دیوانوں سے کہدو کہ چلی بادِ بہاری کیا اب کی برس چاک گریباں نہ کریں گے رندؔ لکھنوی
سیما علی لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,081 دیوانوں سے کہدو کہ چلی بادِ بہاری کیا اب کی برس چاک گریباں نہ کریں گے رندؔ لکھنوی
سیما علی لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,082 در و دیوار پہ حسرت سے نظر کرتے ہیں خوش رہو اہلِ وطن ہم تو سفر کرتے ہیں واجد علی شاہ اختر
شمشاد لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,083 اک شہنشاہ نے بنوا کے حسیں تاج محل ساری دنیا کو محبت کی نشانی دی ہے شکیل بدایونی
سیما علی لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,084 زاہد وہ بادہ کش ہوں کہ مانگوں اگر شراب اُٹھیں ابھی شراب سے بادل بھرے ہوئے ۔ ناسخ
شمشاد لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,085 اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق ساحر لدھیانوی
سیما علی لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,086 شمع ساں لگ اُٹھے زباں کو آگ گر کروں سوزِ دل بیاں اپنا ۔ بہادر شاہ ظفرؔ
سیما علی لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,087 کعبے چلتا ہوں پر اتنا تو بتا میکدہ کوئی ہے زاہد راہ میں اسیر لکھنوی
سیما علی لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,088 اس روش سے وہ چلے گلشن میں بچھ گئے پھول صبا لوٹ گئی امیر مینائی
شمشاد لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,089 یہ بات جُدا ہے کہ وہ تعمیر نہ ہوں ہر ذہن میں کچھ تاج محل ہوتے ہیں ناز قادری
سیما علی لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,090 کھل گیا عشقِ صنم طرزِ سُخن سے مومنؔ اب چھپاتے ہو عبث بات بناتے کیوں ہو مومن۔
سیما علی لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,091 اے دَستِ جنوں تیری مدد ہووے تو اب بھی اک جھٹکے میں لگتا ہے گریباں ٹھکانے مصحفی
شمشاد لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,092 چراغ جلتے ہیں باد صبا مہکتی ہے تمہارے حسن تکلم سے کیا نہیں ہوتا حامد محبوب
شمشاد لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,093 اپنی حالت کا خود احساس نہیں ہے مجھ کو میں نے اوروں سے سنا ہے کہ پریشان ہوں میں آسی الدنی
سیما علی لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,094 بوئے گل لائی ہے تو یار کی بُو کے بدلے اس تری چھیڑ کو ہم بادِ صبا جانتے ہیں مجروح
شمشاد لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,095 تیرے خیال کے دیوار و در بناتے ہیں ہم اپنے گھر میں بھی تیرا ہی گھر بناتے ہیں جمیل الدین عالی
شمشاد لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,096 عمر گزری دوائیں کرتے میرؔ درد دل کا ہوا نہ چارہ ہنوز میر تقی میر
سیما علی لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,097 ٹک ہمرہانِ قافلہ سے کہہ دے اے صبا ایسے ہی گر قدم ہیں تمہارے تو ہم رہے سوداؔ
شمشاد لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,098 آنکھ میں آنسو کا اور دل میں لہو کا کال ہے ہے تمنا کا وہی جو زندگی کا حال ہے اکبر حیدرآبادی
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین جنوری 20، 2021 #10,099 جہاں اپنا قصہ سنانا پڑا وہیں ہم کو رونا رلانا پڑا آسی الدنی
شمشاد لائبریرین جنوری 20، 2021 #10,100 کیا کہوں اس سے کہ جو بات سمجھتا ہی نہیں وہ تو ملنے کو ملاقات سمجھتا ہی نہیں فاطمہ حسن