آپ کے پاس نمک ہوگا؟

محمداحمد

لائبریرین
مجھے بڑی حیرت ہوئی جب میں نے اپنی والدہ کو پڑوس کے گھر سے نمک مانگتے دیکھا۔ میں نے کہا۔ امی ہمارے ہاں تو نمک موجود ہے۔ پھر آپ نے نمک کیوں مانگا پڑوس سے؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسائے مالی طور پر مستحکم نہیں ہیں۔ وہ اکثر ہم سے کچھ نہ کچھ مانگتے رہتے ہیں۔

میں بھی وقتاً فوقتاً اُن سے معمولی معمولی چیزیں مانگ لیتی ہوں ، تاکہ اُنہیں ایسا لگے کہ ہمیں بھی اُن کی ضرورت ہے۔ اس طرح اُنہیں ہم سے کچھ مانگتے ہوئے جھجک نہیں ہوتی۔

انسانی عزت و توقیر کا خیال رکھنا ہی انسانیت ہےاور یہ بہترین احساس ہے۔

ماخوذ
 
سیما علی

لائبریرین
انسانی عزت و توقیر کا خیال رکھنا ہی انسانیت ہےاور یہ بہترین احساس ہے
انتہائی خوبصورت بات اللہ کرے کہ ہمارے دل ایسے ہی گذار رہیں ۔۔۔
اور لوگوں کی عزتِ نفس نہ مجروح ہونے دیں
یہی بہترین انسانیت ہے ۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ہمارے دائیں طرف کے پہلے ہمسائے چرواہے ہیں۔ ہم بھی ان سے چیزیں لیتے ہیں۔
بٹیا پنجاب میں تو یہ رواج بہت زیادہ ہے پر بڑے شہروں میں لوگ بڑے ہوگئے ہیں پر دل چھوٹے ہمارے ایک پُرانے پڑوسی ہمیں یاد آگئے انکی بہو ہمارے پاس آتیں چاہے کتنی ہی رات کیوں نہ ہوجاتی بڑے مزے سے کہتیں سیما آپی نجمی آئے ہیں ہم نے بتایا آپی نے کباب بھیجیے تھے !!! تو اتنے مزے کے تھے توسب کھا لیے ہم لوگوں نے تو آپی اگر دو کباب ہیں تو دے دیں نجمی اسکے بغیر کھانا نہیں کھائیں گے ۔۔۔
کسقدر اپنائیت تھی ۔۔۔۔
کبھی ہم چھوٹی سے چھوٹی چیز مانگتے ہوئے نہ شرماتے کیونکہ اسطرح اپنائیت کا احساس باقی رہتا ایسے نہیں کہا گیا ؀

حدیث مبارکہ میں بیان ہے ” ایک انصاری صحابی ؓ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم

ﷺ​

کی خدمت میں حاضری کے ارادے سے اپنے گھر سے نکلا

وہاں پہنچا تو دیکھا کہ نبی کریم

ﷺ​

کھڑے ہیں اور نبی کریم

ﷺ​

کے ساتھ ایک اور آدمی بھی ہے جس کا چہرہ نبی کریم

ﷺ​

کی طرف ہے میں سمجھا کہ شاید یہ دونوں کوئی ضروری بات کر رہے ہیں بخدا! نبی کریم

ﷺ​

اتنی دیر کھڑے رہے کہ مجھے نبی کریم

ﷺ​

پر ترس آنے لگا جب وہ آدمی چلا گیا تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! یہ آدمی آپ کو اتنی دیر لے کر کھڑا رہا کہ مجھے آپ پر ترس آنے لگا نبی کریم

ﷺ​

فرمایا کیا تم نے اسے دیکھا تھا ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں ! نبی کریم نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ وہ کون تھا؟ میں نے عرض کیا نہیں نبی

ﷺ​

نے فرمایا وہ جبرائیلؑ تھے جو مجھے مسلسل پڑوسی کے متعلق وصیت کر رہے تھے حتیٰ کہ مجھے اندیشہ ہونے لگا کہ وہ اسے وراثت میں بھی حصہ دار قرار دے دیں گے پھر فرمایا اگر تم انہیں سلام کرتے تو وہ تمہیں جواب ضرور دیتے۔“ (مسند احمد)

