوم اسکرین تبدیل کرنی چھوڑ دی ہے۔۔۔ o_O:whistle:

ابھی چند ایک دن سے موبائل کی ہوم اسکرین بدلنے کے چکر میں تھا۔ یہ دیکھیں
Screenshot_2014-12-09-11-57-54_zpsa95337ea.png

محمد وارث

لائبریرین
میرے موبائل کی اس لمحے کی ہوم اسکرین۔ وال پیپرز بدلتے رہتے ہیں ہر ایک منٹ کے بعد، گیلری میں کوئی پانچ سات سو وال پیپرز ہونگے :)

Screenshot_2016-08-26-10-02-50.jpeg
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے موبائل کی اس لمحے کی ہوم اسکرین۔ وال پیپرز بدلتے رہتے ہیں ہر ایک منٹ کے بعد، گیلری میں کوئی پانچ سات سو وال پیپرز ہونگے :)

Screenshot_2016-08-26-10-02-50.jpeg
این ایف سی آن ہے، بلیو ٹوتھ آن ہے، وال پیپر گرگٹ بنے پل پل بدل رہے ہیں، ایٹمی بیٹری تو نہیں نصب کرائی ہوئی اس فون میں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
این ایف سی آن ہے، بلیو ٹوتھ آن ہے، وال پیپر گرگٹ بنے پل پل بدل رہے ہیں، ایٹمی بیٹری تو نہیں نصب کرائی ہوئی اس فون میں؟
میرے فون کی بیٹری کا کل استعمال بھی تو یہی ہے بھیا۔ نہ کوئی لمبی چوڑی گھنٹوں کی باتیں، نہ ٹیکسٹنگ، نہ فون سے سوشل میڈیا کا استعمال، نہ کہیں آنا جانا کہ بیٹری کا مسئلہ ہو۔ رات کو ایک آدھ گھنٹہ چارج کرتا ہوں، اگلی رات تک کچھ ہی فرق پڑتا ہے۔ دفتر میں شاید ہی کبھی فون چارج کیا ہو :)
 
Top