جاسمن

لائبریرین
ہمارے بائیں طرف کے ہمسائے ماشاءاللہ بہت وسائل والے ہیں۔ تھوڑا سا وہ ججھکتے تھوڑا ہم، ایک بار انھیں پلاؤ بھیجا اوپر کباب رکھ کے تو بھائی صاحب نے دوبارہ منگوایا۔ ہم نے انھیں جب کھانے پہ بلایا تو میں نے خاص طور پہ ذکر کیا کہ ہمیں یہ اپنائیت بہت ہی اچھی لگی۔ بازار بہت دور ہے۔ ایک بار دودھ والا دودھ ہمیں دے گیا اور ان کے بچوں نے دروازہ نہ کھولا۔ خاتون کا فون آیا ۔ پریشان کہ چائے کے لیے تو میں دودھ لیتی آؤں گی لیکن نواسوں کے لیے کیا ہو گا۔ میں نے کہا کہ پریشان بالکل نہ ہوں۔ ہم کل کے دودھ سے چائے بنا لیں گے۔ آج والا جتنا ہے، آپ لے لیں۔ میں کھلے دودھ کی چائے پیتی ہوں۔ ایک بار میں نے بھی ان سے چائے کے لیے لیا۔ سالن بھی لین دین ہوتا ہے۔ لسی مکھن اور ساگ میری طرف سے جاتے ہیں۔ ڈاکیہ آئے اور اسے پیسے دے کے پارسل لینا ہو اور پڑوسی موجود نہ ہوں تو فکر نہیں ہوتی۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے یہ کرتے ہیں الحمد اللہ ۔ وہ اپنا طوطوں کا پنجرہ ہمارے گھر چھوڑ جاتے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
لیکن نواسوں کے لیے کیا ہو گا۔ میں نے کہا کہ پریشان بالکل نہ ہوں۔ ہم کل کے دودھ سے چائے بنا لیں گے۔ آج والا جتنا ہے، آپ لے لیں۔ میں کھلے دودھ کی چائے پیتی ہوں۔ ایک بار میں نے بھی ان سے چائے کے لیے لیا۔ سالن بھی لین دین ہوتا ہے۔ لسی مکھن اور ساگ میری طرف سے جاتے ہیں۔ ڈاکیہ آئے اور اسے پیسے دے کے پارسل لینا ہو اور پڑوسی موجود نہ ہوں تو فکر نہیں ہوتی۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے یہ کرتے ہیں الحمد اللہ ۔ وہ اپنا طوطوں کا پنجرہ ہمارے گھر چھوڑ جاتے ہیں۔
بٹیا انہی سب طور میں سکون ہے !!!!ہمارے پڑوسی ایکٹر ہیں ٹیپو اِنکو جانوروں سے بہت پیار ہے انکے کھانے پینے اور انجیکشن اور دواؤں کا انتظام کرتے ہیں پھر سارے جانور ان سے بہت مانوس ہیں لوگ ان کے اس شوق سے بیحد تنگ اور ہر دم شکایت کرتے ہیں تو ہم اکثر کہتے ہیں کہ بھلا انکے اس شوق سے آپ لوگوں کو کیا شکایت ہے ۔۔ہم ہمیشہ کہتے اکثر لوگوں کو میڈیا کے لوگوں سے شکایات ہوتیں ہیں پر وہ ایک باادب اور مہذب انسان ہے
اور ہر وقت خدمت خلق کے لئے تیار رہتے ہیں
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارے پڑوسیوں کی غیر موجودگی میں ان کے لیے ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں، پوری چار پیٹیاں آموں کی آئیں۔ دو عدد پارسل آئے کہ جن کے پیسے دینے تھے۔ ایک کے پیسے تو انھوں نے جاز کیش سے اسی وقت ڈاکیے کو دے دیے، دوسرے کے پیسے ہم نے دیے۔ وہ انھیں بھولے ہوئے ہیں اور ہم نے بھی یاد نہیں کرائے۔ :)
انھوں نے کچھ دن بعد آنا تھا۔ میں نے دو دن بعد ان سے رابطہ کیا کہ ایسے تو آم خراب ہو جائیں گے۔ اجازت دیں تو کھول کے پڑیا نکال دیں ورنہ گل جائیں گے۔ کہنے لگیں کہ تاریخ دیکھ کے نکال لیں۔ ایک آپ رکھ لیں اور باقی پیٹیاں مصالحہ نکال کے رکھ دیں
ہم آ کر لے لیں گے۔ میرا تجربہ تھا کہ تاریخ سے پہلے ہی پیٹی کھولنی چاہیے ورنہ زیادہ نرم ہو جاتے ہیں۔ ان کی اجازت سے پہلے ایک کھولی۔ اسے دیکھ کی باقی بھی کھول لیں
واقعی کچھ آم گل چکے تھے۔ ویڈیو بنا کے بھیجی۔ فرج میں رکھ دیے۔ بہت ہی تھوڑے ہم نے لیے۔ پوری پیٹی نہیں لی۔ وہ بھی ایسے جو خراب ہونے والے تھے۔
جس دن انھوں نے آنا تھا، ہم نے دوسرے شہر جانا تھا۔ چابی بھائی کو بھیجی۔ وہ خاص اس وقت آیا جب وہ آئے۔ انھیں آم دیے۔ میں نے کہا تھا کہ دو سالن، چٹنی، دہی وغیرہ بھی پڑوسیوں کو دے دینا۔ اتنے دن بعد آئے ہیں تو کھانا بنانا مشکل ہو گا۔
 
گُلِ یاسمیں

کاش ش ش ش
آپ ہماری پڑوسن ہوتیں۔ ایک دعا دل میں آئی ، سو لکھ دی۔ اب چلتے ہیں لیکن خبردار جو کسی نے آمین کہنا بھولا۔۔۔ پھر سے چیک کرنے آئیں گے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ تو فرشتوں کی لڑی لگتی ہے۔ رکوں، یا چل دوں۔ :)
یعنی کہ اب وہ دور آ گیا ہے کہ گئے وقتوں کی عام سی بات اب فرشتوں کی سی بات لگتی ہے۔
کہیں انور مسعود صاحب سے شاید سنا تھا کہ کل میں نے پی ٹی وی کا کوئی پرانا ڈرامہ دیکھا تو یوں محسوس ہوا کہ جیسے کوئی نیکی کا کام کر رہا ہوں۔
 
سیما علی

لائبریرین
کہیں انور مسعود صاحب سے شاید سنا تھا کہ کل میں نے پی ٹی وی کا کوئی پرانا ڈرامہ دیکھا تو یوں محسوس ہوا کہ جیسے کوئی نیکی کا کام کر رہا ہوں
بالکل ایسا ہی ہے خدا کی بستی ناول کب لکھا گیا اور کب پی ٹی وئی نے پیش کیا ۔۔معاشرے کی کس کس بُرائی کی نشاندہی
نہ کی گئی ڈرامہ میں مگر کس خوبصورتی کے ساتھ کیا دور تھا ہم نے دوبارہ پیش کیا جانے والا ڈرامہ دیکھا کس خوش اسلوبی سے ہماری سوسائیٹی کے تاریک ترین پہلو کس
symbolic طریقے سے دیکھائے گئے
کہ کسی کو بُرا نہ لگے۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یعنی کہ اب وہ دور آ گیا ہے کہ گئے وقتوں کی عام سی بات اب فرشتوں کی سی بات لگتی ہے۔
کہیں انور مسعود صاحب سے شاید سنا تھا کہ کل میں نے پی ٹی وی کا کوئی پرانا ڈرامہ دیکھا تو یوں محسوس ہوا کہ جیسے کوئی نیکی کا کام کر رہا ہوں۔
یعنی انور صاحب نئے ڈرامے بھی دیکھتے رہتے ہیں۔ :)
 
Top